بسم الله الرحمن الرحيم
- خلافت کے داعی انجینئر نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں
- جو 11مئی 2012 سے حکومتی ایجنسیوں کی قید میں ہیں
- 11 مئی 2019 کو انجینئر نوید بٹ ، جو کہ ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان ہیں، کو اغوا ہوئے سات سال ہوجائیں گے، جنہیں پاکستان کے سکیورٹی حکام نے اغوا کیا تھا۔
- سات سال کے اس طویل عرصے میں نوید بٹ کو ایک بار بھی کسی صورت میں اپنے خاندان سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔
- کسی بھی ایمان والے کو بدترین ظلم وستم کا نشانہ بنانا، او ر اس شخص کو نشانہ بنانا جو کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی جانب لوگوں کو بلاتا ہو، گناہ عظیم ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
«إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ»
- " اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اس کے لیے میری طرف سے اعلان جنگ ہے "(بخاری)۔
- ایک طرف تو موجودہ حکومت یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ "ملکی مفاد" کو مقدم رکھتی ہے لیکن دوسری جانب اس حکومت نے نوید بٹ کو مغوی بنا کر قید میں رکھا ہوا ہے جبکہ ان کو قید میں رکھنے کا فائدہ صرف اور صرف صلیبی امریکا پہنچتا ہے۔
- ایک ایسے وقت میں جب امریکا نےاسلام اورمسلمانوں کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہےتو حملہ آور دشمن ، ہندو ریاست کے پائلٹ ابھینندن کے لیے تو رحم اور کشادہ دلی کامظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن خلافت کےداعی نوید بٹ کے لیے بے رحمی اور سنگدلی کامظاہرہ کیا جارہا ہے۔
- اے پاکستان کے مسلمانو! تمام مسلمانوں نوید بٹ کی رہائی کی پرخلوص اور زبردست کوشش کرنی چاہیے تا کہ نوید بٹ کو سات سال کی مسلسل اور سخت تکلیف کے بعد رہائی نصیب ہو۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
«مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ اَلدُّنْيَا, نَفَّسَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ »
- " جو شخص کسی مسلمان کو دنیاوی مصیبت سے چھڑائے گا، اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کی مصیبتوں سے چھڑائے گا "(مسلم)۔
- #FreeNaveedButt
Shaban 1440 AH - April 2019 CE
Last modified onہفتہ, 10 اگست 2019 22:31
Latest from
- اگرچہ مسلم دنیا میں استعماری ڈھانچوں کے ذریعے حکومت کی جاتی ہے!
- موجودہ سیاسی انتشار غداری اور ذلت کے تخت اور اپنے آپ کو...
- امریکہ نے جنگ بندی کے ذریعے یہودی جارحیت کے لیے دو اہم مقاصد حاصل کر لئے:...
- قابض فوج کے جانی نقصانات... فوجیوں میں معذوری، دماغی بیماریاں...
- خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) سے پاکستان کو پانچ خطرات درپیش ہیں