السبت، 26 جمادى الثانية 1446| 2024/12/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    28 من جمادى الثانية 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/39
عیسوی تاریخ     منگل, 05 مارچ 2019 م

 

پریس ریلیز

  • عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک مزاحمت کے خلاف
  • ٹرمپ اور مودی کی صلیبی جنگ  کومکمل طور پر گلے لگا لیا ہے

ٹرمپ اور مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی مقدس تحریک مزاحمت و آزادی کو کچلنے کی صلیبی کوشش میں عمران خان ان کا مکمل ساتھ دے رہا ہے۔ یہ وہ تحریکِ آزادی ہے جس نے آج تک تمام تر بھارتی مظالم اور شہادتوں کے باوجود “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔ 4 مارچ 2019 کو پاکستان کی وفاقی حکومت نےیو این سکیورٹی کونسل ایکٹ 1948 کی روشنی میں سلامتی کونسل آرڈر 2019 جاری کیا۔ یہ حکم نامہ باجوہ-عمران حکومت کی ان کوششون کا حصہ ہے جس کے تحت حکومت اُن جماعتوں کے خلاف اپنے تمام وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ایکشن لینے کی تیاری کررہی ہے جو کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کی مقدس مزاحمتی تحریک کی حمایت کرتے چلے آئیں ہیں۔

اے پاکستان کے مسلمانو!

مودی کے جارحانہ عمل اور داخلی طور پر کمزوری کے باوجود عمران خان مودی کو تحفہ دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے تا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس کی پست ہمت افواج کے وحشیانہ قبضے کو تقویت فراہم کی جائے۔ عمران خان کشمیر کی مزاحمتی تحریک کو ملنے والی حمایت کو ختم کرنے کے درپے ہے جبکہ یہ وہ وقت ہے کہ اس تحریک کو مکمل مسلح کرنا چاہیے اور اس کی مکمل حمایت کرنی چاہیے تا کہ بھارت کی تھکی ہوئی پست ہمت افواج مقبوضہ کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہوجائیں۔ عمران خان مقبوضہ کشمیر پر مودی کے شکنجے کو اس وقت مضبوط کررہا ہے جب پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی افواج کومنہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کردیا ہے اور جب بھارتی افواج اپنے زخم چاٹ رہیں ہیں ۔ عمران خان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی بالادستی کو برقرار رکھنے کی راہ ہموار کررہا ہےکیونکہ کشمیر کی تحریک مزاحمت کو “دہشت گردی” قرار دینا امریکا کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ یہ چاہتا ہے کہ خطے میں بھارت کی طاقت کو چیلنج کرنے والی قوتیں ختم ہوجائیں تا کہ وہ خطے کی بالادست قوت بن سکے۔ عمران خان ہندو ریاست کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہا ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا

اورتم کو کیا ہوا ہے کہ اللہ کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا“(النساء 4:75)۔

ہم سب پر لازم ہے کہ کشمیر کی مزاحمت کے خلاف اس سازش پر آوازبلند کریں کیونکہ اس سازش کی کامیابی اس دنیا کی زندگی میں ذلت و رسوائی اور آخرت میں اللہ کا عذاب کا باعث بنے گی۔

اے افواج پاکستان کےشیرو!

یہ بات واضح ہے کہ عمران خان بھی اسی غداری کی راہ پر چل رہا ہے جس پر اس سے پہلے مشرف اور نواز شریف چل رہے تھے جبکہ جولائی 2018 کے انتخابات سے قبل اس کا موقف تھا کہ “مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے”۔ آپ پرلازم ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی اس سازش کو ملیا میٹ کردیں۔ آزاد کشمیر طاقت کے ذریعے آزاد کرایا گیا تھا اور ان شاء اللہ مقبوضہ کشمیر بھی آپ کے ہاتھوں آزاد ہوگا۔ نبوت کے طریقے پرخلافت کے قیام کے لیے نصرۃ (مدد) فراہم کریں۔ ایک بار پھر امت کی ڈھال، خلافت، کو بحال کردیں تا کہ آپ کے خون اور ہتھیاروں کے ذریعے دشمنوں سےاس امت کی حفاظت ہو سکے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ

“یقیناً امام(خلیفہ) ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر تم لڑتے ہو اور اس کے ذریعے تم تحفظ حاصل کوتے ہو”(مسلم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک