الأحد، 12 رجب 1446| 2025/01/12
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    6 من ربيع الاول 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/11
عیسوی تاریخ     بدھ, 14 نومبر 2018 م

  باجوہ-عمران حکومت اسلام اور نبوت سے مخلص ہونے کا جھوٹا دعوی کررہی ہے 

در حقیقت یہ حکومت دن رات استعماری طا قتوں کو مستحکم کرنے کے لیے کام کررہی ہے

 

باجوہ-عمران حکومت مسلمانوں کو یہ کہہ کر دھوکہ دے رہی ہے کہ وہ اسلام اور نبوت سے مخلص ہے جبکہ دوسری جانب وہ دن رات استعماری طاقتوں کے مفادات کی ترویج اور نگہبانی کررہی ہے۔ باجوہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر میلادالنبی ﷺکی محفل منعقد کرنے کے بعد اب عمران خان نے 20 نومبر 2018 کو رحمت اللعالمین کانفرنس کا افتتاح کرنا ہے ۔حکومت کے وزیر اطلاعات نے یہ دعوی کیا ہے کہ سیرت کانفرنس کا انعقاد پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ لیکن درحقیقت حکومت نے استعماریوں سے اتحاد کی خاطر نبوت کے طریقے کو چھوڑ رکھا ہے تا کہ استعمار کے مفادات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

 

یہ حکومت اقوام متحدہ کےچارٹر سے چمٹی ہوئی ہے جو مسلمانوں کو پچاس سے زائد ریاستوں میں تقسیم اور کمزور کرتا ہے جبکہ اسلام مسلمانوں پر لازم کر تا ہے کہ وہ ایک ریاست میں یکجا رہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ

”امام (خلیفہ) ڈھال ہے ، جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے اور اس کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے“(مسلم)۔

 

اس حکومت کا امریکا کے ساتھ اتحاد ہے جس کی وجہ سے وہ قبائلی علاقوں میں امریکی جنگ میں اتحادی ہے مگر دوسری جانب مقبوضہ کشمیر اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے یہ حکومت افواج کو حرکت میں نہیں لاتی جبکہ اسلام غیر مسلم ریاستوں کے ساتھ اتحاد کی ممانعت کرتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

لَا تَسْتَضِيئُوا بِنَارِ الْمُشْرِكِينَ

” مشرکوں کی آگ سے روشنی مت لو“(احمد)۔

 

حکومت آئی ایم ایف کے احکامات پر ظالمانہ ٹیکسوں، جیسا کہ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس ، میں اضافے کے لیے تیار بیٹھی ہے جس کی وجہ سے صنعتی، زرعی اور تجارتی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

 

لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ صَاحِبُ مَكْسٍ

”غیر شرعی ٹیکسوں کو وصول کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا“(احمد)۔

 

حکومت عالمی بینک کی جانب سے توانائی کے وسائل کی نجکاری کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لیے پُرجوش ہے تا کہ چند لوگ ان وسائل کے مالک بن کر زبردست منافع اپنی جیبوں میں ڈال لیں اور اس منافع کا بوجھ عام آدمی اٹھائے جبکہ اسلام نے توانائی کے وسائل کو عوامی ملکیت قرار دیا ہے تا کہ اُن سے ہر شہری فائدہ اٹھا سکے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ: فِي الْمَاءِ، وَالْكَلَإِ، وَالنَّارِ

”مسلمان تین چیزوں میں برابر کے شریک ہیں: پانی، چراہگاہیں اور آگ (توانائی)“۔

 

حکومت عالمی بینک، یو ایس ایڈ اور یونیسکو کو ایسے تعلیمی نصاب کے نفاذ کی یقین دہانی کرا رہی ہے جس کے ذریعے مغربی لبرل اقدار سے ہمارے بچوں کے ذہنوں کو آلودہ کردیا جائے جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

طلب العلم فريضة على كل مسلم

”(اسلامی) تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے“(احمد)۔

 

اور باجوہ-عمران حکومت سی آئی اے کے اس نقطہ نظر سے متفق ہے کہ اسلام کو ایک نظام زندگی کے طور پر نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے والے “انتہاپسند” ہیں ۔ جو مسلمان خلافت کے قیام کی دعوت دیتے ہیں انہیں یہ حکومت گرفتار اور اغوا کرتی ہے جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

ثم تكون خلافة على منهاج النبوة

”اور پھر خلافت ہو گی نبوت کے طریقے پر“(احمد)۔

مسلمان یہ دیکھ لیں کہ باجوہ-عمران حکومت نبوت سے مخلص ہونے کا جھوٹا دعوی کررہی ہے جبکہ دن رات یہ حکومت راحیل-نواز، کیانی-زرداری اور مشرف-عزیز حکومتوں ہی کی طرح استعماریوں کے مفادات کی تکمیل کے لیے کام کررہی ہے ۔ وہ تمام لوگ جو ایسی حقیقی تبدیلی لانے کے لیے اخلاص رکھتے ہیں کہ جس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ راضی اور آخرت میں رسول اللہ ﷺ کی صحبت نصیب ہو، تو انہیں چاہیے کہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے اپنی پوری استطاعت کے ساتھ جدوجہد کریں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

pic pk18069pr Urdo

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک