الإثنين، 27 رجب 1446| 2025/01/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     بدھ, 03 مارچ 2010 م

امریکی کوئیک ری ایکشن فورس کا قیام : 21ویں صدی کی ایسٹ انڈیا کمپنی پاکستان میں فوجیں اتار رہی ہے

امریکی کانگریس کے 2011بجٹ دستاویز کے مطابق امریکی حکومت نے 23ملین ڈالر پاکستان میں سفارت خانے اور کونسلیٹ کی حفاظت کے نام پر پاکستان میں فوج اتارنے کیلئے مختص کر رکھے ہیں ، جس کا نام ''کوئیک ری ایکشن فورس‘‘ رکھا گیا ہے۔ یہ فوج'' سفارت خانے سے باہر ‘‘﴿یعنی پورے پاکستان میں﴾بھی ہر طرح کی آپریشنز کرنے کی مجاز ہونگی۔ دوسری جانب امریکی سفارت خانے نے رحمان ملک کا طریقہ کار اپناتے ہوئے اس کی ''تردید‘‘ کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار پاکستان میں بلیک واٹر، ڈائن کورپ وغیرہ کی تصدیق جبکہ امریکی سفارت خانہ اور رحمان ملک'' تردید‘‘ کرتے رہے ہیں کیونکہ یہ دونوں امریکی کانگرس کے مقابلے میںپاکستانی عوام کی نفسیات سے زیادہ واقف ہونے کے باعث انھیں کنفیوژ رکھ کر دھوکا دینے میں زیادہ مہارت رکھتے ہیں ؛ یقینااس تصدیق اور'' تردید ‘‘ کے ذریعے کنفیوژن پھیلانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے عوام امریکہ کو خظے سے نکالنے کے بارے میں یکسو نہ ہو سکیں۔

تاہم امریکہ اور اس کے حواری اس امر سے واقف نہیں کہ امت فکری طور پر بہت آگے جا چکی ہیں اور انھیں ان گھٹیا ہتھکنڈوں سے امریکہ کو اس خطے سے نکالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان کے ایجنٹ حکمران امریکی اونٹ کیلئے خیمے میں مسلسل جگہ خالی کرتے جا رہیں ہیں جس کے بعد امریکہ اس خیمے پر قابض ہو جائے گا کیونکہ ایک خیمے میں صرف ایک اونٹ ہی سما سکتا ہے۔ امریکہ پہلے ہی پاکستان میں بلیک واٹر، ڈائن کورپ اور CIAکی بڑی کھیپ تعینات کر چکا ہے جو دن دہاڑے مختلف شہروں میں آپریشنز کر کے پاکستان کے شہریوں کو قتل ،اغوا اور بم دھماکے کررہے ہیں، ڈرون حملوں کے ذریعے شمالی وزیرستان خصوصاً اور جنوبی عموماً اس کے قبضے میں ہے؛ کئی ہوائی اڈوں اور تربیلا وغیرہ میں بیسز قائم کی جا چکی ہیں اور ہر دن امریکی ایسٹ انڈیا کمپنی کا منحوس شکنجا پاکستان کو گرفت میں لے رہا ہے۔ اس پر مستزادامریکی کوئیک ری ایکشن فورس کا قیام پاکستان کی خودمختاری کو مکمل طور پر امریکہ کے حوالے کردینے کی کوششوں کی طرف ایک اور قدم ہے۔ دور آمریت میں پاکستان کی زمینی اور فضائی راستوں وغیرہ کا سودا کیا گیا جبکہ جمہوری دور میں پورا ملک ہی امریکی کے حوالے کیا جارہا ہے۔ حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص عناصر سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے جلد از جلد حزب التحریر کو مددونصرت فراہم کریں اور پاکستان کو دوسرے عراق میں تبدیل ہونے سے بچائیںکیونکہ مزید تاخیر پوری امت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

حزب التحریر امت سے بھی اپیل کرتی ہیں کہ وہ حزب کی صفوں میں شامل ہو جائیں تاکہ امریکہ کو اس خطے سے نکالنے کیلئے ایک فیصلہ کن تحریک شروع کی جا سکے۔ انشاء اللہ کفار کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اور محمدعربی صلّی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول ضرور پورا ہوگا

﴿ثما تکون خلافہ علی منھاج نبوہ﴾

اورپھر خلافت قائم ہو گی نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم طریقے پر﴿مسند احمد﴾۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک