Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    1 من رجب 1439هـ شمارہ نمبر: PR18021
عیسوی تاریخ     پیر, 19 مارچ 2018 م

یوم پاکستان کا پیغام:

 

خلیفہ راشدکی قیادت میں افواج پاکستان امت کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں

 

جس بڑے پیمانے پریوم پاکستان پر ہونے والی فوجی پریڈ کی تیاریاں ہو رہی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی افواج کس قدر طاقتور ہیں۔  یہ حقیقت مسلمانوں میں فخر کےجذبات  اور افواج پاکستان پر اعتماد  پیدا کرتی ہے جن کی شہادت کی خواہش ان کے مادی وسائل کے ساتھ مل کر ان کی طا قت کو دو چند کردیتی ہے۔ یقیناً ایک اسلامی سیاسی قیادت کےتحت ،جو قرآن و سنت کے بنیاد پر حکمرانی کرے گی، ہماری موجودہ بدترین عدم تحفظ  کی  صورتحال بہت تیزی سے فیصلہ کن طور پر تبدیل ہوسکتی ہے۔ وہ اسلامی  قیادت افغان سرزمین سے بھارتی حملوں پر صرف سوال نہیں اٹھائے گی بلکہ  وہاں سے  امریکی افواج کو نکال باہر کرے گی جو افغانستان میں بھارتی موجودگی کو ٹھکانہ اور تحفظ فراہم کررہی ہے اور یوں افغانستان سے بھارتی خطرے کا خاتمہ ہو جائےگا۔  وہ اسلامی قیادت پاکستان کے زمینی اور فضائی راستےامریکہ کے لیے بند کردے گی جس سے گزرنے والی سپلائی لائن کی وجہ سے  بگرام میں امریکی افواج آرام سے بیٹھیں ہیں۔ وہ اسلامی قیادت پاکستان میں موجود امریکی سرکاری و غیر سرکاری انٹیلی جنس کا خاتمہ کردے گی جو امریکہ-بھارت شیطانی گٹھ جوڑ کی آنکھیں اور کان ہیں۔ وہ اسلامی قیادت جےایف-17 طیاروں کے ذریعے امریکی ڈرونز کو غیر موثر اور ہمارے دارالحکومت میں موجود ان کے جاسوسی کے قلعے کا خاتمہ کردے گی جو سفارت خانے کے نام پر چلایا جارہا ہے۔ وہ اسلامی قیادت افغانستان میں امریکی موجودگی کو قانونی بنوانے کے لیے مذاکرات کےمنصوبےکو مکمل طور پر مسترد کردے گی بلکہ قبائلی مسلمانوں کوپیراملٹری فوج میں شامل کر کے ایک طرف تو ان لوگوں کو بے نقاب کردے گی جو دشمن سے لڑنے کے بجائے مسلمانوں کو قتل کرتے ہیں تو دوسری طرف یہ پیراملٹری فوج قبائل اور فوج کی طاقت کو دشمن کے خلاف یکجا کردے گی۔ اور وہ اسلامی قیادت اپنے میزائلوں، جن میں ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار بھی شامل ہیں، کو تیار رکھے گئی تا کہ بھارت کی ممکنہ شرارت کامنہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ لہٰذا ایک اسلامی قیادت امریکی افواج کو بلا مشروط ہتھیار پھینکنے پرمجبور کرسکتی ہے جو مسلمانوں کے لیے زبردست تقویت کا باعث ہو گی جس کے بعد امت اس قسم کے مزید موثر ا قدامات مقبوضہ کشمیر،شام یمن اور برما کے حوالے سے بھی لے سکی گی۔

 

ایک اسلامی سیاسی قیادت تن تنہا مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے کیونکہ وہ قرآن و سنت سے رہنمائی لیتی ہے اور اس کا سب سے بڑا مقصد امت کی نگہبانی کرنا ہوتا ہے۔ لہٰذا وہ دشمنوں کے ساتھ کیے گئے اتحاد کے معاہدوں کوپھاڑ ڈالے گی کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

” اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں “(الممتحنہ:9)۔

 

 

اور وہ اسلامی قیادت کافر استعماری طاقتوں پر انحصار نہیں کرے گی بلکہ موجودہ مسلم ممالک کو یکجا کر کے طاقت حاصل کرے گی کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ  نے فرمایا،

 

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا 

” جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب اللہ ہی کے لیے ہے “(النساء:139)۔

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

  بہت عرصے سے ہم ایک ایسی قیادت کے ہاتھوں نقصان اٹھا رہے ہیں جو اسلام کی جگہ کفر کی گمراہی سے رہنمائی لیتی ہے۔ اس صورتحال نے  غربت اور ذلت   کو یقینی بنایا ہے جبکہ ہمارے پاس زبردست انسانی و قدرتی وسائل اور فوجی طاقت موجود ہے۔ آپ کے ساتھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مکمل حمایت اور مسلمانوں کی دعائیں ہیں کہ اس صورتحال کو تبدیل کردیں۔ لہٰذا آگے بڑھیں اور نبوت کے منہج پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،  

 

إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

” اور اللہ تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو چاہیئے کہ اللہ ہی پر بھروسا رکھیں “

(آل عمران:160)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.