الأحد، 27 جمادى الثانية 1446| 2024/12/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    23 من شـعبان 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/53
عیسوی تاریخ     پیر, 29 اپریل 2019 م

پریس ریلیز

باجوہ ۔عمران حکومت  ایغور مسلمانوں  سے منہ پھیر کر  پاکستان پر چین کی معاشی بالادستی کو مستحکم کررہی ہے

 

28 اپریل 2019 کو بیجنگ میں پاکستان اور چین سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “پاکستان چین کی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی جانب دیکھ رہا ہے ۔ پاکستان کو قدرت نے نوجوانوں کی قوت سے نواز رکھا ہے اور ان کا مستقبل بہت روشن ہے”۔ یقیناً پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے لیکن بصیرت سے عاری باجوہ-عمران حکومت استعماری چین کے ساتھ معاشی اتحاد بنا کر  پاکستان کی  صلاحیت کو تباہ کرنے پر تلی بیٹھی ہے  وہ چین جو ہمارے عظیم دین کے ساتھ کھلی جنگ میں ملوث ہے۔

اے پاکستان کے مسلمانو!

حکومت کس کے ساتھ اتحاد بنا رہی ہے؟ چین کے ساتھ؟جس  نے لاکھوں ایغور مسلمانوں کو کیمپوں میں قید کررکھا ہے،جہاں ان پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے منہ میں سیمنٹ بھر ا جاتا ہے، پاک دامن مسلمان خواتین کو بچے پیدا کرنے سے روکا جاتا ہے، مسلمان مردوں کو خصی کیا جاتا ہے اور  نجی زندگی   اور مرد و خواتین کے اختلاط کو روکنے سے متعلق اسلامی قوانین کی  نفی کرتے ہوئے  چین اپنے جاسوسوں کو مسلم گھرانوں میں رکھتا ہے۔ لیکن ان تمام مظالم کے باوجود  باجوہ-عمران حکومت اسلام کے کھلے دشمن کے ساتھ اتحاد بنا رہی  ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے  فرمایا،

 

إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں“(الممتحنہ:9)۔

 

اور یہ حکومت کیوں ایغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے نظریں چرا رہی ہے؟ سی پیک کی وجہ سے؟ چین کا سی پیک یکطرفہ فائدے کا معاہدہ ہے جس کے تحت چین پاکستان کے وسائل کو چینی صنعتوں کے فروغ کے لیے استعمال کرے گا، پاکستان کی معیشت کا انحصار چینی سرمایہ، درآمدات اور مزدوروں پر ہوجائے گا، پاکستان کی مقامی زراعت اور صنعت  تباہ ہوجائے گی جبکہ چین کا بینکنگ کا نظام  اور چینی سرمایہ کار پاکستان کو سودی قرضوں کی دلدل میں ڈبو کر اور من پسند سرمایہ کاری کے معاہدات کے ذریعے ترقی کریں گے۔ لیکن ان باتوں کوجاننے کے باوجود  اللہ کی نافرمان  یہ حکومت، چینی  ملحدوں کے ساتھ اتحاد کے بدلے دودھ اور شہد کی نہروں کے جھوٹے خواب  عوام  کودیکھا رہی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلاَ الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِنْ خَيْرٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

جو لوگ کافر ہیں، اہل کتاب یا مشرک، وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے خیر (وبرکت) نازل ہو۔ اور اللہ تو جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے“(البقرۃ:105)۔

 

یقیناً ہمیں ترقی، خوشحالی اور تحفظ صرف اور صرف نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے ذریعے ہی ملے گی  کیونکہ خلافت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکومت کرے گی اور اس کے انعام کی صورت میں ہم پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی۔    

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک