الجمعة، 24 رجب 1446| 2025/01/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    22 من صـفر الخير 1438هـ شمارہ نمبر: PN16071
عیسوی تاریخ     منگل, 22 نومبر 2016 م

پاکستان بھر میں عوامی بیانات کی مہم

مقبوضہ کشمیر کی آزادی مذاکرات سے نہیں افواج پاکستان کے منظم جہاد کے ذریعے ہوگی

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں کشمیر کی آزادی کے لئے بیانات کی مہم چلائی جس میں اس کے بہادر شباب نے لوگوں سے خطاب کیا۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کے مسلمانوں میں کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ راحیل-نواز حکومت کی نااہلی، غداری اور دھوکے کو بے نقاب کرنا تھا۔ مقرنین نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کبھی بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوسکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ درحقیقت امریکہ کا منصوبہ ہے، جس پر چلتے رہنے کا امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھی اعلان کیا ہے، تاکہ کشمیر میں جاری زبردست تحریک آزادی سے کشمیر اور پاکستان کے مسلمانوں کی توجہ ہٹ جائے اور بھارت کوحالات کو قابو میں کرنے کا موقع مل جائے ۔ اس کے علاوہ مذاکرات کے امریکی منصوبے کے تحت دیا جانے والے نام نہاد حل بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر زیادہ مستحکم اختیار و اقتدارفراہم کرے گا جو وہ ستر سالوں میں میدان جنگ میں خود حاصل نہیں کرسکا ہے۔ اس امریکی منصوبے کا ایک بڑا ہدف یہ بھی ہے کہ بھارت کو خطے کی بالادست طاقت بننے میں مدد فراہم کی جائے تا وہ اسلامی تبدیلی اور چین کے خلاف کردار ادا کرسکے۔

 

مقرنین نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی صرف افواج پاکستان کے منظم جہاد کے ذریعے ہی ممکن ہے لیکن موجودہ نظام اور اس کی پیدا کردہ قیادت کبھی بھی افواج پاکستان کو اس کی آزادی کے لیے متحرک نہیں کرے گی۔ پاکستان کی مسلم افواج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف اسی صورت میں حرکت میں آئیں گی جب ان پر ایک خلیفہ راشد حکمرانی کررہا ہو ۔ رسول اللہ ﷺ نے خلیفہ کو مسلمانوں کی ڈھال قرار دیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَلَ كَانَ لَهُ بِذَلِكَ أَجْرٌ وَإِنْ يَأْمُرْ بِغَيْرِهِ كَانَ عَلَيْهِ مِنْهُ “

بے شک (مسلمانوں کا)امام ان کے لیے ڈھال ہوتا ہے۔ وہ اس کے پیچھے رہ کر لڑتے ہیں اور اس کے ذریعے ان کا تحفظ ہوتا ہے۔ اگر وہ اللہ عز و جل کے خوف سے حکمرانی کرتا ہے اور انصاف فراہم کرتا ہے تو اس کے لیے بہت بڑا اجر ہے اور اگر وہ اس کے علاوہ کرتا ہے تو اُس پر اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے”(مسلم)۔

 

لہٰذا نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے بعد ہی خلیفہ راشد مسلمانوں کی عظیم فوج کو کشمیر و فلسطین سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی کفار کے تسلط سے بازیابی کے لیے جہاد کرنے کا حکم دے گا۔ تو پاکستان کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حزب التحریر کی جدوجہد میں شامل ہوکر پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے حزب التحریر کے لیےنصرۃ کی فراہم کا مطالبہ کریں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک