الإثنين، 06 رجب 1446| 2025/01/06
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    17 من جمادى الثانية 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/34
عیسوی تاریخ     جمعہ, 22 فروری 2019 م

پریس ریلیز

عمران حکومت اپنے عقوبت خانوں میں پڑے خلافت کے داعیوں کو تو مسلسل قید میں رکھے ہوئے ہے

مگر سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے ہمدردی کی دعویدار ہے

سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے کے آخری دن وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں قید 2ہزارسے زائد پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا، جس پر سعودی ولی عہد نے ان کی رہائی کی یقین دہانی کروائی۔ یوں وزیر اعظم عمران خان نے یہ تأثر دینے کی کوشش کی کہ انہیں پاکستان کے لوگوں خاص طور پر جیل میں قیدلوگوں کی مصیبت کا بہت خیال ہے، جیسا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا: “محنت کش پاکستانی سعودی عرب میں مزدوری کرکے اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کرتے ہیں ، یہ لوگ میرے دل کے قریب ہیں، ان میں سے تین ہزار ایسے میں جو معمولی خلاف ورزیوں پر جیلوں میں قید ہیں”۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ وہی روایتی منافقت ہے جس کا مظاہرہ یہ حکومت اپنے قیام سے کرتی چلی آ رہی ہے۔ ایک طرف عمران خان سعودی عرب میں قید پاکستانیوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ اس نے اپنے ملک میں سینکڑوں لوگوں کو اغواکر رکھا ہے۔ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جنید اور نبیل اس کی نمایاں مثال ہیں، جنہیں حکومتی ایجنسیوں /اداروں نے اغوا کیا اور وہ سالہا سال سے اپنے خاندانوں اور بیوی بچوں سے دور ہیں۔

 

عمران خان کے مطابق سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو اس وجہ سے رہا کر دینا چاہئے کہ ان کےجرائم معمولی نوعیت کے ہیں تو کیا یہ مخلص مسلمان جنہیں اس بنا پر اغوا کر کے قید کیا گیا کہ وہ اُس نظامِ خلافت کے قیام کی آواز بلند کرتے تھے کہ جس کے قیام کو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا ہے اور جن کا جرم کسی عدالت سے ثابت نہیں ، اس بات کے مستحق نہیں کہ انہیں فوری طور پر رہا کہا جائے ۔

حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ جمہوری حکومتوں کی مانند اصولوں اوراقدار سے عاری ہے، اور اسلام کے بطور ریاست نفاذ کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کی اسی طرح اتحادی ہے جیسا کہ ماضی کی جمہوری حکومتیں تھیں ۔ اس حکومت نے اپنے اوپر راست بازی کا جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ اب سرک چکا ہےاور جلد ہی پاکستان کے مسلمانوں کے ہاتھ موجودہ حکمرانوں کے گریبان پر ہوں گے ۔غنیمت ہے کہ پاکستان کے حکمران ظالمانہ رو ش سے منہ موڑ لیں قبل یہ کہ ان کے حق میں رسول اللہ کا یہ فرمان پورا ہو جائے:

((إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُمْلِي لِلظَّالِمِ فَإِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ ))

“اللہ ظالم کی رسی دراز کرتا ہے ، مگر جب وہ اسے پکڑتا ہے تو پھر چھوڑتا نہیں”(ترمذی، بخاری ومسلم)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

Urdo

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک