الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 28 مئی 2010 م

امریکی حکم پر شمالی وزیرستان آپریشن کی تیاریاں!!! امریکہ اور ایجنٹ حکمران شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے کے لئے دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں

حزب التحریر پہلے بھی عوام کو خبردار کر چکی ہے کہ جب بھی امریکہ اور پاکستان کی غدار حکومت قبائلی علاقے میں آپریشن شروع کرنے کی ٹھانتی ہے تو اس سے چند روز قبل بڑے شہروں میں دھماکوں اور دہشت گردی کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی چند مثالیں ہم اسلامی یونیوسٹی اور پریڈلین راولپنڈی کی مسجد پر حملے، لاہوربم دھماکوں اور سوات میں لڑکی کو درے مارے جانے والی ویڈیو وغیرہ کی شکل میں پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ جیسے ہی امریکہ نے شمالی وزیرستان پر حملہ کرنے کا حکم دیا سیاسی بصیرت رکھنے والے حلقے، ذہنی طور پر تیار ہو چکے تھے کہ اب عنقریب شہری علاقوں میں بم دھماکوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ یہی نہیں ہمیشہ کی طرح آپریشن شروع ہونے کے بعد اگلا عذاب بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کی شکل میں عوام کو جھیلنا پڑتا ہے۔ جس کا مقصد آپریشن کے نتیجے میں لاکھوں بے گھر ہونے والے مسلمانوں کی حالت زار اور فضائی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں سے امت کو بے خبر رکھنا ہوتا ہے۔ آج بھی سوات اور جنوبی وزیرستان کے آپریشنوں کے نتیجے میں تیرہ لاکھ مسلمان بچے عورتیں اور بوڑھے بے گھر ہیں اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لیکن یہ ظلم میڈیا عوام تک پہنچانے کے لئے تیار نہیں!!

کہاں ہیں وہ سیکولر لوگ جو کہتے تھے کہ بس سوات میں ایک آپریشن کر لینے دیں پھر دیکھیں دہشت گردی کا قلع قمع کیسے ہوتا ہے؟ کہاں ہیں وہ دانشور جن کی زبانیں یہ کہتے نہ تھکتی تھیں کہ دہشت گردی کی جڑ جنوبی وزیرستان میں ہے، بس ایک دفعہ اس کا صفایا ہو جائے تو پھر پاکستان امن کا گہوارا بن جائیگا؟ درحقیقت امریکہ نے ایک ایک کر کے پورے قبائلی علاقے میں آگ لگا دی ہے۔ امریکہ جانتا ہے کہ اگر پاکستان کے جہادی عناصر کو افغانستان جانے سے روکنا ہے اور امریکی رسد کو محفوظ بنانا ہے تو پاکستان آرمی اور سیکورٹی اداروں کو ان جہادی عناصر سے لڑنا ہوگا۔ یوں نہ تو پاک فوج اپنی اصل ذمہ داری، یعنی امریکہ کو خطے سے نکالنے کے بارے میں سوچ سکے گی اور نہ ہی پاکستان کے مخلص مسلمان امریکہ کے خلاف افغانستان میں جا کر جہاد کر سکیں گے۔ یوں امریکہ نے مسلمانوں کو مسلمانوں کے ساتھ لڑا کر اپنے آپ کو خطے میں محفوظ بنایا ہوا ہے۔ حزب التحریر اہل طاقت اور اہل فکر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس امریکی سازش کو سمجھیں اور اس امریکی جنگ سے فی الفور کنارہ کشی اختیار کریں ورنہ یہ آگ پورے چمن کو جلا کر رکھ کر دیگی۔

نیز یہ ذمہ داری فوج کی ہے کہ وہ ان غدار حکمرانوں سے عوام کو نجات دلا کر خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرت فراہم کریں جو امریکہ کو خطے سے نکالے گی اور مسلم امت کو ایک امیر تلے وحدت بخشے گی

 

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک