السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تیونس

ہجری تاریخ    11 من ذي القعدة 1442هـ شمارہ نمبر: 41 / 1442
عیسوی تاریخ     منگل, 22 جون 2021 م

پریس ریلیز

تیونس میں حزب التحریر کے رکن

محمد الاحمدی کا سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اغوا

 

         29جولائی بروز جمعرات، سکیورٹی فورسزکی ایک بڑی تعداد نے سدی بوزید کے علاقے میں حزب التحریر کے رکن محمد الاحمدی کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ حزب التحریر ولایہ تیونس کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز تقسیم کر رہے تھے۔ پریس ریلیز میں نہ صرف تیونس کے صدر سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ تیونس کی عوام اور افواج میں مخلص افراد سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ تیونس کا اقتدار حزب التحریر کے سپرد کر دیں تاکہ نبوت کی طرز پر دوسری خلافت راشدہ قائم ہو اور تیونس سے غیر ملکی اثر و رسوخ اور ایجنٹس کا خاتمہ ہو سکے۔

 

      محمد الاحمدی سے پولیس اسٹیشن میں پریس ریلیز سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ پریس ریلیز کا عنوان یہ تھا، 'آرٹیکل ۸۰ کے نفاذ کا مطلب پرانے نظام کو نئے چہروں کے ساتھ بحال رکھنا ہے، کیا آپ خاردار جھاڑیوں سے انگور حاصل کرنا چاہتے ہیں؟' پھر حزب التحریر کے رکن کو پیر کے روز پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا۔

 

      اے تیونس کے حکمرانو!

کیا اس کرپٹ نظام حکومت میں سکیورٹی فورسز کا کردار یہی رہ گیا ہے کہ وہ غداروں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والوں اور ان کی منصوبہ بندیوں کو بے نقاب کرنے والوں کو گرفتار کریں؟

 

      اغوا کاریوں اور گرفتاریوں سے دہشت اور خوف کی فضا پھیلانے کی کوشش تیونس کے نکالے گئے صدر بن علی کی سیاسی پولیس کی یاد تازہ کر رہی ہے۔ ہم حزب التحریر ولایہ تیونس اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ یہ کوششیں ہمیں ظالم حکمرانوں اوران کے غیر ملکی آقاؤں کے خلاف جاری جدوجہد سے روک نہیں سکتیں۔ اورہم ایک بار پھر تیونس کی عوام اور افواج میں موجود مخلص افراد سےمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان ظالم حکمرانوں کا ہاتھ روکیں جو اللہ کے ساتھیوں کو ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔ اور لوگوں کو اللہ کے احکامات پرعمل کرنے سے روکتے ہیں۔ ان حکمرانوں اور ان کی حکومتوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے علاوہ اورکوئی چارہ نہیں۔

      اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے

 

﴿وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَتَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِهِ وَتَبْغُونَهَا عِوَجاً﴾

"اورسڑکوں پر اس غرض سے مت بیٹھا کرو کہ الله پر ایمان لانے والوں کو دھمکیاںدو اور الله کی راہ سے روکو اوراس میں ٹیڑھا پن تلاش کرو"(سورة الاعراف: 86)

 

ولایہ تیونس میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تیونس
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 71345949
http://www.ht-tunisia.info/ar/
فاكس: 71345950
E-Mail: tunis@htmedia.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک