الثلاثاء، 22 جمادى الثانية 1446| 2024/12/24
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    10 من ربيع الثاني 1438هـ شمارہ نمبر: PR17001
عیسوی تاریخ     اتوار, 08 جنوری 2017 م

سعودیہ کی زیر قیادت غدارانہ فوجی اتحاد کو مسترد کردو

اسلام میں مغربی صلیبیوں کی معاونت کے لیے کرائے کی فوج کا کردار ادا کرنا حرام ہے

 

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 6 جنوری 2017 کو اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے سابق آرمی سربراہ، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو سعودیہ کی زیر قیادت 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا گیا ہے تا کہ “دہشت گردی” سے لڑا جائے اور یہ قدم حکومت کی مرضی سے اٹھایا گیا ہے۔ اس بات سے ہر عاقل اور باخبر شخص واقف ہے کہ عالمی “دہشت گردی کے خلاف جنگ” درحقیقت اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ ہے۔ اس صلیبی جنگ کی قیادت مغربی استعماری اقوام کررہی ہیں اور مسلم دنیا میں ان کے ایجنٹ اس جنگ کو مسلمانوں پر مسلط کرنے میں بھر پور معاونت کررہے ہیں۔ اس صلیبی جنگ کا مقصد بیدار ہوتی مسلم امّہ کو زوال کی پستیوں سے نکلنے سے روکنا ہے اور ان کی نشاط ثانیہ، خصوصاً نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روکنا یا کم از کم اس کو التواء میں ڈالنا ہے۔

 

لیکن اس کے باوجود مسلم دنیا کے موجودہ حکمران اپنے مغربی آقاوں کی معاونت کے لیے عالمی اور علاقائی اتحادوں میں ہماری افواج کو رضا کارانہ طور پر پیش کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ حکمران ایک دوسرے سے بڑھ کر کوشش کرتے ہیں کہ امت اپنے خلاف ہونے والی ہر قسم کی ناانصافیوں کو قبول کرلے چاہے اسے قتل کیا جارہا ہو، اس کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہو یا اُس کے اِس حق کا انکار کیا جارہا ہو کہ وہ یکجا اورایک اکائی بن کر خلافت کے زیر سایہ اسلام کی حکمرانی میں زندگی گزارنا چاہتی ہے اور اس بات کی سب سے طاقتور اور واضح مثال شام میں ہونے والے حالیہ واقعات ہیں۔ ایجنٹ حکمران مغربی صلیبیوں کی معانت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر کوشش کرتے ہیں جو کہ اپنی بزدل افواج کے ذریعے امت کو شکست دینےمیں ناکام ہو چکے ہیں اور اب اپنے گندے عزائم کی تکمیل کے لیے مسلم افواج کو استعمال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس بات کے باوجود کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے گناہ کے کاموں میں معاونت اور اتحاد کو حرام قرار دیا ہے یہ حکمران اس گناہ کو کرنے میں بھی ایک دوسرے سے سبقت لےجانے کی کوشش کرتے ہیں،

 

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

“نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہو اور گناہ اور ظلم و زیادتی میں مدد نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے”(المائدہ:2)۔

 

افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران!

اس سے قبل پوری دنیا میں اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے مسلم افواج کو استعماری مفادات کے لیے استعمال کیا گیا۔ اب مغربی صلیبیوں نے غدار سعودی حکومت کو آگے کیا ہے کہ ایک اتحاد قائم کرے تا کہ انسانی تاریخ کے اس اہم ترین دور میں مسلمانوں کی مشترکہ فوجی قوت کو استعمال کیا جائے۔ آج شام میں حلب کے گرنے اور اپنی تمام تر سیاسی ہیرا پھیری کےباوجود امریکہ اور روس دونوں کو اس بات کی کوئی امید نہیں کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کو روک سکتے ہیں، اور اسی لیے قاہرہ سے ریاض اور اسلام آباد تک اپنی ایجنٹوں کی لگامیں پوری قوت سے کھینچ رہے ہیں۔ اور اب جبکہ امت اسلام کے لیے بیدار ہورہی ہے، آپ پر لازم ہے کہ آپ غدار حکمرانوں کے اس مطالبے کو مسترد کردیں کہ آپ بھی ان کے ساتھ اس گناہ میں شریک ہوں۔ دیکھیے کس طرح غدار پاکستان کی طاقتور افواج کو ایک کرائے کی فوج میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تا کہ مغربی صلیبی استعماریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری دنیا میں خدمات انجام دیں لیکن اگر حزب التحریرمسلم افواج کو افغانستان، مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور شام کے مسلمانوں کی حمایت میں حرکت میں آنے کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ اس کو مسترد کردیتے ہیں!

 

اسلام میں یہ حرام ہے کہ آپ کا خون اور آپ کا اسلحہ مغربی صلیبیوں کی مسلمانوں، ان کے دین اور ان کی خلافت کے خلاف جنگ میں مدد و معاونت کے لیے استعمال ہو۔اے افسران، یہ بات یقیناً انتہائی قابل افسوس ہے کہ آپ میں سے ایک ، پاکستان کی مسلم افواج میں سے ایک جنرل ایک کرائے کی فوج کا سربراہ بن جائے جس کو یمن کو تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جبکہ یمن میں مجرم برطانیہ اور متکبر امریکہ کے درمیان اپنے اثرورسوخ کو برقرار رکھنے کی کشمکش ہورہی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے رسول ﷺ اور ایمان والوں کے واسطے سعودیہ کی زیر قیادت اس غدارانہ اتحاد کو مسترد کردیں۔ امت کی صورتحال ایسے ہے جیسے پانی سر تک پہنچ جائے اور آپ ہی ہیں جو اسے اس مستقبل سے روشناس کراسکتے ہیں جس کی وہ حقدار ہیں۔ ابھی اسی وقت حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں جو اپنے امیر شیخ عطا بن خلیل ابو الراشتہ کی قیادت میں نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے۔ صرف اسی صورت میں غداروں کو ان کے گریبانوں سے پکڑا جائے گا اور آپ کو خلیفہ راشد شام، فسلطین، یمن، مقبوضہ کشمیر، افغانستان کے مسلمانوں یا کسی بھی جگہ کے مسلمانوں کی حمایت میں حرکت میں لائے گا جو آپ سے اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہوں گے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک