الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 12 مارچ 2010 م

دھماکوں کا حالیہ سلسلہ امریکی اور پاکستانی حکومتوں کی طرف سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے

حزب التحریر آج آر اے بازار لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتی ہے۔ ہر فوجی آپریشن سے قبل رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے امریکی اور پاکستانی حکومتیں مل کر بم دھماکوں کا سلسلہ شروع کرتی ہیں جو آپریشن کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔ یہی حکمت عملی سوات اور وزیرستان آپریشن کے دوران دیکھنے میں آئی۔ اسی حکمت عملی کا انکشاف امریکی صدر اوبامہ نے دسمبر 2009 میں ان الفاظ میں کیا تھا:

''ماضی میں پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہیں جو یہ کہتے تھے کہ انتہاپسندوں کے خلاف جدوجہد ان کی جنگ نہیں... لیکن پچھلے چند سالوں میں جب معصوم لوگ کراچی سے اسلام آباد تک قتل ہوئے... ﴿پاکستان کی﴾ رائے عامہ تبدیل ہو گئی ‘‘۔

نیز یکم فروری 2010 کو جنرل کیانی نے بھی کامیاب ملٹری آپریشن کو جن پانچ عوامل کا مرہون منت قرار دیا ان میں میڈیا کی مدد ، عوامی رائے عامہ اور امریکی جنگ کو اپنی جنگ کے طور پر قبول کرانا شامل تھے۔ پاکستانی حکومت دیکھ چکی ہے کہ 2002 سے 2004تک ہونے والے قبائلی علاقوں میں آپریشن اس لئے ناکام رہے کیونکہ انہیں عوامی حمایت حاصل نہ تھی اور نہ ہی فوج کے جوان اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو تہہ تیغ کرنے کے لئے تیار تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وزیرستان میں 200 سے زائد افسروں اور جوانوں نے بغیر لڑے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ اسی لئے امریکہ نے قبائلی علاقے میں 'بھارتی فیکٹر‘ کو داخل کرنا ضروری سمجھا تاکہ پاکستان کے عوام اور فوج یکسوئی کے ساتھ امریکی جنگ لڑ سکیں۔ دوسری طرف حکومت نے امریکہ کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسیوں اور پرائیویٹ فوج بلیک واٹر کو حکومت نے پاگل کتوں کی طرح کھلا چھوڑ دیا ہے جو جب اور جس کوچاہتے ہیں کاٹ لیتے ہیں۔ یہ بلیک واٹر ہی تھی کہ جس نے عراق میں بھی بم دھماکے کروائے اور آج پاکستان کی گلیوں میں خون کی ندیاں بہا رہی ہے۔ لاہور میں چند دنوں سے جاری بم دھماکے مستقل قریب میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کی خبر دے رہے ہیں جس کے لئے امریکہ پاکستانی حکومت پر کافی عرصے سے دبائو ڈال رہا تھا۔ امریکہ عسکریت پسندوں کا بہانہ بنا کر اسلام پسند قبائلی عوام کے خلاف جنگ مسلط کر تا رہا ہے جبکہ ہر آپریشن کے بعد عسکریت پسند نئے علاقے میں منتقل ہو جاتے ہیں اور پھر فوج ان کا ''پیچھا ‘‘کرتے ہوئے اس علاقے کو بھی روند ڈالتی ہے۔ ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حکمرانوں کو قبائلی عوام پر ایک اور قیامت ڈھانے سے روکیں۔ پاکستان کے حکمرانوں نے امریکہ کی چاکری میں اپنے گھر کو آگ لگا دی ہے۔

وقت آگیا ہے کہ عوام اور اہل طاقت عناصر حزب التحریر کے ساتھ مل کر ان غداروں کو اکھاڑ پھینکیں اور خلافت کا انعقاد کرتے ہوئے امریکہ کو اس خطے سے نکال باہر کریں۔ یہی عمل خطے میں دیر پا امن قائم کر سکتا ہے۔

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک