الخميس، 17 رمضان 1445| 2024/03/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    27 من رجب 1437هـ شمارہ نمبر: 1437 AH/033
عیسوی تاریخ     بدھ, 04 مئی 2016 م

پریس ریلیز

 

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس:" مسلم نوجوان: اصل تبدیلی کے علمبردار"

 

ہفتہ ٧ مئی کو حزبالتحریر مرکزی میڈیا آفس شعبہ خواتین ایک بین الاقوامی خواتین کانفرنس منعقد کرے گا جس کا عنوان، “مسلم نو جوان: اصل تبدیلی کے علمبردار“ ہے، تاکہ دنیا بھر کے مسلم نوجوانوں کے اسلامی تشخص کو درپیش عالمی مسائل سے نمٹا جا سکے۔ یہ اہم ایونٹ اسی دن تین ممالک تیونس، انڈونیشیا اور یو کے میں منعقد ہو گا اور مسلم دنیا ، ایشیا اور یورپ سے مقررین بات چیت میں حصہ لیں گے۔ سینکڑوں کی تعداد میں با اثر خواتین ان تین ممالک میں ہونے والے سیمینارز میں شرکت کریں  گی، ان میں اساتذہ، سکالرز، نوجوان، یونیورسٹی کے طلباء، نوجوانوں کے سرگرم کارکن، سیاستدان، صحافی، کمیونٹی کے راہنما، تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔ بینالاقوامی سامعین کے لیے کانفرنس تین زبانوں عربی، انگریزی اور انڈونیشین زبان میں براہِ راست نشر کی جائے گی۔ یہ کانفرنس ایک ایسے موضوع پر بھرپور طریقے سے تین ہفتہ تک جاری رہنے والی عالمی مہم کا نقطہ عروج ہو گی، جس نے دنیا بھر سے بھرپور حمایت حاصل کی۔ کانفرنس میں جن موضوعات پر بات چیت ہوگی وہ یہ ہیں: سیکولر حکومتوں کی طرف سے عالمی حکمتِ عملی کی تقلید کرنا اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے مسلم نوجوانوں کو سیکولر لبرل طرزِ زندگی سے متاثر کرنے کی کاوشیں؛ نصابِ تعلیم اور اسکولوں کے ماحول کو سیکولر بنانا؛ بچوں کی درست اسلامی شخصیت کی تعمیر کا طریقہ؛ سوشل ویب میڈیا اور سیلیبرٹی کلچر کے مسلم نوجوانوں پر ہونے والے اثرات اور اس کے منفی اثر کا مقابلہ کیسے کیا جائے؛ شناخت کے بحران سے دوچار بہت سے نوجوانوں کے مسائل کا حل؛ اور مسلم نوجوانوں کی ایسی تعمیر کہ وہ اصل تبدیلی کے علمبردار بن جائیں جو مسلم امت اور انشاء اللہ ساری دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل بنا سکیں۔ کانفرنس میں ایسی گفتگو بھی ہوگی جو مغرب میں علاقائی طور پر نوجوانوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے متعلق ہوگی۔ مسلم دنیا اور ایشیا سے بھی شرکاء کی طرف سے بیانات شامل ہونگے، جن میں اساتذہ، مائیں اور نوجوان مسلم جوانوں کو درپیش مسائل سے متعلق ان ذاتی تجربات جن کو انہوں نے اپنے معاشروں میں دیکھا، انہیں بیان اور ان سے نمٹے پر روشنی ڈالیں گے۔

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ بین الاقوامی سیکولر تنظیموں اور مغربی حکومتوں اور مسلم دنیا میں موجود غیر اسلامی حکومتوں کی مدد کے ساتھ ساتھ ایک شدید قسم کی عالمی نظریاتی مہم جاری ہے، جس کا مقصد مسلم نوجوانوں کے افکار اور شخصیات کو سیکولر کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے خوف کے حربے  استعمال کیے جاتے ہیں تا کہ وہ مخصوص اسلامی عقائد اور طریقوں ،جن میں امت اور دین سے متعلق ان کی تشویش کا اظہار شامل ہے، کو چھوڑ دیں، کیونکہ ان جذبات کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔

 

اس مہم میں بہت سے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں دنیا بھر کی سیکولر ریاستوں کی طرف سے انسدادِ بنیادپرستی کے جھنڈے تلے انتہائی حد تک ڈی اسلامیسائزیشن پروگرام مسلم بچوں پر مسلط کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ وسیع کوششیں ہیں کہ مسلم دنیا کے اسکولوں، مدرسوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی نصاب کو سیکولر کر دیا جائے۔ مزید برآں جب ہم اپنے علاقوں میں خلافت کی غیر موجودگی اور ایک امت کے طور پر اسلام کے قوانین اور اس کے نظام کے نفاذ کے حوالے سے مطمئن ہو ں گئے تو اس سے ہمارے معاشروں میں غیر اسلامی خیالات گھس آئیں گے۔ اس نے یہ ممکن کر دیا کہ مسلم دنیا کے اندر لبرل میڈیا کو تیزی سے پھیلایا جائے، جس نے لبرل طرزِ زندگی کو خوبصورت  اور ساتھ ساتھ اسلام کے عقائد اور قوانین کو برا کر کے دکھایا۔ یہ بہت سے مسلم نوجوانوں کی سوچ، خواہشات، تمناوں اور وفاداریوں کو مغربیت کی طرف لے گیا، اور ان کو ان سب مسائل کا شکار بنا دیا جو کہ مغرب کے جوانوں کو لاحق تھے، ساتھ ساتھ انہیں دین سے بھی دور لے گئے۔

 

اس لیے یہ کانفرنس اس اہم مسئلہ کو موضوع بنائے گی اور ہمارے بچوں کی شناخت کے خلاف ان بین الاقوامی چالوں سے نمٹنےکے متعلق راہنمائی فراہم کرے گی۔ یہ ایک ایسا واضح راستہ بھی پیش کرے گی جس سے پتا چلے کہ اپنے اسلامی عقائد سے متعلق پر اعتماد نوجوان نسل کیسے تیار کی جائے، جو اپنے دین کے خلاف حملوں سے بچاؤکے طریقے جانتے ہوں، اور طاقت رکھتے ہوں کہ اصل تبدیلی کے  علمبردار بن سکیں، اور اسلام کے انصاف اور نور کے ذریعے انسانیت کا بہتر مستقبل تعمیر کریں۔

 

سیمینارز کا آغاز  ایسے ہو گا: صبح گیارہ بجے یو کے؛ صبح گیارہ بجے تیونس؛ صبح نو بجے انڈونیشیا۔ انڈونیشیا کے سیمینار میں ایک پریس کانفرنس مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے یودھسترا ہال، جوگجا ایکسپو سینٹر، جلان رایا جنتی،55281 یوگیا کارتا میں ہوگی۔ کانفرنس سے متعلق مزید معلومات اور پریس سے متعلق تفصیلات کے لیے

رابطہThis e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

شمولیت کی اجازت صرف خواتین کو ہوگی

www.facebook.com/womenandShariah                                    مہم کا صفحہ

       https://www.youtube.com/watch?v=YRU73rU0GA8 براہ ِراست نشریات کا لنک                                                     

مہم کا وڈیو لنک   https://youtu.be/B4ZqNCJpftM.                 ۔

 

ڈاکٹر نظرین نواز

 

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizb-ut-tahrir.info
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک