الأحد، 22 جمادى الأولى 1446| 2024/11/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من جمادى الثانية 1437هـ شمارہ نمبر: PR16018
عیسوی تاریخ     پیر, 04 اپریل 2016 م

 

حزب التحریر کے خلاف ظلم وستم ختم کرو

 

  خلافت کے داعی نوید بٹ کو رہا کرو جنہیں جابروں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے11 مئی 2012 کو اغوا کرلیا گیا تھا

 

 

حزب التحریر سے تعلق رکھنے والی وہ شخصیات جو حکومت کے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں ، ان کو سامنے لانے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اور سلسلے میں سب سے پہلے نوید بٹ کا مقدمہ پیش کررہے ہیں۔

 

نوید بٹ اب 47 برس کے ہوچکے ہیں۔ وہ ایک انجینئر ، شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ ہیں۔ انہیں 11 مئی 2012 کو حکومتی ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا اور اب جبکہ چار سال مکمل ہونے والے ہیں لیکن اس کے باوجود  وہ اب تک مغوی ہی ہیں۔

 

نوید بٹ کا تعلق ایک معزز کشمیری گھرانے سے ہے جو اسلام آباد میں رہائش پزیر ہے۔ انہیں  انتہائی مشہور  ومعروف  یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور میں داخلہ ملا اور اپنی شاندار قابلیت کی بنا پر  یہ ممکن ہوا کہ ان کا تبادلہ یونیورسٹی آف الینوئے، امریکہ ہوگیا جہاں سے انہوں نے گریجویشن مکمل کی۔ وہ  موٹورولا کمپنی میں بہت شاندار نوکری کررہے تھے جب انہوں نے مسلم علاقوں میں خلافت کے دوبارہ قیام کی جدوجہد میں شامل ہونے کے لئے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔

 

نوید بٹ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان ہیں۔ انہوں نے سیکڑوں پریس ریلیزز لکھیں  جن میں حکمرانوں کی امریکی غلامی اور اسلام و مسلمانوں سے غداری کو بے نقاب کیا گیا۔ انہوں نے لوگوں کو اسلام میں خلافت کی فرضیت اور اس کے ڈھانچے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے طول و عرض کا سفر کیا۔

 

نوید بٹ کو اس لئے اغوا کیا گیا کیونکہ وہ پاکستانی حکومت کے  مشہور و معروف ناقد ین میں سے ایک تھے۔ ان کو اس وقت اغوا کیا گیا  جب امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑ دینے اور ایبٹ آباد پر امریکی افواج  کے حملے کو نہ روکنے کے خلاف محاسبے کی مہم چلائی گئی اور حکمرانوں کی امریکی غلامی کو زبردست طریقے سے بے نقاب کیا گیا۔ نوید بٹ نے حزب التحریر کی اس مہم کی قیادت کی اور انتہائی سختی سے پاکستان کی سیاسی  و فوجی قیادت  میں موجود غداروں کی امریکہ سے تعاون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے موجودہ حکمران طاقت و خوف کے ذریعے حکمرانی کرنےمیں قریش کے جابروں کی پیروی کررہے ہیں، نوید بٹ جیسے خلافت کے داعی مسلمانوں کے لئے حوصلے کا باعث ہیں جو رسول اللہﷺ کے اس قول پر ایمان رکھتے ہیں : أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ "بہترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے"۔     

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک