الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 18 مئی 2010 م

افغان جنگ دراصل خلافت کے قیام کو روکنے کیلئے ہے: برطانوی افواج کے حالیہ ریٹائرڈ سربراہ کا اقرار حکمران اور افواج پاکستان جواب دیں، کیا وہ خلافت روکنے والوں کے ساتھ ہیں یا خلافت لانے والوں کے ساتھ!!!

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔ برطانوی افواج کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے سربراہ اور نئے وزیراعظم کے مشیر سر جنرل رچرڈ ڈناٹ نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں اس امر کا اقرار کیا ہے کہ افغان جنگ دراصل خلافت کو قائم کرنے سے روکنے کیلئے ہے۔ ان سے جب افغانستان پر قبضے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا ؛''وہاں پر ایک اسلامی ایجنڈا ہے جس کی اگر جنوبی افغانستان، یا افغانستان یا جنوبی ایشیا میں ہم مخالفت نہ کریں یا اس کا خاتمہ نہ کریں تو سچی بات یہ ہے کہ اس کا اثر پھیلتا جائے گا۔ ہاں یہ پھیل سکتا ہے، اور یہ بہت اہم نکتہ ہے ، ہم﴿آگے﴾ دیکھ رہے ہیں کہ یہ جنوبی ایشیا سے مشرق وسطیٰ اور وہاں سے شمالی افریقہ اور چودویں اور پندرویں صدی خلافت کے عروج کے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔ ‘‘ ۔ پس کفار نے ایک بار پر خلافت کے قیام کے خلاف جاری خفیہ جنگ سے پڑدہ اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے بش، بلئیر، کلارک، رمسفیلڈ، ہنری کسنجر اور دیگر کفار کئی کئی بار خلافت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ خلافت تمام مسلمانوں کے دلوں کی آرزو اور مسلمانوںکی وحدت کا واحد ذریعہ ہے۔ کفار اس کوشش میں ہیں کہ خلافت کو ایک دہشتگرد ریاست کے روپ میں پیش کیا جائے تاکہ اس کے قیام پر عالمی رائے عامہ کو اس کے خلاف ابھارا جا سکے۔ لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ خلافت کا 1300سالوں پر محیط درخشاں ماضی پوری انسانیت کیلئے ایک کھلی کتاب ہے ،جس کے دوران مسلمان اور غیر مسلم اسلامی نظام کے تحت پر امن زندگی بسر کرتے تھے۔ حکمران اور افواج پاکستان کے سربراہوں سے امت جواب طلب کرتی ہے کہ وہ بتائیںوہ خلافت راشدہ قائم کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا خلافت روکنے والے کافروں کے ساتھ!!! ۔نیٹو اور اس کے اتحادی غدار حکمران سن لیں وہ مل کر بھی خلافت راشدہ کے قیام کو نہیں روک سکیں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت ضرور پوری ہو کر رہے گی۔ انشاء اللہ!

 

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک