السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تنزانیہ

ہجری تاریخ    11 من ذي الحجة 1439هـ شمارہ نمبر: 04/1439 AH
عیسوی تاریخ     بدھ, 22 اگست 2018 م

حزب التحریر تنزانیہ کا دارالسلام میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی طرف وفد

 

بہن رومانہ اور بہن روشن کی اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستانی حکام کے ہاتھوں شرمناک اغوا  کے خلاف حزب التحریر تنزانیہ نے ایک وفد تنزانیہ میں  پاکستان کے ہائی کمیشن بھیجا جس نے اس مسئلے کے حوالے سے پاکستان کے کمیشن کے حوالے دو پریس ریلیزز کیں۔ ہماری ان بہنوں کا قصور یہ ہے کہ وہ اسلام کی دعوت حزب التحریر کے پلیٹ فارم سے کرتی ہیں۔

حزب التحریر تنزانیہ کا وفد  تنزانیہ میں حزب التحریر کےنمائندے مسعود مسلم اور تنزانیہ میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن کیمہ جومہ پرمشتمل تھا۔

ہائی کمیشن کے سربراہ جناب عامر خان نے دستاویزات وصول کیں۔ دستاویزات وصول کرتے ہوئے انہوں نے ان کو کچھ پڑھا بھی اور اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ انہیں پاکستان میں اپنی حکومت کے حوالے کردیں گے۔

ہم دعا کرتے ہیں ان بابرکت دنوں میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمارے بہنوں کی مشکل آسان فرمائے اور  ظالموں سے   انتقام  لے جنہوں نے ہماری بہنوں رومانہ اور روشن اور ان کے شوہر کو اغوا کیا ہے اور جو مشرق و مغرب میں مسلمانوں پر مظالم کرتے ہیں۔

 

پاکستان کے حکمرانوں سمیت تمام ظالموں پر لازم ہے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اس فرمان کو غور سے پڑھیں اور اللہ کی جانب سے دی جانی والی سخت تنبیہ سے سبق لیں:

وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الأَبْصَارُ * مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لاَ يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ

“اور(مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جبکہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔(اور لوگ) سر اٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں ان کی طرف لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہو رہے ہوں گے”(ابراہیم:43-42)

مسعود مسلم

 

تنزانیہ میں حزب التحریر کے نمائندے برائےمیڈیا 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تنزانیہ
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +255778 870609
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: jukwalakhilafah@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک