الأربعاء، 23 جمادى الثانية 1446| 2024/12/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    10 من رمــضان المبارك 1439هـ شمارہ نمبر: PR18038
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 26 مئی 2018 م

 

انجینئر وقاص کو رہا کرو: 

  • رمضان کے مہینے میں پاکستان کے حکمران اللہ کے نازل کردہ
  • کے مطابق حکمرانی کی دعوت دینے والوں کواغوا کررہے ہیں! 

رمضان کے مقدس مہینے میں جبکہ جہنم کے دروازے بند اور شیاطین کو زنجیریں ڈال دیں جاتی ہیں پاکستان کے حکمرانوں نے ایک روزہ دار مسلمان کو، جو صرف اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی  کی دعوت دے رہا تھا،  اپنے ظلم کا نشانہ بنا کر  اس بات کو واضح کردیا ہے کہ وہ گمراہی کے راستے پر ہی چلتے رہنا چاہتے ہیں۔ 1439 ہجری کےدوسرےرمضان  یعنی 18 مئی 2018  کو نماز جمعہ کے بعد حکومت کے غنڈوں نے انجینئر وقاص کو اسلام آباد  سے صرف اس وجہ سے گرفتار کرلیا کیونکہ وہ ایک پمفلٹ تقسیم کررہا تھا جس کا عنوان تھا:”آئیں ہم اس رمضان اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی کی جدوجہد کریں”۔ انجینئر وقاص کو غائب کردیا گیا ہے اور ان کی بوڑھی بیوہ ماں کو ان کی خیریت، یا یہ کہ وہ کس جگہ پر ہیں، کے حوالے سے  کچھ نہیں بتایا گیا۔  پُرامن طریقے سے حکمرانوں کا احتساب کرنے والےانجینئر وقاص کے ساتھ یہ قابل مذمت سلوک کیا گیا جبکہ رسول اللہ نے فرمایا،

(اَفْضَلُ الْجِہَادِ کَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ)

”ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل ترین جہاد ہے”(ابو داؤد)۔ 

 

جابر حکمرانوں نے اس بر حق نصیحت کو سننے اور اس پر عمل کرنے کے بجائے وقاص کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی اور اسے اس حق سے محروم کردیا کہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بحال اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رزق حلال کما سکےجبکہ  اس نے اپنی اسلامی ذمہ داری کو پورا کیا اور وہ رسول اللہﷺکے اس فرمان سے آگاہ تھا کہ،

 

أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِحَقٍّ إِذَا رَآهُ أَوْ شَهِدَهُ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ وَلَا يُبَاعِدُ مِنْ رِزْقٍ

” جب حق بات دیکھو تو اس کے اظہارپر لوگوں سے خوفزدہ  نہ ہو کیونکہ ایسا کرنا نہ تو زندگی کے دن اور نہ ہی رزق میں کمی کاباعث بنے گا”(احمد)۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو اور خصوصاً وہ جو پاکستان کی عدلیہ اور سکیورٹی اداروں سے منسلک ہیں!

یہ بات واضح ہے کہ پاکستان کے حکمران  اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺکے سخت نافرمان ہیں۔  یہ حکمران  نہ صرف اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی کرنے کی ذمہ داری سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں بلکہ  یہ  حکمران لوگوں کے درمیان خوف کاماحول پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف  ہیں  تا کہ ہم  ان کے واضح گناہ  پر مبنی اعمال پر احتساب  کرنےکی اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں  کامیاب نہ ہوسکیں ۔  یہ حکمران ہم میں سے کسی کی بھی جانب سے عزت اور وفاداری کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمیں خبردار کیا ہے  کہ جو جابروں کی اطاعت کرے گا وہ جابروں کو ملنے والی سزامیں ان کے ساتھ شامل ہونے کی وجہ سے لازمی رنج حاصل کرے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَقَالُوارَبَّنَاإِنَّاأَطَعْنَاسَادَتَنَاوَكُبَرَاءَنَافَأَضَلُّونَاالسَّبِيلَ

“اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو راستے سے گمراہ کردیا”(الاحزاب:67)۔

 

ان جابروں کے احکامات یا دباؤ کوتسلیم کر کے ہمیں اپنی ہمیشہ ہمیشہ کی آخرت کو اس چھوٹی سے دنیاوی زندگی کے لیے تباہ بربادنہیں کرنا چاہیے۔ سکیورٹی اداروں سے منسلک افراد پرلازم ہے کہ وہ  خلافت کے داعیوں کو گرفتار کرنے کے شیطانی احکامات کو نظر انداز کریں اور اس حدیث قدسی کو یاد رکھیں،

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ

“رسول اللہﷺنے فرمایا کہ اللہ نے کہا کہ جو کوئی میرے ولی کو نقصان پہنچائے گا میں  اس کے خلاف جنگ کا اعلان کردوں گا۔۔۔”(بخاری)۔ 

اور عدلیہ سے وابستہ افراد پرلازم ہے کہ وہ خلافت کے داعیوں کو سزا دینے کے لیےحکمرانوں کے ناجائز دباؤ کو نظر انداز کریں  اور اس حدیث کو یاد رکھیں،

 

الْقُضَاةُثَلَاثَةٌ:وَاحِدٌفِيالْجَنَّةِ،وَاثْنَانِفِيالنَّارِ،فَأَمَّاالَّذِيفِيالْجَنَّةِفَرَجُلٌعَرَفَالْحَقَّفَقَضَىبِهِ،وَرَجُلٌعَرَفَالْحَقَّفَجَارَفِيالْحُكْمِ،فَهُوَفِيالنَّارِ،وَرَجُلٌقَضَىلِلنَّاسِعَلَىجَهْلٍفَهُوَفِيالنَّارِ

“قاضی تین طرح کے ہیں: ایک وہ جو جنت میں ہیں اور دوسرے وہ جو آگ میں ہیں۔ جو جنت میں ہے یہ وہ شخص ہے جو سچ  جانتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے، جبکہ وہ جو سچ  جانتا ہے  اور اس کے برخلاف فیصلہ کرتا ہے وہ آگ میں ہے۔ اور وہ جو لوگوں کو خوش کرنے کے لیے جہالت پرمبنی فیصلے کرتا ہے وہ بھی آگ میں ہے”(ابو داؤد)۔

 

ان جابر حکمرانوں کے لیے ہم  میں سے کسی کو اپنی ہمیشہ ہمیشہ کی آخرت کو خراب نہیں کرنا چاہیے  جن کا وقت قریب آچکا ہے اور یقیناً اللہ سبحانہ و تعالیٰ جابر کواس وقت پکڑتے ہیں جب وہ اپنے جبر کے عروج پر ہوتا ہے۔ 

      

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک