الخميس، 26 محرّم 1446| 2024/08/01
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 11 اکتوبر 2014 م

روس میں احادیث کی کتاب کی ممانعت

جمہوریہ تاتارستان کے اپاسٹو فیسک ریجن کی عدالت نے 9 اکتوبر کو یہ کہہ کر احادیث کی کتاب صحیح البخاری جس کی ایک حدیث ایک سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھی پر پابندی لگا دی ہے کہ اس میں انتہا پسندانہ مواد ہے۔
جمہوریہ تاتارستان کے اپاسٹوفیسک ریجن کے اٹارنی جنرل کے مطابق کتاب کا مواد "دنیا کے کسی ایک دین کی انفرادیت" کو اجاگر کرتا ہے یا "متشدد اسلام" کو جس سے "مذہبی اور نسلی تعصب" پھیل جا تا ہے، جیسا کہ جمہوریہ تاتارستان اٹارنی جنرل کے بڑے معاون رسلان جا لییف نے کہا ہے۔
قرآن کریم کے ایک ترجمے پر پابندی کی کوشش کے سامنے مسلمانوں کے ڈٹ جانے کے بعد حکمرانوں کی جانب سے بنیادی اسلامی کتابوں پر دست درازی کی یہ ایک اور کوشش ہے اوراس بار نشانہ حدیث کی کتاب "صحیح البخاری" ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے روسی اتھارٹی نے ایک بار پھر روسی مسلمانوں کے جذبات کو کھلے عام ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے گویا وہ مسلمانوں کی قوت برداشت اور صبر کا امتحان لینا چاہتے ہیں۔
ظاہری بات ہے کہ نام نہاد "انتہاپسندانہ مواد کی فہرست" مسلمانوں کو اسلامی ثقافت سے محروم رکھنے کے لیے تیار کی گئی ہے چنانچہ ہر سال ان کے قانون کے مطابق ممنوعہ مواد کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہےجس میں کئی تحریر شدہ اور ریکارڈ شدہ مواد کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ پھر اس عرصے میں حکمران مسلمانوں کے رد عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ درحقیقت مسلمانوں کی جانب سے ناکافی رد عمل ہی نے جون 2012 کو اورنبرگ کے "لنینسک ریجن کی عدالت " کو 60 سے زائد کتابوں کتابچوں اور اسلامی مقالات کو انتہاپسندانہ مواد کی فہرست میں شامل کرنے کا موقع دیا۔ممنوعہ کتابوں میں حدیث کی کتاب "ریاض الصالحین"، "امام نووی کی الاربعین" اور مسلم علماء کی کئی اور کتابیں تھیں۔ اس سے مسلمان سخت ناراض ہو گئے تھے مگر عدالت کے فیصلے کو کالعدم نہیں کیا گیا اور بالآخر یہ پابندی لازم کردی گئی ۔ستمبر 2013 میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ حکمران مزید پیش رفت کرنا چاہتے ہیں چنانچہ حکومت نے قرآن کے روسی زبان میں موجود مشہور ترجمے پر پابندی لگانے کی کوشش کی لیکن مسلمانوں کی جانب سے متحدہ احتجاج پر اپنے منصوبے سے پسپائی اختیار کر لی جس کا جواب امت مسلمہ کے ان فرزندوں کو قید کرنے کی صورت میں دیا گیا جو اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن کریم کے دفاع کے لیے ڈٹ گئے تھے۔
آج پھر روس میں اسلام کی بنیادی کتابوں پر پابندی لگائی جارہی ہےجس سے یہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ وہ کس سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کو نشانہ بناتے ہیں ورنہ روس میں موجود 20 ملین مسلمانوں کے سامنے اسلام کی بنیادی کتابوں پر پابندی لگانے کا جواز پیش نہیں کر سکے۔ ایسا لگتا ہے کہ داخلی اور خارجی مشکلات کی وجہ سے حکمران مکمل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ کسی بھی طرح مسلمانوں کو دینی احکامات سیکھنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
"صحیح البخاری" حدیث کی صحیح ترین کتابوں میں سے ہے جس کو قابل اعتماد راویوں کے تسلسل کے ذریعے اما م بخاری نے آٹھویں صدی میں نبیﷺ سے روایت کی ہے اور تب سے ہی یہ اسلامی احکامات کے لیے مرجع ہے۔
آج امت مسلمہ کی یہ انمول میراث پابندی کے خطرے سے دوچار ہے ۔ ان کا ہدف واضح ہے کہ وہ امت کو اس کی طاقت سے محروم کرنا چاہتے ہیں، وہ اس چیز کو روکنا چاہتے ہیں جو امت کی فکر کی آبیاری کرتی ہے جو قرآن کریم کے بعد اسلامی ثقافت کا دوسرا منبع ہے۔
اس حوالے سے حزب التحریر روس کے مسلمانوں کو اپنی ثقافت کے مصدر سے محروم کرنے کی ان بار بار کی جانے والی کو ششوں پر شدید احتجاج کرتی ہے اور سب کو خصوصاً دینی اور معاشرے کی بااثر شخصیات کو دعوت دیتی ہے "صحیح بخاری" کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ یہ مسلمانوں کا صرف اس بات پر امتحان نہیں کہ وہ حدیث کی کتاب کا دفاع کر سکتے ہیں یا نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کی وحدت اور اپنے دین کے دفاع کا امتحان ہے۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک