Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    3 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: PR17042
عیسوی تاریخ     پیر, 29 مئی 2017 م

مقبوضہ کشمیر کی آزادی فرض ہے

رمضان کامیابیوں کا مہینہ ہے، اس مہینے میں ایک بار پھر جابر ہندو پر

اسلام کی بالادستی کو بحال کردیں

 

رمضان کے با برکت میں مہینے میں 28 مئی 2017 کو ہندو ریاست کے حکام نے تقریباً پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا تا کہ مجاہد کمانڈر سبزار احمد بھٹ اور ایک 16 سالہ مجاہد کی شہادت پر ہونے والے مظاہروں کو کچلا جاسکے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان دونوں مجاہدوں کو اپنی جنت میں داخل فرمائے (آمین)۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں بہادر کشمیری مسلمانوں نے اپنے ہیروز کے جنازے میں شرکت کی اور بھر پور نعرے بازی کی جو ان کے اسلامی جذبات و احساسات کی ترجمانی کررہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان8 جولائی 2016 کو 22 سالہ مجاہد برہان وانی کی شہادت کے وقت سے مسلسل ہندو ریاست کے جبر کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔وہ جابر بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں زخمی اور پیلٹ گن کے استعمال سے اپنی بینائی کھو رہے ہیں اور کئی نے اس دوران شہادت کو گلے لگایا ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن 70 سال سے بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔ اب تک 70 ہزار مسلمان شہید ہوچکے ہیں اور کئی شہید ہونے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن باجوہ-نواز حکومت ہندو ریاست کو “مذاکرات” اور “نارملائیزشن ” کی دعوت دے رہی ہے جیسا کہ وہ اس قابل ہے کہ اس خطے کو امن اور انصاف دے سکے۔ یہ جان لیں کہ ہندو میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ مسلمانوں کو امن دے سکے کیونکہ وہ مشرکین ہیں جن کے متعلق اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن میں کہا ہے:

 

لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا

“یقیناً آپ ایمان والوں کا سب سے زیادہ دشمن یہودیوں اور مشرکین کو پائیں گے “(المائدہ:82)۔

 

یہ جان لیں کہ ہندو تو اپنے ہم مذہب نچلی ذات والوں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے تو وہ برصغیر پاک و ہند میں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو تو انصاف فراہم ہی نہیں کرسکتا ۔ اور یہ بھی جان لیں کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمان ہندو کے شر سے اسی وقت محفوظ تھے جب اسلام اس خطے میں بالادست قوت تھا اور یہاں کے رہنے والوں کو انصاف میسر تھا اس بات سے قطع نظر کہ وہ کس مذہب، ذات یا نسل سے تعلق رکھتے تھے۔

 

افواج پاکستان کے افسران!

جب ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ان کی مدد کی پکار سنتے ہیں تو ہماری آنکھیں بھر آتی ہیں اور ہمارے دل غصے سے لبریز ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایک تاریخی تقریر یاد کرانا چاہتے ہیں جو اگست 1099 بمطابق رمضان 492 ہجری میں دمشق کے قاضی ابو سعد الحراوی نے صلیبیوں کے ہاتھوں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے حوالےسے کی تھی۔ جب مسلمان روئے تو اس نے انہیں یہ کہتے ہوئے ڈانٹا کہ، “مرد کا سب سے برا ہتھیار آنسو ہوتے ہیں جو اس وقت بہائے جائیں جب ہتھیاروں سے جنگ کی آگ دہکائی جارہی ہو”۔ ہم آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ پاکستان کی افواج کی قیادت کریں جو رمضان 1366 ہجری میں لیلیۃ القدر کی طاقتور رات کو وجود میں آیا تھا کہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا۔ ہم آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ آپ طاقت و قوت کی افواج ہیں جو پاکستان، بنگلادیش، مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور بھارت میں بسنے والے 50 کروڑ سے زائد مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے یکجا کرکے ہندو ظلم و جبر کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔ اور ہم کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ رمضان کا مقدس مہینہ اسلام کی کامیابی کا مہینہ ہے، یہ غزوہ بدر کا مہینہ ہے، یہ فتح مکّہ کا مہینہ ہے، اور مشرکین پر محمد بن قاسم کی کامیابی کا مہینہ ہے جس نے اس خطے میں صدیوں تک اسلام کی حکمرانی کی مضبوط بنیاد ڈالی دی تھی۔

 

لہٰذا حزب التحریرولایہ پاکستان آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی چیخ و پکار کے جواب میں اپنا فرض ادا کریں جو اپنے شہداء کے جنازوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹتے ہیں۔ آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنے ایمان، خون اور اسلحے کے ساتھ جواب دیں اور یہ جان لیں کہ دو اچھے معاملات میں سے کوئی ایک آپ کا منتظر ہے: کامیابی یا شہادت۔ اور اس مقصد کے حصول کے لیے آپ کا پہلا قدم باجوہ-نواز حکومت کی جانب سے پہنائی گئی زنجیروں کو کاٹ ڈالنا ہے جو آپ کو آپ کا فرض ادا کرنے سے روکتی ہیں، اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیےمشہور سیاست دان اور فقیہ، شیخ عطا بن خلیل اب الرشتہ کی قیادت میں حزب التحریرکو نصرۃ   فراہم کریں ۔ ہم آپ کو یاد دہانی کراتے ہیں ، ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں اور ایسا کرنے سے ہم اس وقت تک کبھی نہیں تھکیں گے جب تک اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں آپ پر شہادت دینے کے لیے دوبارہ نہ اٹھائے۔ تو پھر آپ کب جواب دیں گے؟! اس مقدس مہینے میں آگے بڑھیں ، ایمان والوں کے زخموں پر مرہم رکھیں، اور ایک بار پھر رمضان کو کفر اور اس کے لوگوں کے خلاف کامیابی کا مہینہ بنا دیں۔

 

﴿إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِى يَنصُرُكُم مِّنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

“اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا ، اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے”

(آل عمران:160)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.