الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    29 من جمادى الأولى 1439هـ شمارہ نمبر: PR18010
عیسوی تاریخ     جمعرات, 15 فروری 2018 م
  • امریکی موجودگی ایک ناسور ہے 
  • خطے کا امن اور استحکام امریکی موجودگی کے خاتمے سے مشروط سے ہے

 

پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ نے دورہ افغانستان  میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس  میں شرکت کے دوران یہ کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔ جنرل باجوہ نے ایک نامکمل بیان دیا ہے کیونکہ اس میں انہوں نے خطے میں امریکی موجودگی کے ناسور کے خاتمے کا ذکر نہیں کیاجو خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے لازمی امر ہے۔

 

یہ بات اب ہر خاص عام پر واضح ہو چکی ہے کہ جب تک امریکہ کی خطے میں موجودگی کا خاتمہ نہیں کیاجاتا ہم امن و استحکام کا خواب تو دیکھ سکتے ہیں لیکن اسے حقیقت بنتے کبھی نہیں دیکھ سکتے۔ امریکہ جہاں جہاں گیا اس خطے کو عدم استحکام اور تباہی سے دوچار کردیا ۔ یہ بات تاریخی لحاظ سے بھی ثابت شدہ ہے  اور اب تو پاکستان کے مسلمانوں نے خود اس کا براہ راست تجربہ بھی کرلیا ہے۔ کیا  پاکستان کی سیاسی و فوجی  قیادت خود امریکہ سے  اس بات کی شکایت نہیں کرتی کہ پاکستان پر حملے کرنے والے افغانستان سے آتے ہیں جو افغانستان میں امریکہ کی موجودگی سے پہلے تو نہیں آتے تھے؟  کیا پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت خود  امریکہ سے اس بات کی شکایت نہیں کرتی کہ پاکستان کے دشمن بھارت  پر افغانستان کے دروازے کھولنا پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے؟ کیا پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت  امریکہ سے اس بات کی شکایت نہیں کرتی کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروانے کے لیے استعمال کررہاہے اور یہ کام  بھارت  امریکی حمایت کی وجہ سے ہی کررہا ہے ؟ لیکن ان سب باتوں کے باوجود خطے سے امریکہ کی موجودگی کے خاتمے کی جگہ اس کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے  قبائلی مزاحمت کاروں کے خلاف کاروائیاں کیں جائیں ، افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کیا جائے اور امریکہ کو ذلت آمیز شکست سے بچانے  اور خطے میں اس کی موجودگی کو استحکام دینے کے لیے چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی جائے تو پھر خطے میں امن اور استحکام تو نہیں  آئے گابلکہ تباہی وبربادی کا دو دہائیوں پر محیط سلسلہ ہی  جاری رہے گا۔

 

یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی و فوجی قیادت کو پاکستان اور خطے کے امن اورا ستحکام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کی دلچسپی صرف اور صرف امریکہ کی موجودگی کے ناسور کو برقرار رکھنا ہے۔  لہٰذا خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ موجودہ سیاسی وفوجی قیادت کو ہٹا کر نبوت کے منہج پر خلافت کا قیام عمل میں لایا جائےکیونکہ  خلافت امریکی کفار کی نہیں   بلکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی غلامی اختیار کرتے ہوئے اللہ  سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرے گی۔

 

وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ للَّهِ

” اور ان سے لڑو جب تک کہ فتنہ نہ مٹ جائے اور اللہ کا دین غا لب نہ آ جائے “(البقرۃ:193)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک