Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    26 من ذي القعدة 1441هـ شمارہ نمبر: 82 / 1441
عیسوی تاریخ     جمعہ, 17 جولائی 2020 م

پریس ریلیز

کیا پاکستان میں خلافت کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے کا 'جرم'  را (RAW) کے لئے بم دھماکوں میں مسلمانوں کےجسموں کے چیتھڑے اڑانے سے بھی زیادہ خوفناک ہے؟

 

باجوہ -عمران حکومت کی ہندو دہشت گرد کلبھوشن یادیو  پر 'رحمتوں' کی ایسی بارش برس رہی ہے جس کی ایک بوندبھی نوید بٹ جیسے پرامن خلافت کے داعیوں کیلئے دستیاب نہیں ہے، جن کا واحد جرم پاکستان میں امریکی راج کے خلاف فکری اور سیاسی جدوجہد تھا  اور جن کے خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کو آٹھ سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے جس دوران ان کے چھوٹے بچے والد کے شفقت سے محرومی میں جوان ہو گئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردوں کے لوکل سرغنہ کلبھوشن یادیو، جو پاکستان کے اندر دہشت گرد ی کی وارداتوں میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، کی سہولت کیلئے کبھی اس کو اس کی بیوی اور والدہ سے ملانے کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس کیلئے خصوصی ویزے جاری کئے جاتے ہیں، تو کبھی راتوں رات اس کو اپیل کا حق دینے کیلئے خصوصی طور پر باجوہ عمران حکومت آرڈیننس جاری کرواتی ہیں اور کبھی اس کو کونسلر تک رسائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں جیسے کہ وہ پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا ذمہ دار نہیں بلکہ ہمارا شاہی مہمان ہو، جس کی ہر ضرورت کا خیال رکھنا ہم اللہ کی رضا کا ذریعہ سمجھ کر کر رہے ہو!!!

 

کل 16 جولائی 2020 کوحکومتِ پاکستان نےبھارتی حکومت کی درخواست پرعمل کرتےہوئےبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکودوسری بارقونصلررسائی دی ہے۔ لیکن نوید بٹ کو نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا،  نہ وکیل کرنے کا اختیار دیا گیا، نہ ان کی گھر والوں سے ملاقات کرائی گئی، یا فون رابطہ کرایا گیا، بلکہ اب تک ان کی گرفتاری کا بھی اقرار نہیں کیا گیا جبکہ مسنگ پرسن کمیشن پہلے ہی یہ ڈکلئیر کر چکا ہے کہ نوید بٹ خفیہ ایجنسیوں کی حراست میں ہے اور اُن کے پروڈکشن آرڈر بھی فروری 2019 میں جاری کئے گئے جس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ نوید بٹ  چار بچوں کے والد، انجینیرنگ میں امریکہ سے ماسٹر ڈگری ہولڈر اور عالمی سیاسی تنظیم حزب التحریر کے پاکستان میں ترجمان ہیں ۔ طرفہ تماشا  تو یہ ہے  کہ یہ حکمران کلبھوشن کو تمام سہولیات دینےکیلئےجن عالمی قوانین کی مجبوری کوجواز بنارہےہیں وہی عالمی قوانین ریاست کےکسی شہری کولاپتہ کرنےکی اجازت بھی نہیں دیتے۔ لیکن امریکی راج کے بعد مودی راج کے سہولت کاروں کی ساری برق بیچارے مسلمانوں پر گرتی ہے ۔

 

پاکستان میں پچھلے چار عشروں میں ایک درجن سے زیادہ بھارتی جاسوسوں کو سزا ہوئی جن میں بعض کو موت کی سزا سنائی گئی لیکن ان کی سزا پر کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ حقیقت یہ ہےکہ پاکستانی حکمران عالمی قوانین کی نہیں بلکہ ٹرمپ، مودی اوران کےحواریوں کےاشاروں کےپابندہیں۔یہ حکمران اپنی تمام حدیں پارکرچکےہیں اوراپنے بیرونی آقاوں کی خوشنودی کیلئے کسی بھی حدتک جانےکوتیارہیں۔ان کےدل کافروں کیلئےنرم اورمسلمانوں کےلئےسخت ہوچکےہیں، حالانکہ اللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے؛

مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ​ ؕ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ

"محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت اور آپس میں رحم دل ہیں" (سورۃ الفتح، 48:29) ۔

 

سچ یہ ہےکہ ان کی رسی درازہوچکی اورانہوں نےاللہ اوررسول اللہ ﷺ کی تمام حدودکوپامال کردیاہے۔مگریہ بھول چکےہیں کہ اللہ کی پکڑبہت شدیدہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے؛

وَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّايَعۡمَلُ الظّٰلِمُوۡنَ   اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٍ تَشۡخَصُفِيۡهِ الۡاَبۡصَارُۙ

" اور (مومنوں) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب)  ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی  رہ جائیں گی"(ابراہیم، 14:42)۔

 

امت بھی ان کے کرتوت نوٹ کر رہی ہے اور قیام خلافت کے فوراً بعد خلافت کے قاضیوں کے ہاتھوں  ان ظالموں کا کڑا احتساب زیادہ دور نہیں!


ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.