الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 25 دسمبر 2010 م

امریکی احکامات پر مہمند ایجنسی میں جھڑپوں کا آغاز کر دیا گیا؛ شمالی وزیرستان آپریشن کی تیاریاں جاری!! بجلی اور گیس کا مصنوعی بحران اورخودکش دھماکے؛ غدار حکمرانوں کا فوجی آپریشن شروع کرنے کا آزمودہ نسخہ

امریکی صلیبی کمانڈرمائیک مولن کے پاکستان کے دورے کو ختم ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ اس کے احکامات رنگ لا نے لگے ہیں۔ غدار حکمرانوں نے فوجی آپریشن شروع کرنے کے اپنے آزمودہ نسخے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ مہمند میں قتلِ عام کا آغاز ہو چکا جبکہ شمالی وزیرستان پر امریکی ڈکٹیشن میں آپریشن شروع کرنے کے لئے ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ 26دسمبر سے پورے پاکستان میں بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ یہ لوڈشیڈنگ ان حالات میں کی جا رہی ہے جب درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ہے اور دن کے وقت بجلی کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ نیز موجودہ بجلی کی ڈیمانڈ بلا کسی دِقّت تھرمل بجلی سے پوری کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ڈیموں میں سیلاب کے بعد ابھی بھی خاطر خواہ پانی موجود ہے۔ اسی طرح گیس کی لوڈشیڈنگ بھی زور و شور سے جاری ہے جبکہ حکومت نہ تو گیس انڈسٹری کو دے رہی ہے نہ CNG سٹیشنوں کو اور نہ ہی گھریلو صارفین کو۔ پس آخر یہ گیس جا کہاں رہی ہے؟ ان خود ساختہ بحرانوں سے حکمران عوام کو اپنے مسائل میں الجھا کر قبائلی مسلمانوں میں فوجی آپریشن کے ظلم عظیم سے توجہ ہٹاتے ہیں۔ سیاسی تماشوں میں امت کو مصروف رکھنا بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے،جس میں حکومت کے اپنے بھائی بند جماعتوں کی اقتدار سے نام نہاد علیحدگی کے مصنوعی بحران شامل ہیں۔ دوسری جانب مختلف قبائلی علاقوں پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ اور جھڑپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کل چالیس سے زائد قبائلی اور دس سے زائد فوجی جوان جاں بحق ہوئے، اس قتلِ عام کو جواز مہیا کرنے کیلئے فوراً ہی خودکش حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حزب التحریر امت کو ہمیشہ کی طرح خبردار کرتی ہے کہ یہ خودکش حملے امریکہ اور غدار حکمرانوں کی ملی بھگت سے ایک مخصوص وقت میں آپریشن کا جواز گھڑنے کیلئے کروائے جاتے ہیں اور اس کیلئے ہمیشہ عوامی مقامات، درگاہوں، اسکولوں، اسلامک یونیورسٹی اور مساجد ہی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ صورتحال واضح ہے ، میڈیا اور افواج پاکستان کے مخلص افسران کو 'سرکاری سچ‘ کے جال سے باہر نکل کر ان آپریشنوں کے خلاف بند باندھنا ہوگا۔ ہم افواج پاکستان کے مخلص افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حزب التحریر کوخلافت کے قیام کیلئے نصرت و مدد دینے کے لئے آگے بڑھیں۔ یہ خلافت کی افواج کے خالد، الفاتح، محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی ہونگے، جن کے سامنے کسی پیٹریاس، مولن، ڈناٹ، گیٹس اور مکرسٹل کو سر اونچا کرنے کی جراًت نہیں ہو گی اور وہ تمام مسلمان مقبوضہ علاقوں سے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

 

عمران یوسفزئی
پاکستان می حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک