Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من ذي الحجة 1443هـ شمارہ نمبر: 1443 / 77
عیسوی تاریخ     جمعہ, 22 جولائی 2022 م

پریس ریلیز

کاغذی کرنسی کی قیمت میں مسلسل گراوٹ معاشی پالیسی سازی میں مغرب کی اندھی تقلید کی وجہ سے ہے! خلافت سونے اور چاندی پر مبنی مستحکم کرنسی کا اجراء کرے گی!

 

حکومتی وزراء، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، خرم دستگیر وغیرہ مسلسل پریس کانفرنسوں اور ٹی وی انٹرویوز کے ذریعے مارکیٹ کو یہ اعتماد دلانے کی کوشش کر رہیں ہیں کہ ملک میں ڈالر کا کوئی بحران نہیں، نہ ہی ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ ہے ، تاہم مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل گر رہا ہے، اور ڈالر کی قیمت 226 روپے سے بڑھ چکی ہے جبکہ لیٹر آف کریڈٹ 241 روپے کے آس پاس بن رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی حکومت آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں 44 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کا نتیجہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں اور دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس بحرانی کیفیت میں پڑھے لکھے پروفیشنلز دوسرے ملکوں میں امیگریشن کی کوششیں کر رہے ہیں، جس سے ملک تیزی سے ٹیلنٹ سے خالیBrain Drain) ) ہو رہا ہے۔ 

 

بےاصل کاغذی کرنسیFiat)) جو صرف ریاست کے اعتماد پر کھڑی ہو، ہر ہوا کے جھونکے پر ایسے ہی گرے گی جیسے روپیہ گر رہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ فیاٹ کرنسی کی اصل قدر اس کاغذ سے بڑھ کر نہیں جس پر یہ پرنٹ ہوا ہے، جو چند سو ڈالر کا فی ٹن مل جاتا ہے جس پر کروڑوں ، اربوں روپے چھاپے جا سکتے ہیں۔فیاٹ کرنسی کی ساری طاقت ریاست کے اوپر اعتماد پر کھڑی ہوتی ہے، اور جب ریاست پر اعتماد کا فقدان ہو گا، تو لوگ پاکستانی روپوں میں ڈالر پر ایسا ہی سٹہ لگائیں گے جیسے آج ہو رہا ہے، جہاں ہر کوئی جلدی پیسے کمانے کے لئے ڈالروں کی ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے یا اپنی دولت کو محفوظ بنانے کیلئے ڈالر خرید رہا ہے۔ یہ کیسا ظالمانہ بین الاقوامی نظام ہے کہ ہم سے ہزاروں میل دور ایک ریاست کے مرکزی بینک کا شرح سود بڑھانے سے پوری دنیا کی کرنسیاں متاثر ہوں، اور اس سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ہمارے حکمران ابھی بھی اپنی کرنسی کو اس امریکی ڈالر سے جوڑنے پر مصر ہیں، کیونکہ یہ حکمران امریکی ایجنٹ ہیں اور اس امریکی ورلڈ آرڈر سے آگے دیکھنے پر تیار نہیں۔ 

 

اسلام کی سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی ریاست کی طاقت پر نہیں بلکہ سونے اور چاندی کی حقیقی اندرونی قدر پر کھڑی ہوتی ہے۔ پس ریاست طاقتور ہو یا کمزور، اس کی رٹ ہو یا نہیں، اورحتیٰ کہ ریاست موجود ہو یا ناپید، اسلامی دینار اور درہم کی قدر میں کوئی فرق نہیں آتا کیونکہ سونا اور چاندی ہر جگہ سونا اور چاندی ہے، جس کے اپنی قدر مستقل اور مستحکم ہے۔ تاریخ انسانی میں نکالا گیا زیادہ تر سونا اور چاندی آج بھی موجود ہے۔ اس کی سپلائی یعنی کانوں سے نکالنا اور اس کی صفائی قدرتی طور پر سپلائی کو کنٹرول میں رکھتی ہے، پس کوئی بھی اس کرنسی کو اپنی مرضی سے بہت زیادہ کم یا زیادہ نہیں کر سکتا۔ سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی ریاستوں کو فسکل ڈسپلن (مالیاتی نظم و ضبط) پر مجبور کرتی ہے، افراط زر کا خاتمہ کرتی ہے، کسی بھی ریاست کی کرنسی کی اجارہ داری کا خاتمہ کرتی ہے، اور قیمتوں میں استحکام کے ساتھ ساتھ کرنسی کے موجودہ بحرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے۔ مسلم دنیا میں کرنسی کو سونے و چاندی پر منتقل کرنے کیلئے سونا اور چاندی وافر مقدار میں موجود ہے، اور یہ خلافت ہو گی جو کرنسی کو سونے اور چاندی پر منتقل کر کے امریکی ڈالر کے راج کو زمیں بوس کر دے گی، کیونکہ خلافت کے پاس اس کیلئے درکار تمام ضروری لوازمات، جیسے مضبوط اسلامی آئیڈیالوجی، سیاسی عزم اور استقامت اور وسیع مادی وسائل سب دستیاب ہیں۔ اور اس سے بڑھ کر اس اللہ پر توکل ہے جو کُل علوم اور تمام طاقتوں کا مالک ہے۔ 

 

﴿ وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمۡرِهِۦۚ قَدۡ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَيۡءٖ قَدۡرٗا﴾

اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ اس کے لئے کافی ہے،بےشک اللہ اپنے امر کو پورا کرنے والا ہے، اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کر دیا ہے۔"(سورۃ الطلاق،65:3) 

 

پس اے افواج پاکستان! 

ان آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو ہٹا کر خلافت کے قیام کیلئے بیعت دیں تاکہ مسلمان اپنے معاملات اپنے ہاتھوں میں لیں، استعماری راج کا خاتمہ ہو ، اور مسلمان ایک بار پھر دنیا کی عالمی قوت ہونے کا شرف حاصل کریں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.