الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    26 من ذي الحجة 1439هـ شمارہ نمبر: PR18058
عیسوی تاریخ     جمعرات, 06 ستمبر 2018 م
  • بجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کے لیے زہر ثابت ہوگا
  • باجوہ-عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے قبل ہی اس کی شرائط پر عمل درآمد شروع کردیا 

حزب التحریر ولایہ پاکستان باجوہ-عمران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 46 فیصد اور بجلی کی قیمت میں دو روپے فی یونٹ  اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ کیا باجوہ-عمران حکومت عقل سے عاری ہے کہ جب پاکستان کا صنعتی اور زرعی شعبہ پہلے سے اس بات پر چیخ و پکار کررہاہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت بہت زیادہ ہوگئی ہے تو بجلی و گیس کی قیمت میں کمی کی جگہ اس  میں اضافہ کیا جارہا ہے؟ کیا اس اضافے سے پاکستان کا صنعتی اور زرعی شعبہ مستحکم اور اس کی  پیداواری صلاحیت بڑھے گی جس کی نتیجے میں ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوگی ؟یقیناً نہیں بلکہ معاملہ اس کے الٹ ہوگا۔ تو پھر تبدیلی کہاں گئی ؟

 

   پاکستان کے مسلمانوں کو حزب التحریر ولایہ پاکستان پہلے سے ہی خبردار کرتی آرہی تھی کہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے بھی سرمایہ دارانہ معیشت کے ہی علمبردار ہیں اور ان کے اقتدار میں آجانے کے باوجود  کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ سرمایہ دارانہ نظام ہی جاری وساری رہے گا جو پاکستان کی معیشت کے لیے زہر ثابت ہورہا ہے۔ سرمایہ دارانہ معیشت کے علمبرداروں کے پاس بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی دوسرا حل موجود ہی نہیں ہے۔یہی وجہ ہےکہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کو ابھی پندرہ دن بھی نہیں ہوئے لیکن اس کے فیصلوں نے حزب التحریر ولایہ پاکستان کےموقف کودرست ثابت کردیا ہےکہ حقیقی تبدیلی جمہوریت کا حصہ بن کر نہیں آسکتی بلکہ حقیقی تبدیلی صرف اور صرف نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام سے ہی آئے گی۔ آج اگر پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لیے  یہاں نبوت کے طریقے پر خلافت قائم کی جائے تو خلافت پہلے ہی دن بجلی و گیس کو عوامی ملکیت قرار دے گی کیونکہ اسلام نے بجلی اورگیس کو عوامی ملکیت قرار دیا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

 

«الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَالنَّارِ»

”مسلمان تین چیزوں میں شریک ہیں: پانی، چراہگاہیں اور آگ“(احمد)۔

 

اس حدیث میں ”آگ“ سے مراد توانائی کی وہ تمام اقسام ہیں جو صنعتوں ، مشینوں اور پلانٹس میں بطور ایندھن استعمال ہوتی ہیں جس میں بجلی، گیس اور کوئلہ بھی شامل ہے۔ اس وقت کیونکہ بجلی کے پیداواری یونٹوں اور گیس کے ذخائر نجی ملکیت میں ہیں  اس لیے حکومت ان کے ناجائز مالکوں سے ان کے منہ مانگی قیمت یا بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق  بجلی و گیس خریدنے  پر مجبور ہے جبکہ نبوت کے طریقے پر قائم خلافت ایسی کسی مجبوری کا شکار ہی نہیں ہو گی کیونکہ یہ اثاثےنجی نہیں بلکہ عوامی ملکیت ہیں جن کے امور عوام کے نمائندے کے طور پر ریاست چلاتی ہے۔  اسلام کے معاشی نظام کےصرف اس ایک  حکم پر عمل کر کے پاکستان کی معیشت میں انقلاب آجائے گا۔ گھریلوں صارفین اور صنعتی، تجارتی اور زرعی شعبے کو بجلی و گیس انتہائی مناسب قیمت پرمیسر ہو گی جس کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں زبردست کمی آئے گی اور ہماری مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں دوسرے ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کرسکیں گی، ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور درآمدات میں کمی آئے گی۔

 

پاکستان کے مسلمانوں سے حزب التحریر ولایہ پاکستان ایک بار پھر  یہ کہتی ہے کہ جمہوریت کی علمبردار جماعتوں سے منہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موڑ لیں اور پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست  بنانے کے لیے حزب التحریر کے ساتھ مل کر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام  کی جدوجہد کریں اور  یقین رکھیں کہ  نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی رسول اللہ ﷺ کی بشارت ہر صورت پوری ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

ثُمّ تكونُ خِلافةً على مِنهاج النُّبُوَّة

” اس کے بعد نبوت کے منہج پر خلافت ہو گی“(احمد)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک