الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من شـعبان 1437هـ شمارہ نمبر: PR16033
عیسوی تاریخ     جمعہ, 27 مئی 2016 م

28 مئی: یوم تکبیر کا پیغام

 

راحیل-نواز حکومت ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کو محدود کرنے کے امریکی منصوبے پر عمل پیرا ہے

 

28 مئی 2016، یوم تکبیر، کو پاکستان کے مسلمانوں نے  1998 میں  ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ  کرنے کے دن کے طور پر منایا ، جو کہ پوری مسلم دنیا کے لئے خوشی کا باعث تھا۔ یہ دن اس بات کا مظہر ہے کہ  مسلمانوں کی موجودہ کمزورقیادت  کے باجود  مسلمانوں میں زبردست  صلاحیت اور استعداد موجود ہے  اور  قیادت کے مقابلے میں وہ کہیں زیادہ ذہین اور ہوشیار ہیں۔ لیکن آٹھارہ سال گزر جانے کے بعد راحیل-نواز حکومت  واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقا ؤں کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہماری انتہائی محنت سے حاصل کی گئی ایٹمی صلاحیت اور ہتھیاروں کو خطرات سے دوچار کررہی ہے۔

راحیل-نواز حکومت نے پاکستان کو امریکی سربراہی میں چلنے والے سیکیورٹی، اسٹریٹیجک استحکام ،  ایٹمی عدم پھیلاؤ  ورکنگ گروپکے ساتھ مذاکرات  کے جال میں پھنسا دیا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو امریکی سربراہی میں چلائے جانے والے نیوکلئیر سپلائر گروپ کا حصہ بنانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ ان دونوں تنظیموں کے ذریعے امریکہ  ہمارے ایٹمی پروگرام کی نگرانی، اس کو محدود اور بل آخر تباہ کرنے کے قابل ہوسکے گا۔ امریکہ نے اپنی  وحشیانہ فطرت کا مظاہرہ  جاپانیوں کے خلاف ہیروشیما اور ناگاساکی  اور کئی کمزور مسلم ممالک کے خلاف کیا ، لیکن وہ اس قسم کا وحشیانہ عمل پاکستان کے خلاف دہرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا جب تک پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ راحیل-نواز حکومت کا طرز عمل گھر کے اس چوکیدار کی طرح ہے جو گھر کی حفاظت کے لئے ہتھیار جمع کرتا ہے لیکن ان کی حفاظت اور دیکھ بحال کا کام اسی چور کے حوالے کردیتا ہے جس سے بچنے کے لئے وہ ہتھیار جمع کیے تھے!

 

یہی وقت ہے کہ راحیل-نواز حکومت کو برطرف کردیا جائے اور اس کی جگہ نبوت کے طریقے پر خلافت قائم کی جائے۔ پھر مسلمان خلیفہ راشد کی قیادت میں پاکستان کو صنعتی انقلاب سے ہمکنار کریں گے تا کہ وہ ان تمام کے خلاف زبردست فوجی برتری حاصل کرسکیں جو مسلمانوں سے شدید دشمنی رکھتے ہیں ، چاہے وہ امریکہ ہو یا بھارت۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

 

وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لاَ تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ

 

"تم ان کے مقابلے میں اپنی طاقت بھر قوت کی تیاری کرو اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی، کہ اس سے تم اللہ کے دشمنوں کو خوفزدہ رکھ سکو اور ان کے سوا دوسروں کو بھی جنہیں تم نہیں جانتے لیکن اللہ انہیں خوب جان رہا ہے "(الانفال":60)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک