الثلاثاء، 08 رمضان 1445| 2024/03/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من رمــضان المبارك 1442هـ شمارہ نمبر: 71 /1442
عیسوی تاریخ     اتوار, 02 مئی 2021 م

پریس ریلیز

رمضان کے بابرکت مہینے میں خلافت کے سچے داعی نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں
جو 11 مئی 2012 کو حکومتی ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے

 

اے بااثر اور اہل قوت لوگو! ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اپنے اثرورسوخ اور طاقت کو اپنے معزز بھائی نوید بٹ کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کریں۔ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ آپ عمر الفاروق ؓ اور شہداء  کے سردار حمزہؓ کے بیٹے ہیں، جنہوں نے اپنی طاقت اور اثرورسوخ  سے اسلام کی دعوت کو تقویت پہنچائی اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا حاصل کی۔ نوید بٹ سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں، وہ ایک مخلص رہنما، نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے داعی اور ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان ہیں۔  ہمارے معزز بھائی نوید بٹ کو 11 مئی 2012 کو اُس وقت کی کیانی-زرداری حکومت  نے اغوا کیا تھا۔ اس سال 11مئی 2021 کو اِس مخلص مسلمان پر مسلسل جاری رہنے والے اس ظلم کو نو سال مکمل ہوجائیں گے جس کا جرم یہ کہنا ہے کہ اس کا رب صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے۔ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ، جس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو بے شمار اجر سے نوازتے ہیں، ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوید بٹ کے معاملے کو اٹھائیں اور ان کی رہائی کا مطالبہ کریں تا کہ ظلم کا دسوں سال مکمل نہ ہو۔ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ نوید اور اس کے گھر والوں کی اس مشکل میں مدد کریں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ، 

«مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ اَلدُّنْيَا، نَفَّسَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ»

"جو شخص کسی مومن پر سے کوئی سختی دنیا کی دور کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر آخرت کی سختیوں میں سے ایک سختی دور کرے گا "(مسلم)۔

 

اے علماء، صحافیوں، وکلاء، کاروباری حضرات اور دیگر طبقات میں موجود بااثر اور اہل قوت لوگو!

ہماری طاقت، اثرورسوخ، رتبہ اور اعزاز اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے ایک نعمت ہے جو ہم سے کسی بھی لمحے واپس لی جاسکتی ہے۔ یقیناً ہماری طاقت، اثرورسوخ، رتبہ اور اعزاز ایک بھروسہ ہے جس کے متعلق اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارا احتساب کریں گے۔  جیسے جیسے ہماری زندگی اپنے منطقی انجام ، موت، کے قریب پہنچ رہی ہے، تو ہمارے لیے یہ اور ضروری ہوجاتا ہے کہ ہم اپنی طاقت اور اثرورسوخ کو بہترین مقصد کے لیے استعمال کریں اور وہ بہترین مقصد اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خدمت اور اس کے دین کی سربلندی کے لیے کام کرنا ہے۔   آج ہم اپنی صلاحیتوں کو اُس وقت استعمال کریں گے جب اسلامی امت بیدار اور وہ اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہورہی ہے جوکہ ریاست و اتھارٹی کے قیام کے ذریعے اسلامی طرز حیات کی بحالی ہے تا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مکمل عبادت اور اطاعت کی جائے۔ یقیناً خلافت کی پکار اب اسلامی امت کی پرزور پکار بن چکی ہےجو موجودہ حکمرانوں کے لیے مایوسی کا باعث ہے جنہوں نے اپنی گمراہی اور گناہ کے باعث ہمیں ذلت و رسوائی اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا۔  اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ خیال رکھنے والی اور رہنمائی کرنے والی قیادت کے بغیر اسلامی امت ایسے ہی ہے جیسے ایک یتیم بچہ، بغیر ذمہ دار نگہبان کے۔ امت کے علاقوں پر قبضہ ہوگیا، اس کی دولت کو لوٹا جارہا ہے اور رسول اللہﷺ کی ناموس کی توہین بار بار کی جا رہی ہے اور  منہ توڑ جواب نہیں دیا جارہا۔

 

اے عمر الفاروقؓ اور سید الشہداء حمزہؓ کے بیٹو! 

یقیناً جماعت اکٹھی ہوگئی ہے اور اب اسے ایک امام کی ضرورت ہے۔ ہم ، طاقت اور اثر و رسوخ کے حامل لوگوں کو اپنا فرض ادا کرنا چاہئے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سوا کسی سے ڈرے بغیر مسلمانوں کو حقیقی تبدیلی کی طرف لے جانا چاہئے۔ ہمارے بھائی نوید نے ایسا ہی کیا اور یہ ہم سب کے لئے ایک یاد دہانی ہے ، کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ  قربانی اور حق پر ہماری ثابت قدمی کے بغیر اپنی نصر اور فتح کو نہیں بھیجتے۔ لہٰذا ، ہم سب پر لازم ہے کہ ہم نوید بٹ کے لیے بات کریں، نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں اور نوید بٹ کی طرح استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کا مطالبہ کریں۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَىٰ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ

" اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں (اور اس کے) عوض ان کے لیے بہشت (جنت تیار کی) ہے"(التوبۃ، 9:111)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک