الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ اردن

ہجری تاریخ    21 من ذي الحجة 1437هـ شمارہ نمبر: 37/37
عیسوی تاریخ     جمعہ, 23 ستمبر 2016 م

پریس ریلز

حکومتی سیکیورٹی ادارے نے اردن میں حزب التحریر کے رکن کو گرفتار کر لیا

 

   منگل 19 ستمبر2016  کے دن اردن میں حکومتی سکیورٹی ادارے نے ارسیفا میں حزب التحریر کے رکن ضیادسالم محمد ابو رزق کو گرفتار کر لیا۔ انہیں  عدالت  منتقل کیا گیا اور پھر اززرقا کی جیل میں ڈال دیا کیونکہ انہوں نے جماعت کی اس مہم میں حصہ لیا جس  میں اُس مجرمانہ قانون سازی کو بے نقاب کیا گیا جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے نازل ہی نہیں کیا۔ یہ اس گندی مخبری کے بعد ہوا جو ارسیفا سے جیتے ہوے پارلیمانی امیدوار نے دی ۔ اس کا یہ عمل اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے  بلوغت،مردانگی اور اخلاقیات  کو ایک طرف رکھ دیا ہے اور یہ کہ وہ ملک میں اس جابرانہ سیکیورٹی نظام کا حصہ ہے۔سکیورٹی اداروں کو مخبری ملی اور  وہ فوراً حرکت میں آئے جو اردن میں موجود حکومت کی حزب التحریر  اور اُس کی اِس مہم کی جانب نفرت انگیز رویے اور غصے کی تصدیق کرتا ہے  جو اس نعرے کے تحت شروع کی گئی "بائیکاٹ کرو اس قانون سازی کا جو اللہ کے احکامات کے خلاف ہے"۔                                         

              

اس عمل کے نتیجے میں آزاد اانتخابی کمیشن کے صدر خالد الکلالدہ پر دباؤ پڑا کے وہ  پریس کانفرنس کے دوران اپنی خاموشی توڑے اور  ان لوگوں کے خلاف بات کرے جو اس مہم کے لئے کام کررہے ہیں۔ بھائی ضیاد نے    اللہ کی وحی سے ہٹ کر کی جانی والی قانون سازی کو بے نقاب کرنے کی حزب التحریر  ولایہ اردن کی مہم کے دوران اس مخبری کرنے والے امیدوار سے ملاقات کی۔ حزب کے اراکین نے لوگوں سے رابطے  کیے اور اس بات پر زور دیاکہ وہ  اسلام کی بنیاد پر پارلیمانی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔حزب  کے اراکین  نے بہت سے پارلیمانی انتخاب کے امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان پر  قانون سازی کے جرم اور اس کی ممانعت کو  واضح کیااور اسلام کے مطابق انہیں ذمہ دار ٹھرایا کہ اسلام کے لیے اور امت کے بڑے مسائل کے لیے کھڑے ہوں۔

 

﴿يُرِيدُونَ لِيُطْفِؤُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

"وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھانا چاہتے ہیں لیکن اللہ اپنے نور سے منور کر کے رہے گا اگرچہ  کافر ناپسند کرتے ہیں"(الصف:8)


ولایہ اردن میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ اردن
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: jordan_mo@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک