الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    15 من جمادى الثانية 1439هـ شمارہ نمبر: PR18017
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 03 مارچ 2018 م
  • 3 مارچ 1924 یوم سقوط خلافت:
  • انَّمَاالاِمَامُ جُنَّة یُقَاتَلُ مِن وَّرَائہِ وَیُتَّقٰی بِہ
  • "بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتاہے
  • اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے"(مسلم)

اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ میں سب سے  المناک اور کربناک دن 3 مارچ 1924 کا دن گزرا ہے جب غدار ملت کمال پاشا نے اپنے برطانوی آقاوں کی خوشنودی کے لیے مسلمانوں کی خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا ۔ خلافترسول اللہﷺ کےوصال کے بعد 13 سو سال سے زائد عرصے تک مسلمانوں کی یکجہتی کامظہر تھی۔خلافت13 سو سال سے زائد عرصے تک اسلام کے پیغام کو دعوت و جہاد کے ذریعے پوری دنیا تک لے کر گئیاور پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوموں کی محافظ تھی۔خلافت نے پوری دنیا کو علم و فنون اور  ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے اعلیٰ معیار و  پیمانوں سے روشناس کرایا، اسلام کونافذ کیا اور رسول اللہﷺ کی ناموس کی حفاظت کی۔  اور جب خلافت ختم کردی گئی تو پھر اسلام کا نفاذ اور  اس کی دعوت اور جہاد  معطل ہوگیا، مسلمانوں کا اتحاد پارہ پارہ ہوگیا اورمسلمان اور دنیا کے دیگر مظلوموں کا کوئی والی وارث نہ رہا اور رسول اللہﷺ کی شان میں توہین کرنا اسلام کے دشمنوں کا ایک  معمول بن گیا۔

اسلام اور مسلمانوں کی پوری تاریخ میں مسلمان کبھی اتنے بے کس و لاچار نہیں رہے جس قدر خلافت کے خاتمے کے بعد پچھلے 94 سال سے ہیں۔ آج کشمیر، فلسطین، برما، افغانستان، عراق، وسطی افریقی ریپبلک اور اب شام میں خونِ مسلم اس طرح بہہ رہا ہے جیسے قربانی کے جانوروں کا خون بہتا ہے۔ کیا آج مسلمانوں کے پاس دولت اور وسائل نہیں، کیا ہمارے پاس بہادر  افواج  نہیں  اور کیا ان افواج کے پاس اسلح گولہ بارود، میزائل، ٹینک، جنگی طیارے نہیں ہیں؟ یقیناً ہمارے پاس سب کچھ ہے بلکہ ایٹمی ہتھیار بھی ہیں لیکن وہ خلافت نہیں ہے جو مسلمانوں کی شیرازہ بندی کرتی ہے اور اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں سے ان کا تحفظ کرتی ہے۔ سچ فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ،

 

((اِنَّمَاالاِمَامُ جُنَّة یُقَاتَلُ مِن وَّرَائہِ وَیُتَّقٰی بِہ))

"بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتاہے اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہو تاہے ''(مسلم)۔

آج امت اس ڈھال سے محروم ہے اور کفار مسلمانوں پر ایسے ٹوٹے پڑے ہیں جیسے گدھ لاش پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔

اے پاکستان کے مسلمانوں!

جب تک ہم اپنی ڈھال  خلافت سے محروم رہیں گے ہم اس ریوڑ کی طرح رہیں گے جس کی نگرانی اور حفاظت کے لیے کوئی چرواہا نہ ہو اور جنگلی درندے  ان پر باآسانی حملہ آور ہوتے رہیں۔ اسلام نے مسلمانوں پر فرض کیا ہے کہ ان کی ایک ہی اسلامی ریاست ہو جو اسلام کو نافذ کرے اور مسلمانوں اور پوری دنیا کے مظلوموں کی ڈھال بنے۔ اور پچھلے 94 سال کی تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ قومی ریاستیں، اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری، ان میں سے کوئی بھی اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ نہیں کرسکتیں ۔ تو  آگے بڑھیں اور حزب التحریر کے شباب کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان سرحدوں کے خاتمے اور ایک بار پھر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں اور اپنے شاندار اور تابناک ماضی کا احیاء کریں۔

 

وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِىۡ الۡاَرۡضِ كَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ 

"جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو حاکم بنادے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا"(النور:55)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک