الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ اردن

ہجری تاریخ    8 من ذي الحجة 1439هـ شمارہ نمبر: 39/39
عیسوی تاریخ     اتوار, 19 اگست 2018 م

 پریس ریلز

حزب التحریر ولایہ اردن کے وفد نے عمان میں پاکستان کے سفارت خانے کو

بہن رومانہ اور بہن ڈاکٹرر وشن کے اغوا سے متعلق دوستاویزات حوالے کیں

 

حزب التحریر ولایہ اردن کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے وفد نے بہن رومانہ اور بہن ڈاکٹر روشن کے اپنے شوہر کے ہمراہ اغوا سے متعلق دو پریس ریلیزز عمان میں پاکستان کے سفارت خانے میں پاکستان کے سفیر کے حوالے کیں۔ ان بہنوں کو صرف اس وجہ سے اغوا کیا گیا ہے کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ ہمارا رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے۔ پاکستان کے حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ، العزیزکا یہ فرمان شاید بھول گئے ہیں یا بھولنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں:

 

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

” جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا“ (البروج:10)

یہ حکمران رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان بھی شاید بھول گئے ہیں یا بھولنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں:

 

وَمَنْ عَادَى أَوْلِيَاءَ اللَّهِ فَقَدْ بَارَزَ اللَّهَ بِالْمُحَارَبَةِ

”اور جو کوئی اللہ کے خاص بندوں کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کرتا ہے، اس نے اللہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے“

(حاکم نے روایت کیا)۔

اور رسول اللہ ﷺ نے یہ بھی فرمایا:

إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

”اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: جو کوئی میرے خاص بندے کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کرتا ہے میں اس کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہوں“ (بخاری نے روایت کیا)۔

 

اللہ سے دعا ہے کہ وہ بہن رومانہ اور بہن ڈاکٹر روشن اور ان کے شوہر کو اس آزمائش سے نجات عطا فرمائے اور اللہ ان لوگوں سے انتقام لے جنہوں نے یہ ظلم عظیم کیا ہے۔

قائم مقام سفیر نے اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ یہ دستاویزات پاکستان میں اپنی حکومت کو بھیجیں گے۔

 

 ولایہ اردن میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ اردن
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
http://www.hizb-ut-tahrir.info
E-Mail: jordan_mo@hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک