السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    8 من جمادى الأولى 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/23
عیسوی تاریخ     پیر, 14 جنوری 2019 م
  • صرف خلافت ہی پاکستان کی معیشت کو ڈالر
  • اور سودی قرضوں کے استعماری چنگل سے نجات دلائے گی

 

23جنوری 2019 کو پاکستان کے مسلمان ایک اور منی بجٹ کا سامنا کرنے جارہے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ سرمایہ دارانہ معاشی نظام ہی ہمارے روز بروز بڑھتے ہوئےمعاشی مصائب کی بنیادی وجہ ہے۔موجودہ نظام کے تحت پاکستان کی کرنسی ڈالر کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے مفلوج ہو گئی ہے۔  مغربی استعماری طاقتوں نے بین الاقوامی تجارت کو زبردستی ڈالر کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہے اور آئی ایم ایف اس نظام کی ایک بے رحم نگہبان ہے۔ ڈالر کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے استعماری طاقتیں سبسڈی کے خاتمے اور ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کرتیں ہیں تا کہ پاکستان مزید ڈالر خرید سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی  کامقصد ڈالر کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے جبکہ روپے کی قدرمیں زبردست کمی کی وجہ سے چند ہفتوں میں کمر توڑ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں تک سودی قرضوں کا تعلق ہے تو یہ ایک اندھا کنواں ہےجس  کے اندر پاکستان کی بہت زیادہ دولت سودی بینکوں کی نہ ختم ہونے والےمال کی ہوس کی پیاس کو بجھانے کے لیے مسلسل ڈالی جارہی ہے۔ان سودی بینکوں کو استعماریوں نے پہلے اپنے ممالک میں قائم کیا اور پھر پوری دنیا میں اس کا جال پھیلا دیا۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2018 کے مالیاتی سال میں پاکستان نےقرض کی اصل رقم اور اس پر سودکی ادائیگی پر تقریباًدو کھرب روپے خرچ کیے جس میں سے 1.5کھرب  روپے صرف اندرونی و بیرونی قرضوں پرسودکی ادائیگیوں پر خرچ کیے گئے۔

 

اسلام کے مکمل نفاذ سےکم کوئی بھی چیز پاکستان کے معاشی مصائب کا خاتمہ نہیں کرسکتی اور آنے والے دنوں میں موجودہ نظام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مزید تباہی و بربادی کایقینی طور پر  شکار ہونے جارہی ہے۔ اسلام ڈالرکے ساتھ منسلک کاغذی کرنسی کو مسترد کرتا ہے ۔ اس طرح  اسلام روپے کو ڈالرکے مقابلے میں کمزور اور ڈالر کے ذخائر کو رکھنے کی اصل وجہ کو ہی انقلابی انداز سے ختم کردیتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں قائم  کی گئی اسلامی ریاست کی کرنسی سونااور  چاندی کو قرار دیا تھا۔صرف  نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی ریاست ِ خلافت ہی ریاست کی کرنسی کو مضبوط اور مستحکم کرے گی کیونکہ سونا اور چاندی اپنی ذاتی قدر رکھتے ہیں اور بین الاقوامی تجارت کے لیے صدیوں تک قابل قبول کرنسی رہے ہیں ۔ جہاں تک سودی قرضوں کے جال کا تعلق ہے تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا

"اور اللہ نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے"(البقرۃ 2:275)۔

 

لہٰذا صرف خلافت ہی سودی قرضوں کے کشکول کو توڑ سکتی ہے اور یقیناًتوڑے گی جس کے نتیجے میں زراعت اور اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا  کرنےکےلیے وسیع وسائل میسر آجائیں گے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

موجودہ حکومت کے چند ماہ کے اعمال کے نتیجے میں آپ کو ماضی کی کرپٹ حکومتیں بہتر لگنے لگی ہیں۔ لیکن یہ  سوچ اختیار کر کے ایک بار پھر صرف چہروں کی تبدیلی کی کوشش کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی جبکہ فوری ضرورت انسانوں کے بنائے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اور اس کی جگہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی  ہے۔ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکام پر چلنے والی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کریں تا کہ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کے ساتھ ساتھ اس دنیا میں بھی خوشحال اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الآخِرَةَ وَلاَ تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا وَأَحْسِنْ كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ وَلاَ تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ

"اور جو (مال) تم کو اللہ نے عطا فرمایا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کرو اور دنیا سے اپنا حصہ لینا نہ بھولو اور جیسی اللہ نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو۔ اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ اللہ فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا"(القصص 28:77)

           

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک