الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 25 مارچ 2010 م

بم دھماکوں کی لہر کے بعد بالآخر متوقع فوجی آپریشن شروع ہو گیا

لاہور میں بم دھماکوں کی لہر کے بعد حزب التحریرنے عوام پر واضح کیا تھا کہ یہ بم دھماکے پہلے دھماکوں کی طرح ایک نئے فوجی آپریشن کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔ اور افسوس بالکل ایسا ہی ہوا اور اب اورکزئی ایجنسی میں قتل عام کا آغاز ہو چکا ہے۔ سوات اور وزیرستان آپریشن سے قبل بھی حکومت کے ساتھ مل کر بلیک واٹر نے پورے پاکستان کو انتشار کی آگ میں لپیٹ لیا تھا۔ مناواں پولیس سٹیشن پر حملہ ہو یا جی ایچ کیو پر یلغار ان کا مقصد میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے پورے ملک میں غم و غصہ اور خوف و ہراس کی لہر دوڑانا تھا تاکہ اسے بنیاد بناتے ہوئے ''دہشت گردوں کی کمر توڑنے‘‘ کے نام پر آپریشن شروع کیا جاسکے جس میں عام قبائلیوں کے گھروں پر لڑاکا طیاروں سے بمباری کی گئی، لاکھوں مسلمانوں کو بے گھر کیا گیا اور کروڑوں کا کاروبار تباہ کر دیا گیا۔ عوام کو یہ کہہ کر خاموش کروا دیا گیا کہ بس یہ ایک آپریشن ہو لینے دیں پھر پورے پاکستان میں امن و آشتی کا راج ہوگا۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ امریکہ نے ان آپریشنوں کے ذریعے پورے پاکستان میں آگ لگا کر رکھ دی ہے۔ ایک آپریشن کے بعد ایک نیا آپریشن عوام کے اعصاب پر ہتھوڑے برسا رہا ہے۔ جنوبی وزیرستان آپریشن کے اختتام پر آئی ایس پی آر کے ترجمان نے عوام کو خوش کرنے کے لئے یہ جھوٹا بیان دیا تھا کہ فوج اگلے چھ سے بارہ مہینوں تک کسی دوسرے علاقے میں فوجی آپریشن شروع نہیں کرے گی۔ لیکن ایک بار پھر قبائلی مسلمان اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں اور شیطان امریکہ مسلمانوں کو لڑا کر بغلیں بجا رہا ہے۔ دوسری طرف ہمارے غدار حکمران ''سٹریٹیجک ڈائیلاگ‘‘ کے نام پر ''سٹریٹیجک سرنڈر‘‘ کر رہے ہیں۔ یہ مذاکرات وار آن ٹیرر پر ڈکٹیشن لینے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ اس کی تصدیق ہالبروک یہ کہہ کر فرمائی کہ ''ہم اب پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دیتے‘‘! عوام کو چاہئے کہ وہ اس خانہ جنگی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ یہ جنگ ہر گھر کو جلا کر خاکستر کر دیگی ۔ ہم فوج میں موجود مخلص عناصر کو دعوت دیتے ہیںکہ وہ اس ظلم پر خاموشی اختیار نہ کریں اور اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے امریکہ کو خطے سے نکال باہر کریں۔ نیز حزب التحریر کو نصرت دیتے ہوئے خلافت راشدہ کا قیام عمل میں لائیں۔ یہی وقت کا تقاضا ہے!!

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک