الأربعاء، 08 رجب 1446| 2025/01/08
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    5 من محرم 1360هـ شمارہ نمبر: PN16062
عیسوی تاریخ     جمعرات, 06 اکتوبر 2016 م

حزب التحریر ولایہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے مظاہرہ

افواج کو جہاد کے لئے حرکت میں لانا ہی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ہوگا

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ہندو ریاست کی جارحیت اور مظالم کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: “بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، منظم جہاد بذریعہ افواج“، “فوج حرکت میں آؤ، کشمیر کو آزاد کراؤ“۔

 

تقریباً تین مہینوں سے کشمیری مسلمان مسلسل ہندو فوج کے شدید ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں اور درجنوں شہداء کے خون کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں لیکن ہندو ریاست کے سامنے جھکنے اور اس کی غلامی کو تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کی شاندار قربانیوں سے گھبرا کر ہندو ریاست نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا ارتکاب کرنا شروع کردیا ہے۔ ہندو ریاست کو کشمیری مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ہمت اس لیے ہوتی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار کسی صورت افواج پاکستان کو ا س کی جارحیت کے خاتمے اور کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد کرنے کا حکم نہیں دیں گے بلکہ اپنے آقا امریکہ کے حکم پر تحمل کی پالیسی کا راگ الاپتے رہیں گے۔

 

یہ بات واضح ہے کہ بھارتی فوج پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اس کی بزدل افواج تو مجاہدین کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کا سامنا کرنے سے گھبراتی ہیں جن کے پاس اسلحہ بھی انتہائی کم درجے کا ہوتا ہے لیکن وہ ایمان اور جذبے سے مالا مال ہوتے ہیں۔ تو بھارتی افواج کا کیا حال ہوگا جب وہ ایک مسلم فوج کا سامنا کرے گی جسے امت کی حمایت اور دعائیں بھی حاصل ہوں؟ اس کے علاوہ بھارت میں چلنے والی درجنوں علیحدگی کی تحریکوں کے باعث وہ خود اندرونی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہے۔ تو کیا یہی وہ وقت نہیں جب افواج پاکستان کو حرکت میں آنے کا حکم دیا جائے اور کشمیر اور اس کے مسلمانوں کو آزاد اور الحاق پاکستان کے خواب کو مکمل کردیا جائے؟ کشمیری مسلمانوں کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے پوری دنیا پر یہ آشکار ہوگیا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ آج کشمیری مسلمانوں کے مظاہرے پاکستان کے پرچموں سے مزین ہوتے ہیں اور جنازے پاکستان کے پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں تو یہ پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ وہ پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ۔ اور کشمیری مسلمانوں کو اندھا کرنے کے لئے پیلیٹ گنوں کے استعمال نے ہندو ریاست کے مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ہے اور پوری امت میں اس کے خلاف غم و غصہ شدید تر ہوگیا ہے۔

 

کشمیر کی آزادی اور بھارتی جارحیت کے خاتمے کے لئے ہماری افواج کو حرکت میں آنے کا حکم صرف نبوت کے طریقے پر قائم خلافت راشدہ ہی دے گی جو رسول اللہ ﷺ کی فتح ہند سے متعلق بشارت کے حصول کی شدید خواہش مند ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنْ النَّارِ عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِمَا السَّلَام

“میری امت میں دو گروہ ایسے ہوں گے جنہیں اللہ تعالیٰ نے آگ سے محفوظ کردیا ہے، ایک گروہ ہند پر چڑھائی کرے گا اور دوسرا گروہ جو عیسیٰ ابن مریم ؑ کے ساتھ ہوگا”(احمد، النسائی)۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ،

وَعَدَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْهِنْدِ فَإِنْ أَدْرَكْتُهَا أُنْفِقْ فِيهَا نَفْسِي وَمَالِي فَإِنْ أُقْتَلْ كُنْتُ مِنْ أَفْضَلِ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ أَرْجِعْ فَأَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الْمُحَرَّرُ

“رسول اللہﷺ نے ہم سے ہند کی فتح کا وعدہ فرمایا۔ اگر مجھے وہ وقت نصیب ہوا تو میں اپنی جان اور مال اس میں لگا دوں گا۔ اگر میں مارا گیا تو میرا شمار شہداء میں ہوگا اور اگر میں واپس آیا تو میں آزاد(گناہوں سے) ابو ہریرہ ہوں گا”(احمد، النسائی،الحاکم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک