السبت، 04 رجب 1446| 2025/01/04
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من رجب 1437هـ شمارہ نمبر: PR16026
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 30 اپریل 2016 م

 

 پاکستان کے مسلمان اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں

 

راحیل-نواز حکومت پاکستان کے مسلمانوں کی اسلام سے محبت کو ختم نہیں کرسکتی

 

بدھ 27 اپریل 2016 کو امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے  ایک سروے رپورٹ شائع کی  جس کا عنوان تھا : "ہمارے ملک کے قوانین پر کس حد تک قرآن اثر انداز ہونا چاہیے؟ "۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 78 فیصد افراد   اس بات کی "پرزور حمایت" کرتے ہیں کہ ملکی قوانین قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہیے۔

 

نیشنل ایکشن پلان کو شروع ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جس کے تحت ملک بھر سے ہزاروں افراد کو "دہشت گردی" اور "نفرت انگیز" مواد یا تقاریر کے الزام میں اغوا  یا  پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اسلام کی جہاد اور سیاسی امور میں تعلیمات پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے اور غیر اعلانیہ پابندی کا سامناہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(USCIRF) کی رپورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے نصابی کتب میں پائی جانے والی مسلم تاریخ، ہیروز اور جہاد پر مبنی مثالوں کو مذہبی عدم رواداری پر مبنی مثالیں قرار دے کر ہٹا دیا گیا ہے۔ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی جو اس بات کی نشانی ہے کہ  اسلام کے توہین رسالت پر احکامات کے حوالے سے حکومت مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔ لیکن ان تمام باتوں کے باوجود راحیل-نواز حکومت پاکستان کے مسلمانوں کے دلوں میں موجود اسلام کی محبت اور اسلام کے نفاذ کی شدید خواہش کو ختم نہیں کرسکی۔  اگر ممتاز قادری کے جنازے میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت اس بات کی کافی گواہی نہیں تھی کہ راحیل-نواز حکومت کی اسلام کو کچلنے کی مہم ناکام ہو چکی ہے تو شاید یہ حکومت اپنے آقا کے ملک امریکہ کے ایک ادارے کی رپورٹ سے ہی کچھ سبق حاصل کرلے۔ کیا اب بھی راحیل-نواز حکومت عقل کے ناخن لے گی؟ یا امریکہ کی غلامی میں اس کے احکامات کی اندھی تقلید کرتے ہوئے پاکستان میں اسلام کو کچلنے کی مہم جاری رکھے گی؟

 

اگر سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداراپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرتے، اور اس کا کم سے کم طریقہ  یہ ہے کہ وہ مخلص مسلمانوں کے لئے راستہ چھوڑ دیں، تو وہ   اپنا ہی نقصان کریں گے کیونکہ یہ تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پورا کرے گا اور کوئی ایسا نہیں جو اللہ کے وعدے کو پورا ہونے سے روک سکے، "يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَىٰ ٱللَّهُ إِلاَّ أَن يُتِمَّ نُورَهُ "یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں مگر اللہ اپنے نور کو مکمل کیے بغیر ماننے والا نہیں ہے"(التوبۃ:32)۔

 

حزب التحریر افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے یہ کہتی ہے کہ کیا اب بھی آپ کو یقین نہیں کہ یہ امت اسلام چاہتی ہے؟ ممتاز قادری کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اور کفار کے ادارے کی جانب سے گواہی دینے کے بعد بھی، جبکہ وہ ہمیں ویسے ہی دیکھتے ہیں جیسا کہ ہم ہیں،  اگر آپ کفر نظام کا خاتمہ نہیں کرتے اور خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم نہیں کرتے تو یہ آپ کے لئے سرا سر گھاٹے کا سودا ہوگا۔ آگے بڑھیں , انصار ثانی کا مقام حاصل کرلیں اور دنیا و آخرت کی عزت و احترام کو اپنا مقدر بنا لینے کے لئے بھر پور کوشش کریں۔

 

وَمَن يُشَاقِقِ ٱلرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ ٱلْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ ٱلْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَآءَتْ مَصِيراً

"اور جو شخص رسول ﷺ کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور راہ راست کے واضح ہو جانے کے بعد بھی اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے، تو اُسے ہم اسی طرف چلتا کردیں گے، جدھر وہ خود پھر گیا۔ اور ہم اسے جہنم میں جھونک دیں گے جو بدترین جائے قرار ہے"(النساء:115)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک