الإثنين، 23 محرّم 1446| 2024/07/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    5 من ذي القعدة 1438هـ شمارہ نمبر: PN17058
عیسوی تاریخ     جمعہ, 28 جولائی 2017 م

جمہوریت میں چہروں کی تبدیلی کبھی بھی حقیقی تبدیلی نہیں لاتی

جمہوریت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرو جو

کرپشن اور ظلم کی سرپرستی کرتی ہے

 

 

آج 28 جولائی 2017 کو بعد دوپہر پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو ہر قسم کے عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا اور ان کے، ان کے خاندان اور حکمرانی میں شریک ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کے مقدمات قائم کرنے کا حکم جاری کیا۔ ایک ایسے دور میں جب پوری مسلم دنیا کرپشن اور ظلم کی گہری کھائیوں میں گری پڑی ہے، مسلمانوں کا کسی بھی ایسے فیصلے پر خوشیاں منانا کوئی حیرت کی بات نہیں جس میں انہیں انصاف کی کوئی جھلک بھی نظر آتی ہو۔ لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک ہم جمہوریت کا خاتمہ نہیں دیکھ لیتے ، مکمل اور جامع انصاف کبھی بھی نہیں دیکھ سکتے کیونکہ جمہوریت بذات خود کرپشن اور ظلم کی سرپرستی کرتی ہے۔ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی تنبیہ یاد رکھنی چاہیے کہ ،

 

لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ

“ایمان والا ایک ہی سوراخ سے دوبارہ ڈسا نہیں جاتا”(مسلم و بخاری)۔

 

یقیناً ہم پہلے بھی کئی بار ڈسے جاچکے ہیں جب کبھی بھی جمہوریت میں کوئی چہرہ تبدیل کیا گیاتھا لیکن جمہوریت اپنی جگہ قائم و دائم رہی۔ ہم نے 1999 میں نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے کی خوشیاں منائیں تھیں اور گرم جوشی سے مشرف کا استقبال کیا تھا۔ پھر ہم نے مشرف کے جانے اور زرداری کے آنےکی خوشیاں منائیں تھیں۔ اس کے بعد زرداری کے جانے اور نواز شریف کے واپس اقتدار میں آنے پر خوشیاں منائیں تھی۔ اور اب ایک بار پھر ہم نواز شریف کے جانے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن جلد ہی نئے آنے والے پر لعنت بھیج رہیں ہوں گے کیونکہ اب بھی جمہوریت اپنی جگہ قائم و دائم ہے جو ہم پر ایسے ہی کرپٹ حکمران مسلط کرتی ہے۔ کتنی بار جمہوریت جھوٹے خواب دیکھا کر ہماری امیدوں کو بڑھائے گی تا کہ ایک بار پھر ہمیں دھوکہ دے سکے؟!

 

ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک جمہوریت رہے گی تو کرپشن بھی باقی رہے گی۔ پانامہ پیپرز نے یہ دیکھا دیا کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں روس سے لے کر جنوبی امریکہ تک دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے وہاں کرپشن بھی لازمی موجود ہے۔ جمہوریت ہر قسم کی کرپشن (فساد)کی سرپرستی کرتی ہے چاہے وہ مالیاتی ہو یا کسی بھی اور قسم کی کرپشن ہو۔ جمہوریت اس حکمرانی کی سرپرستی کرتی ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غصے کو دعوت دیتی ہے جبکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا،

 

وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَـٰئِكَ هُمُ ٱلظَّالِمُونَ

“اور جو بھی اللہ کے اتارے ہوئے (وحی)کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا وہ ہی ظالم ہے”(المائدہ:45)۔

 

جمہوریت لوگوں کو اللہ کی زمین میں موجود دولت میں ان کے جائزحق سے انہیں محروم کرتی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

كَىْ لاَ يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ ٱلأَغْنِيَآءِ مِنكُمْ

“تا کہ دولت تمہارے دولت مندوں کے ہی درمیان گردش نہ کرتی رہے”(الحشر:7)۔

 

جمہوریت اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں سے اتحاد کی اجازت دیتی ہے اور اس کی سرپرستی کرتی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

يَـۤأَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ ٱلْيَهُودَ وَٱلنَّصَارَىٰ أَوْلِيَآءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ

“اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں ۔ اور اگر تم میں سے کوئی ان سے دوستی کرے تو وہ پھر انہیں میں سے ہے”(المائدہ:51)۔  

اور جمہوریت مسجد الاقصیٰ اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو کفار کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے کی اجازت دیتی ہے اور اس کی سرپرستی کرتی ہےجبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

 

وَإِنِ ٱسْتَنصَرُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ فَعَلَيْكُمُ ٱلنَّصْرُ

” اگر وہ تم سے دین کے بارے میں مدد طلب کریں تو تم پر مدد کرنا لازم ہے “(الانفال:72)۔

 

لہٰذا ایک بار پھر جمہوریت کے ہاتھوں ڈسے نہ جاؤ اور حزب التحریر کے شباب کے ساتھ حقیقی تبدیلی اور خوشیوں کے حصول کے لیے جدوجہد کریں۔ اور حقیقی تبدیلی اور خوشی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی کتاب اور رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق حکمرانی کا قیام اور رسول اللہ ﷺ کی بشارت کو حقیقت بنتے دیکھنا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا،

 

 

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ

“پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے۔ پھر اللہ اسے ختم کردیں گے جب وہ چاہیں گے۔ پھر نبوت کے طریقے پر خلافت قائم ہوگی۔ اس کے بعد آپ ﷺ خاموش ہو گئے”(احمد)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: [email protected]

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک