الجمعة، 25 جمادى الثانية 1446| 2024/12/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من جمادى الثانية 1438هـ شمارہ نمبر: PR17013
عیسوی تاریخ     اتوار, 05 مارچ 2017 م

حزب التحریر کے خلاف الزامات اور بہتان کی مہم

مایوسی اور ناکامی پاکستان کے حکمرانوں کو حزب التحریر کی کردار کشی پر مجبور کررہی ہے

 

پاکستان کے مسلمان اچھی طرح سے حزب التحریر اور اس کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں ، لیکن حکومت حزب التحریر کے خلاف جھوٹ اور بہتان لگا کر اپنے کردار کو داغ دار کررہی ہے۔ 2 مارچ 2017بروز جمعرات پشاور کے اخبار “آج” نے مکمل طور پر ایجنسیوں کی تیارکردہ اور کسی بھی قسم کی صحافتی اقدار سے عاری یہ خبر شائع کی کہ پشاور سے حزب التحریر کے چار اراکین کو پفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس قسم کے جھوٹ سے حکومت کو ہی نقصان پہنچتا ہے کیونکہ پاکستان کے مسلمان اس بات سے اچھی طرح باخبر ہیں کہ مسلمانوں کے امور کو منظم کرنے کے لیے اسلام کی حکمرانی کے قیام کے لیے حزب التحریر سختی سے رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کی پیروی کرتی ہے۔ وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ حزب التحریر صرف اور صرف سیاسی و فکری جدوجہد کرتی ہے اور رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق اسلام کی حکمرانی اور ریاست کے قیام کے لیے اسلحہ اٹھانے کو حرام تصور کرتی ہے۔

 

جہاں تک حکمرانوں کے اس الزام کا تعلق ہے کہ حزب التحریر مایوسی اور ناکامی کے عالم میں اپنا طریقہ کار تبدیل کررہی ہے، تو یہ بات مشہور و معروف ہے کہ حزب التحریر ہر موقع اور صورتحال میں صرف اسلام سے ہی رجوع کرتی ہے اور اس وجہ سے اس کے شباب اللہ سبحانہ و تعالٰی اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں پوری مسلم دنیا میں کئی دہائیوں سے شدید تشدد کا سامنا اور شہادتوں کو گلے لگا رہے ہیں ۔ جہاں تک مایوسی اور ناکامی کی بات ہے تو درحقیقت اس صورتحال سے تو پاکستان کے حکمران دوچار ہیں جنہوں نے حزب التحریر کے خلاف جھوٹ اور بہتان کی مہم شروع کررکھی ہے جبکہ ان کا یہ حربہ اس وقت بھی بری طرح سے ناکام ہوگیا تھا جب بہت کم لوگ حزب کو جانتے اور اس کی عزت کرتے تھے۔ یقیناً خلافت کی یقینی واپسی کو دیکھتے ہوئے حکومت مایوسی اور ناکامی کا شکار ہے اور اس کیفیت نے اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مفلوج کردیا ہے۔ حکومت کے جھوٹ اس کے اپنے کردار کو ہی اہل قوت میں موجود باخبر اور باشعور لوگوں کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں۔

 

یہ بات تو قابل فہم ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی باغی مجرم حکومت خلافت کے منصوبے اور اس کے داعیوں کے خلاف تہمت لگائے، لیکن یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے کہ میڈیا کے کچھ عناصر حکومت کی اس خبیث مہم کا حصہ بن کر اس کے گناہ میں شریک ہورہے ہیں اور باقی میڈیا ان کا اس بات پر احتساب نہیں کررہا ہے کہ وہ سچ کی جگہ جھوٹ کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں۔ میڈیا کے ان عناصر کا کم ترین احتساب یہ ہوگا کہ انہیں کہا اور مجبور کیاجائے کہ اگر وہ خلافت کے منصوبے کے لیے کچھ اچھا نہیں بول سکتے تو اس کے خلاف جھوٹ بھی نہ بولیں۔ رسول اللہ نے فرمایا،

 

مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ

“جو کوئی اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے تواسے چاہیے کہ سچ بولے ورنہ خاموش رہے”(مسلم و بخاری)۔

 

اس سے بھی اچھی بات یہ ہوگی کہ تمام میڈیا سے یہ کہا جائے کہ جب بھی مجرم حکومت اس قسم کی کوئی خبر دیتی ہے تو پہلے اس کی حزب التحریر سے تصدیق کرائی جائے کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا،

 

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ

“اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ، ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ”(الھجرات:6)۔

 

اور سب سے اچھا احتساب یہ ہے کہ میڈیا کہ ان عناصر کو معذرت کرنے ، اپنے گناہ پر معافی مانگنے اور اس وضاحت کو شائع کرنے پر مجبور کیا جائے اوراب سے تمام میڈیا حکومت کو اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں حزب التحریر کا ساتھ دے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک