الجمعة، 22 جمادى الأولى 1441| 2020/01/17
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    5 من شوال 1439هـ شمارہ نمبر: 26/1439
عیسوی تاریخ     منگل, 19 جون 2018 م

پریس ریلز

کمیٹی برائے شخصی آزادی اور مساوات کی رپورٹ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے خلاف اعلان جنگ ہے

 

ہم حزب التحریر شعبہ خواتین ولایہ تیونس کی طرف سے یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ:

کمیٹی رپورٹ برائے شخصی آزادی اور مساوات اللہ سبحان و تعالی کے خلاف ا یک کھلا اعلان جنگ ہے کیونکہ یہ رپورٹ ان تجا ویز پر مشتمل ہے جس میں خاندان کے نسبی ناموں کے چناؤ کی آزادی، شادی میں مہر کا خاتمہ، وراثت میں برابری ، بیوہ کی عدت کا خاتمہ اور اس کے علاوہ کئی اور چیزیں ہیں جنہیں انقلابی اور زبردست تجاویز کہا جارہا ہے۔ ان تجاویز سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کمیٹی کا کام مغربی احکامات پرعمل درآمد کرنے کا ہی سلسلہ ہے جیسا کہ سن 2011 میں "سی ای ڈی اے ڈبلیو"( سيداو) معاہدے پر تحفظا ت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہم جنس پرستی اور زنا کو قبول کرکے جائز قراردیا گیا تھا اور اسے "عورت کے استحصال کے خلاف مزاحمت" قرار دیتے ہیں۔

 

اس لیے ہم اس چیز کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ جرم ہے جسے یہ کمیٹی نافذ کرنا چاہتی ہے ، لوگ اس کو سختی سے رد کرتے ہیں کیو نکہ یہ شریعت اور ان کے عقیدے کے خلاف ہےجن کو مذہب میں ایک بنیا دی حیثیت حاصل ہے۔اور اس میں کوئی تبدیلی یا غلط تاویل ایک سنگین جرم ہے جس کو ایک مسلم ملک میں لوگ کبھی قبول نہیں کریں گے۔

اس کمیٹی کے سفا رشات کے بارے میں ہم آپ سب کو متحرک کرنا چاہتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اِن قوانین کے خلاف آواز اٹھا ئیں اور اُن قوانین کے حق میں اپنا کردار ادا کریں جو امت کے عقیدے سے نکلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اُس نظام حکومت کے لیے جدوجہد کریں جو ایک عورت، خاندان اور پوری امت کو اس کا اصل مقام دے گی یعنی خلافت علی منہاج النبوہ جس کا رسول اللہ ﷺ نے ہم سے وعدہ کیا ہے۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرما یا:

 

﴿أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ﴾

"کیا وہ جاہلیت کے فیصلوں میں حل تلاش کرتے ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کون ہے؟"(المائدہ:50)

 

حنان الخمیری

ولایہ تیونس میں آفیشل سپوکس وومن برائے شعبہ خواتین میڈیا آفس حزب التحریر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک