الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 24 ستمبر 2010 م

عافیہ صدیقی کو 86 سال کی سزا، امریکہ اور غدار حکمرانوں کی ملی بھگت کی بدترین مثال

امریکہ نے عافیہ صدیقی کو 86 سال کی سزا سنا کر اپنے ہی ایجنٹوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ عافیہ صدیقی کیس امریکہ اور غدار حکمرانوں کی ملی بھگت کی بد ترین مثال ہے۔ یہ سزا حکمرانوں کے منہ پر بھرپور طمانچہ ہے جو ان کے تخت اکھیڑ پھینکے گا۔ اس سزا نے امریکہ کے عدالتی نظام کی قلعی بھی کھول کر رکھ دی ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ جمہوریت میں کبھی بھی اقلیت کو انصاف مہیا نہیں کیا جاسکتا چاہے یہ فرانس میں حجاب کا مسئلہ ہو، سوئٹزرلینڈ میں میناروں کا مسئلہ یا گوانتانامو بے کے عقوبت خانوں کا مسئلہ۔ کیااب بھی پاکستان کی سیکولر اشرافیہ اسی ظالمانہ سرمایہ دارانہ نظام کے نفاذ کی دعوت دیتی رہے گی؟ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کھلے عام اس سزا کا ذمہ دار ان غدار حکمرانوں کو قرار دے کر پوری امت کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ عافیہ صدیقی کی والدہ صبر کا پہاڑ بنی رہیں اور انہوں نے بھی ان حکمرانوں کو شرم سے عاری قرار دیا۔ فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ پاکستان حکومت نے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ عافیہ کو دہشت گردی کے الزام میں زیادہ سے زیادہ سزا دی جائے جبکہ یہ غدار حکمران پاکستان کے عوام کو عافیہ صدیقی کی بازیابی سے متعلق جھوٹی تسلیاں دیتے رہے۔ بے شک جو رسول اللہ ﷺ نے ان جیسے لوگوں کے لئے درست فرمایا:

 

((إِذا لم تستحیِ فاصنع ما شئت))

''اگر تم میں شرم نہیں تو پھر جو چاہے مرضی کرو‘‘ (بخاری)۔


بے گناہ عافیہ صدیقی کو امریکہ بڑی آسانی سے آزاد بھی کر سکتا تھا کیونکہ اس کے خلاف عدالت میں کوئی بھی جرم ثابت نہ ہو سکا تھا۔ لیکن امریکہ اسے پاکستان کے تمام مسلمانوں کے لئے ''نشان عبرت‘‘ بنانا چاہتا ہے تاکہ مسلمان دہشت گردی پر مبنی امریکی جنگ کے خلاف کسی بھی قسم کی مذاحمت پیش نہ کریں اور سہم کر گھر بیٹھ جائیں۔ مگر امریکہ نہیں جانتا کہ ان اقدامات نے مسلمان کے عقیدے کو بیدار کر دیا ہے اور یہ عقیدہ تقاضا کرتا ہے کہ ایک مسلمان اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرے۔ یہی وجہ ہے کہ 9/11 کے بعد دن بدن مسلمان اپنے دین کے قریب آرہے ہیں اور وہ اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔ اے مسلمانو! عافیہ صدیقی کو قراردادوں اور التجاؤں کے ذریعے آزاد نہیں کرایا جاسکتا بلکہ اس کا حل خلافت کی طاقتور فوج تلے جہاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اے پاک فوج! تم دیکھ رہے ہو کہ تمہارے حکمران اس حد تک گر چکے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیاں تک بیچنے سے دریغ نہیں کر رہے۔ وہ قرآن کی بے حرمتی پر خاموش ہیں اور اپنے ہی مسلمانوں کے قتل عام کے لئے امریکہ کی گود میں جا بیٹھے ہیں۔ اٹھو اور خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرت فراہم کرو۔ وہ خلافت جو جہاد کے ذریعے نہ صرف عافیہ کو آزادی دلائیگی بلکہ لاکھوں امریکیوں کو بھی سرمایہ دارانہ نظام سے نجات دلائیگی؛ جو آج مٹھی بھر سرمایہ داروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور یوں اسلام کی روشنی سے پورے امریکی بر اعظم کو منور کریگی۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک