بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر - شعبہ خواتین
رمضان مہم
"مصیبت کے عالم میں کامیابی کی کھوج"
اس سال کا رمضان ماضی کے کسی رمضان جیسا نہیں. ہمارے بہت سے مسلمان بہن بھائیوں نے حالیہ وباء کی وجہ سے اپنے عزیز و اقارب کھو دیے جبکہ بہت سے لوگ ابھی بھی اس مرض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں. یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب ہماری امت شام، یمن، کشمیر، غزہ، برما، چین اور دیگر مقامات پر ظلم و ستم سہہ رہے ہیں. ان مصیبتوں میں مزید اضافہ ظالمانہ لاک ڈاؤن نے کیا ہے کہ جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے بہن بھائیوں کو معاشی بدحالی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو اپنے خاندانوں سے دور کر دیا ہے. امت کے بیشتر لوگ اس رمضان مساجد میں جمعہ اور تراویح کی نماز ادا کرنے کی سعادت سے اور اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر افطار کرنے سے محروم ہیں.
یقیناً ایسے تاریک لمحے میں امید کی کرن دیکھنا شاید مشکل و ناممکن ہو. لیکن بحیثیت مسلمان، ہمارا دین ہمیں یہ واضح حکم دیتا ہے کہ الله کی جانب سے دی گئی آفات دراصل الله کی رحمت کے دروازے ہوتی ہیں.
[أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ * وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖفَلَيَعْلَمَنَّ اللَّـهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ]
کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کی آزمائش نہیں کی جائے گی. اور جو لوگ اُن سے پہلے ہو چکے ہیں ہم نے اُن کو بھی آزمایا تھا (اور ان کو بھی آزمائیں گے) سو خدا اُن کو ضرور معلوم کریں گے جو (اپنے ایمان میں) سچے ہیں اور اُن کو بھی جو جھوٹے ہیں
[سورة العنکبوت: 2-3]
آفات و آزمائشیں دراصل ہمیں بطور مسلمان یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ ہم اپنے خالق کو یہ ثابت کر دیں کہ ہم اپنے وعدے میں سچے ہیں، اور اس آزمائش کو الله سبحانہ و تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے. بحیثیت مسلمان ہمیں ایسے لمحات کو اپنی زندگی کو گہری نظر ڈالنی چاہیے اور بطور امت الله کی اطاعت میں ہونے والی خامیاں اور کوتاہیاں دور کرنے کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے تاکہ الله کی رضا حاصل کی جا سکے. ساتھ ہی ساتھ یہ وقت ہمارے لئے سنہری موقع ہے کہ دنیا کے حالات کے بارے میں غور و فکر کریں خاص طور پر دنیا کا نظام پر، وہ فکر اور قوانین جن پر عالمی نظام قائم ہے. خلاصہ کلام یہ ہے کہ الله کی طرف سے آزمائش درحقیقت ہماری، ہمارے علاقے اور ہماری دنیا کے لئے بہتری کا پیش خیمہ ہیں.
پس ہم کس طرح اس مبارک رمضان کو استعمال کر سکتے ہیں تاکہ جو نقصان ہم نے اٹھایا ہے، جن تکالیف میں سے ہم گزرے اور گزر رہے ہیں، ان سب کو استعمال کرتے ہوئے بہتری کی طرف گامزن ہوں؟ ہم کیسے اپنا ایمان مضبوط بنا سکتے ہیں اور اسلام کے قوانین کو اپنی زندگی میں نافذ کر سکتے ہیں؟ اور ہم بطور امت کیسے مضبوط ہو سکتے ہیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں؟ یہ اور ان جیسے دیگر سوالات کے جوابات ہم دینے کی کوشش کریں گے اپنی رمضان کی مہم میں. یہ مہم حزب التحریر کی شعبہ خواتین کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے جس کا عنوان ہے "مشکل کی گھڑی میں فتح کی طلب"
- ڈاکٹر ناظرین نواز
- ڈائریکٹر - شعبہ خواتین مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
جمعہ، یکم رمضان المبارک 1441 ہجری، بمطابق 24 اپریل 2020ء
- ڈاکٹر ناظرین نواز کا پیغام
-
ڈائریکٹر - شعبہ خواتین مرکزی میڈیا آفس حزب التحریررمضان المبارک 1441 ہجری کی آمد کی مناسبت سےجمعہ، یکم رمضان المبارک 1441 ہجری، بمطابق 24 اپریل 2020ءمہم کا ٹریلرآرٹیکل
Latest from
- امریکی منصوبے کے جال میں پھنسنے سے خبردار رہو
- مسلم دنیا میں انقلابات حقیقی تبدیلی پر تب منتج ہونگے جب اہل قوت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جابروں کو ہٹا کر امت کا ساتھ دینگے
- حقیقی تبدیلی صرف اُس منصوبے سے آ سکتی ہے جو امت کے عقیدہ سے جڑا ہو۔ ...
- حزب التحریر کا مسلمانوں کی سرزمینوں کو استعمار سے آزاد کرانے کا مطالبہ
- مسلمانوں کے حکمران امریکی ڈکٹیشن پر شام کے انقلاب کو اپنے مہروں کے ذریعے ہائی جیک کر کے...