بسم الله الرحمن الرحيم
غزہ کے مسلمانوں کو پاکستانی افواج کے ٹینکوں اور میزائلوں کی ضرورت ہے، صرف خیموں اور خوراک کی نہیں
9 نومبر 2026 کو پاکستان کے وزیرِاعظم نے کہا: ”غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے لیے اسرائیل کی مسلسل غیر قانونی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔۔۔ میں نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر انسانی امداد میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے۔“
اے پاکستان کے مسلمانو!
خیموں میں پانی بھر جانے، اور بے گھر بچوں کے پھنس جانے، بھوک اور شدید سردی کا سامنا کرنے کی تصاویر دیکھ کر تم غم سے بھر جاتے ہو۔
یہودی وجود کی مسلسل جارحیت تمہارے غصے کو بھڑکا دیتی ہے، جو خیموں، خوراک اور ادویات کی ترسیل روکتی ہے۔ مزید یہ کہ اس کی فوج مسلمانوں کو قتل کرتی رہتی ہے، جبکہ اس کے آبادکار مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرتے ہیں اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہیں۔
تو پھر پاکستان کے حکمران وزارتِ خارجہ (MOFA) کو ”انسانی امداد میں اضافے“ کی ہدایت کیوں دیتے ہیں، جبکہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کو فوجی امداد متحرک کرنے کا حکم دیا جائے؟
اے پاکستان کے مسلمانو!
تمہارے ہزاروں فوجی اس وقت حجاز میں تعینات ہیں۔ حکمرانوں کا یہ عذر کہ غزہ تک براہِ راست زمینی راستہ موجود نہیں، اب ختم ہو چکا ہے۔
تمہارے فوجی اس زمینی راستے کو منقطع کر سکتے ہیں جسے یہودی وجود رسد کی فراہمی کے لیے استعمال کرتی ہے۔ تمہارے فوجی زمینی راستے سے پیش قدمی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ تک پہنچ سکتے ہیں۔
جہاں تک مزید فوجی بھیجنے کا تعلق ہے، تو انہیں بآسانی ایران کے راستے بھیجا جا سکتا ہے، جبکہ ایران یہودی وجود اور امریکی صلیبیوں کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے۔
جہاں تک ٹرمپ کی جوہری دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کا تعلق ہے، تو اللہ ﷻ نے تمہیں جوہری دفاعی صلاحیت سے نوازا ہے، جسے تم اپنے فوجیوں کے لیے حفاظتی حصار کے طور پر استعمال کر سکتے ہو۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
تم ایک بہترین قوم ہو، جو اللہ ﷻ، اس کے رسول ﷺ اور اہلِ ایمان سے وفاداری رکھتی ہے۔ تم اللہ ﷻ کی مدد و نصرت کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا معاملہ صلاحیت کا نہیں، بلکہ عزم، فیصلے اور اللہ پر توکل کا ہے۔
اپنی مسلح افواج کو حکم دو کہ غدار حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹائیں، ایک خلیفۂ راشد مقرر کریں اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے پیش قدمی کریں۔
اے پاکستان کے مسلمانو اور علمائے کرام!
پاکستان کی مسلح افواج تم ہی میں سے ہیں، تمہاری اپنی ہیں اور تمہارے ہی درمیان سے ہیں۔ وہ حکمرانوں کی ذاتی محافظ فورس نہیں ہیں کہ ان کے ناجائز اقتدار کو برقرار رکھیں اور واشنگٹن میں بیٹھے ان کے آقاؤں کے مفادات کا تحفظ کریں۔
مسلح افواج میں موجود اپنے ہر رشتہ دار اور دوست سے رابطہ کرو اور ان سے مطالبہ کرو کہ وہ اپنی شرعی ذمہ داری پوری کریں اور اپنے راستے میں حائل ہونے والے ہر غدار کو ہٹائیں۔
اے پاکستان کی مسلح افواج!
امت مسلمہ کا ساتھ دو، نہ کہ مسلمانوں کے غدار حکمرانوں کا۔ یہ حکمران نہ تمہیں کوئی فائدہ پہنچائیں گے اور نہ تمہارا کوئی بوجھ اٹھائیں گے۔ ان بوجھوں میں سب سے بڑا بوجھ اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو بے یار و مددگار چھوڑنے کا ہے، جو دن رات تمہیں پکار رہے ہیں!
ان حکمرانوں کو مسترد کرو اور انہیں اقتدار سے ہٹاؤ۔ حزب التحریر کو خلافتِ راشدہ ثانیہ کے قیام کے لیے نُصرۃ (عسکری حمایت) فراہم کرو، جو نبوت کے نقش قدم پر قائم ہو، تاکہ تم فلسطین کی آزادی اور اس کے مقدسات کو پاک کرنے کے لیے امت مسلمہ کے لشکروں کی قیادت کرو۔ اللہ ﷻ نے فرمایا:
﴿وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَـذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيّاً وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيراً﴾
”اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر جنگ نہیں کرتے، جو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اس بستی سے نکال دے جس کے رہنے والے ظالم ہیں، اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی مددگار مقرر فرما، اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار بنا دے“ [سورۃ النساء: 75]۔
#ArmiesToAqsa
مصعب عمیر، ولایہ پاکستان




