الخميس، 24 جمادى الثانية 1446| 2024/12/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    12 من جمادى الأولى 1438هـ شمارہ نمبر: PN17008
عیسوی تاریخ     بدھ, 08 فروری 2017 م

حکمرانوں کا احتساب کرنا مسلمانوں پر فرض ہے

اسلام اور اس کی خلافت کے داعی نوید بٹ کی رہائی کرنے کے لیے مظاہرے

 

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ، پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی رہائی کے لیے ملک بھر میں مظاہرے کیے۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر تحریر تھا: “خلافت کے داعی نوید بٹ کو رہا کرو“۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اسلام اور اس کے سیاسی اظہار کے حوالےسے حکومت کی دہرے معیار کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔۔ ایک طرف لبرل بلاگرز کے مسئلے پر حکومت کے اعلیٰ ترین عہدیدار ان نے بلاگرز کی جبری گمشدگی کی مذمت کی اور اس وقت تک اس مسئلے پر توجہ مرکوز رکھی جب تک تمام بلاگرز رہا نہیں ہوگئے لیکن نوید بٹ کے حوالے سے حکومت نے موت کی سی خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ ان کی جبری گمشدگی کو 4 سال اور نو مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے۔ نوید بٹ کو حکومتی ایجنسیوں نے 11 مئی 2012 بروز جمعہ ان کے تین بچوں کے سامنے اغوا کیاتھا۔

 

حکومت کی عمل سے ثابت ہے کہ سیاسی رائے کی حوالے سے اس کا دہرا معیار واشنگٹن کی اطاعت کا مظہر ہے۔ امریکہ مسلم دنیا میں صرف کفریہ جمہوریت اور لبرل آزادیوں کی بنیاد پر سیاسی رائے کو برداشت کرتا ہے ، جو درحقیقت پوری دنیا میں ناانصافی کا ماخذ ہے۔ لیکن جیسے ہی کوئی مسلمان اپنی سیاسی رائے کو قرآن و سنت کے تابع یا اس تک محدود کرتا ہے، تو وہ حکومت کے نشانے پر آجاتا ہے۔ اور پھر جب مسلم دنیا میں امریکہ کے ایجنٹ مخلص مسلمانوں پر تشدد اور ان کی سیاسی رائے پر انہیں ایسی سزائیں دیتے ہیں جس پر جنگل کے وحشی درندے بھی شرما جائیں تو واشنگٹن اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے۔ اس کے علاوہ جب کوئی مسلمان اسلام کو ایک مکمل نظامِ زندگی کے طور پر بحال کرنے کی جدوجہد کرتا ہے تو امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی نظر میں وہ انسان ہی رنہیں رہتا ، یہاں تک کہ وہ اپنی سیاسی رائے کے خلاف عدلیہ میں مقدمے کا سامنا کرنے کا حق بھی نہیں رکھتا۔ کس نے امریکہ کو یہ حق دیا ہے کہ وہ مسلم دنیا میں سیاسی رائے کو اپنی مرضی کی شکل دے؟ اس کے ایجنٹوں کی یہ ہمت کیسے ہوتی ہے کہ وہ دین حق، اسلام سے ایک ہزار سال سے زائد کی زبردست وابستگی کو ختم کرنے کی کفار کی کوششوں کا حصہ بنیں؟ اور ان کی یہ ہمت کیسے ہوتی ہے کہ وہ مسلمانوں کی جانب سے حکمرانوں کا اسلام کی بنیاد پر احتساب کرنے کے عمل کو بزور قوت روکنے کی کوشش کریں جبکہ یہ وہ ذمہ داری ہے جس کے لیے وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں؟

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان ، میڈیا، سیاست دانوں، علماء کرام، دانشوروں، وکلاء اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں موجود مخلص افراد، جو اسلام اور مسلمانون کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نوید بٹ کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اخلاص کے ساتھ عبادت کے لیے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں انہیں نوید بٹ کے خلاف اس ظلم عظیم کو ختم کرنے میں اپنا ہر ممکن حصہ ڈالنا چاہیے۔ تو اپنی نجات کے لیے ظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور ظلم کو ختم کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

إنَّ النَّاسَ إَذا رَأوُا الظَّالِمَ فَلمْ يَأْخُذُوا عَلى يَدَيْهِ أوْشَكَ أن يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بعِقَاب

“جب لوگ ظالم کو (ظلم کرتا) دیکھیں اور اسے (ظلم سے) نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو عذاب میں مبتلا کردے”

(ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک