الجمعة، 18 رمضان 1445| 2024/03/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من شوال 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/65
عیسوی تاریخ     جمعہ, 28 جون 2019 م

پریس ریلیز

استعماری ادارے اقوام متحدہ کی ماتحتی کر کے باجوہ-عمران حکومت

بھارت کی سیاسی بالادستی کے قیام میں معاونت فراہم کررہی ہے

25 جون 2019 کو پچپن(55) رکنی ایشیا پیسیفک گروپ، جس کا پاکستان بھی رکن ہے، کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے بھارت کی حمایت کرنےکا اعلان کیا گیا ۔ اس خبر کے آشکار ہونے پر حکومت کو عوام کے شدید غصے کا سامنا ہے جو ہندو ریاست کی حمایت کرنے کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہیں۔حکومت کے حمایتی اس حکومتی فیصلے کے جواز میں یہ دلیل پیش کررہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی رکنیت رکھنا ایک لازمی ضرورت ہے اور مسلمان آج کی دنیا میں علیحدہ تنِ تنہا نہیں رہ سکتے۔ اس فیصلے کے ذریعے حکومت نے مسلمانوں کو اقوام متحدہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جو کہ سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل استعماری اراکین کا آلہ کار ہے۔ استعماری طاقتوں نے دوسری اقوام کو ایک ایسی تنظیم کے جال میں الجھا رکھا ہے جس میں صرف ان کے پاس ویٹو  کا حق ہے۔ اقوام متحدہ وہی تنظیم ہے جو انسانی حقوق کے لیے تو آواز بلند کرتی ہے لیکن فلسطین، شام، بوسنیا، مقبوضہ کشمیر، مشرقی تیمور، برما اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیےانگلی تک نہیں اٹھاتی۔ یہ اقوام متحدہ ہی ہے جو یہ چاہتی ہے کہ مسلم علاقوں پر ہندو اور یہودی ریاست کے بے رحمانہ اور وحشیانہ قبضے کوقبول کرکے حالات کو “نارملائز” کردیا جائے جبکہ یہی اقوام متحدہ مسلمانوں کی معزز مسلح جدوجہد کو دہشت گردی “  قرار دیتی ہے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

حکومت نے پاکستان کو استعماری اداروں کے ماتحت کررکھا ہے اور یہ عمل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مسلمانوں کے امور پر کفار کا غلبہ برقرار رہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

وَلَن يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا

اور اللہ نے ایمان والوکو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ اپنے امور پر کفار کو غالب ہونے دیں(النساء :141)۔

 

اقوام متحدہ، لیگ آف نیشنز، جس کا قیام 1919 میں پیرس امن کانفرنس کے بعد ہوا، کی جانشین ہےجب اس وقت کی استعماری طاقتوں نے خلافت کے خاتمے اور اس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لہٰذا اقوام متحدہ کی عمارت اُس بین الاقوامی نظام کے ملبے پرکھڑی کی گئی جسں نظام کو خلافت نے کئی صدیوں کی محنت سے ایک شکل دی تھی جو کہ باہمی معاہدوں کے نیٹ ورک پر مبنی ایک تفصیلی نظام تھا اور جس نظام نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ خلافت دنیا کی صف اول کی ریاست تھی جس کاکوئی مدمقابل نہ تھا۔ ایسی کوئی مجبوری نہیں کہ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کا انکار کریں اور خود پر اللہ کی سزا کو لازم کرلیں۔ یہ نبوت کے طریقے پر خلافت ہی ہو گی جو تمام استعماری اداروں بشمول آئی ایم ایف اور اقوام متحدہ کی رکنیت کو مسترد کردے گی۔ خلافت مسلمانوں کوطاقتور بنانے کے لیے انہیں ایک ریاست تلے یکجا کرے گی اور انہیں عملاً ایک امت میں ڈھال دے گی اور پھر مسلمان اپنے دشمنوں کا مقابلہ پوری قوت اور استقامت سے کریں گے۔ خلافت برصغیر پاک وہند میں اسلامی طرز زندگی کے غلبے کو بحال کرنے کے لیے کام کرے گی جیسا کہ ماضی میں صدیوں تک اسلام اس خطے پر غالب تھا۔ خلافت برصغیر کے تمام لوگوں کو ہندو اشرافیہ کے ظلم و ستم اور جبر سے نجات دلائے گی جس نے بہت عرصے سے اس خطے میں خرابی پیدا کررکھی ہے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک