الأحد، 22 محرّم 1446| 2024/07/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 05 مارچ 2011 م

17 اپریل، ملک گیر ریلیاں!! امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ ۔ خلافت کو لاؤ

امتِ مسلمہ میں تبدیلی کی لہر مغرب سے مشرق تک پھیل چکی ہے۔ مسلمان نوجوان جابر اور غدار حکمرانوں کے خلاف سر سے کفن باندھ کر گلیوں اور بازاروں میں امڈ آئے ہیں۔ عوام کے قدموں کی چاپ سے غدار مسلم حکمرانوں کے ایوان لرزرہے ہیں۔ مسلمانوں نے غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ پوری مسلم دنیا میں ''الشعب یرید اسقاط النظام‘‘ ''عوام نظام کا انہدام چاہتے ہیں‘‘ کا نعرہ گونج رہا ہے جس نے غدار حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔ استعمار جانتا ہے کہ تبدیلی کی اس پکار نے اگر درست سمت اختیار کر لی تو پھر مسلم دنیا میں اس کی بساط کو لپٹنے سے کوئی نہ روک سکے گا۔


مغربی استعماری ممالک نے مسلمانوں کو کہیں جابر ڈکٹیٹروں کے ذریعے غلام بنایا اور کہیں ان کا استحصال جمہوری حکمرانوں کے ذریعے کیا۔ پاکستان کے مسلمان ان دونوں طرز کے حکمرانی کا مزا لوٹ چکے ہیں۔ وہ جان چکے ہیں کہ سیاسی جوئے کے اس کھیل میں دونوں گھوڑے استعمار کے ہیں۔ ان میں سے کسی پر بھی پیسے لگانے کا مطلب استعمار کو فائدہ پہنچانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مسلمان اب یکسر اور مکمل تبدیلی چاہتے ہیں۔ یہ تبدیلی چہروں کی تبدیلی نہ ہو بلکہ نظام کی تبدیلی ہو۔ یہی تبدیلی استعمار کی اصل شکست ہوگی۔


اے مسلمانو! تم مسلم امت کا حصہ ہو، اس عظیم امت کا، جس نے ہر مشکل کا نہایت جواں مردی سے سامنا کیا ہے۔ اس امت کا جس نے تاتاریوں کو مار بھگایا؛ جس نے صلیبیوں کو ناکوں چنے چبوا دئے۔ اس امت کا حصہ جسے خود اللہ سبحانہُ و تعالیٰ نے پوری انسانیت میں بہترین امت قرار دیا اور اسے دیگر تمام اقوام پر شہید (گواہ) بنایا۔ کشمیر کے زلزلے اور حال ہی میں آنے والے سیلاب میں جس طرح تم نے بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد و معاونت کی اس نے ثابت کر دیا کہ تم آج بھی خیر اور نیکی کی دولت سے مالا مال ہو۔ تمہاری تعریف تمہارے سب سے بڑے دشمن تک کرتے ہیں۔


اے مسلمان بھائیو! یہ غدار حکمران تمہاری حوصلہ شکنی کرنے اور تمہاری ہمت کو پارہ پارہ کرنے کے لئے تمہیں ہمیشہ برا بھلا کہتے ہیں۔ وہ یہ کہہ کر اپنے آپ کو تنقید سے بچاتے ہیں کہ چونکہ عوام برے ہیں اس لئے اُن جیسے برے حکمران ہی عوام کا مقدر ہیں۔ اے بھائیو! ہر گز نہیں، تم برے ہوتے تو تم بھی ان غداروں کی طرح افغانستان میں امریکہ کا ساتھ دیتے ۔ تم برے ہوتے تو تم بھی عافیہ صدیقی کو بیچ کر چین کی نیندسوتے۔ تم برے ہوتے توتم بھی ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے کے لئے بے قرار ہوتے۔ عزیز مسلمان بھائیو! تم ناموس رسالت پر مر مٹنے کے لئے تیار ہو جبکہ یہ غدار حکمران رسول ﷺ کی توہین کرنے والوں سے بغل گیر ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ تم کشمیر یوں کو بذریعہ جہاد ظلم سے نجات دلانا چاہتے ہو جبکہ یہ غدار حکمران ہندو کلچر کی پورے ملک میں ترویج چاہتے ہیں۔ تم امریکہ کو دشمن سمجھتے ہواور یہ اسے اپنا حلیف گردانتے ہیں۔ تم اسلام کا نفاذ چاہتے ہو جبکہ یہ کفر نافذ کرنے میں فخر محسوس کرتے ہے۔ ایسے میں تمہاری ان غداروں سے کیا نسبت ؟! یہ امریکہ اور یورپ کے مفادات کے رکھوالے اور تم اللہ اور رسول ﷺ کے عاشق! یہی وجہ ہے کہ یہ حکمران تمہارے لائق نہیں۔ تمہیں تو وہ مؤمن چاہئے جو امریکہ کی رسد کاٹ کر اسلامی شریعت کو نافذ کرے۔ تمہیں تو وہ عاشق رسول ؐچاہئے جو توہین رسالت کرنے والوں کی زبان کھینچ لے اور جہاد کے ذریعے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دے۔ تمہیں تو وہ منصف چاہئے جو ان غدار حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ تم تو اس حکمران کی خواہش کرتے ہو جو سیدنا عمرؓ کے نقش قدم پر چل کر راتوں کو گشت کرے اور اپنی رعایاکی خدمت اپنا فرض سمجھے۔ اس ارض سندھ کے باسیوں کو ایک بار پھر ''محمد بن قاسم‘‘ چاہئے جو آج کے راجہ داھروں سے انہیں نجات دلائے۔ اے مسلمانو! بے شک تمہیں خلیفہ راشد کی تلاش ہے جس کی آمد کی بشارت خود رسول مقبول ﷺ نے دے رکھی ہے اور اب اس کی آمد کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔ ارشاد نبوی ﷺہے:


((ثم تکون خلافۃ علی منہاج النبوۃ))
''اور پھر نبوت کے نقش قدم پر خلافت دوبارہ قائم ہوگی‘‘ (منسد احمد)


اے مسلمانو!

یہ خلافت ہی ہوگی جو اسلام کے اقتصادی نظام کے نفاذ کے ذریعے مسلمانوں کی بنیادی ضروریات کا تحفظ کریگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو جہاد کے ذریعے قبلۂ اول سمیت ، فلسطین، کشمیر، افغانستان، چیچنیا، عراق وغیرہ کو آزاد کرائیگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو فحاشی اور عریانی کا خاتمہ کریگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو اسلامی عدالتی نظام کے ذریعے عوام کو مفت اور فوری انصاف فراہم کریگی۔ یہ خلافتہی ہو گی جو امریکی رسد کاٹ کر امریکہ کو خطے سے بے دخل کریگی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو امریکی خفیہ ایجنسیوں اور پرائیوٹ سیکورٹی اداروں کو خطے سے نکالے گی۔ یہ خلافتہی ہوگی جو مسلمانوں کے درمیان حائل مصنوعی سرحدوں کا خاتمہ کریگی اور امت مسلمہ کو ایک بار پھر دنیا کی سب سے طاقتور قوم بنائیگی۔ اور بے شک یہ خلافتہی ہوگی جو دعوت اور جہاد کے ذریعے اسلام کا پیغام پوری دنیا تک پھیلائیگی۔ اے مسلمانو! اٹھو اور اس جدوجہد کا حصہ بن جاؤ۔


اے مسلمانو!

تم کئی برس سے ایک مخلص لیڈرشپ کی تلاش میں تھے جو تمہیں امریکہ اور اس کے نظام کی غلامی سے نکالے۔ الحمد للہ یہ مخلص لیڈرشپ حزب التحریرکی شکل میں پوری مسلم امت میں جدوجہد کر رہی ہے۔ آج حزب التحریردنیا کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی جماعت ہے جو شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کی سرکردگی میں چالیس سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے۔ حزب التحریرکے شباب پوری دنیا میں قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور آج بھی دس ہزار سے زائد حزب کے ممبران وسط ایشیاء اور عرب ممالک میں پابند سلاسل ہیں۔ حزب التحریر خلافت کے قیام کے لئے منہج نبویؐ پر کاربند ہے جس میں امت کو اسلام کے تحت زندگی بسر کرنے کے لئے تیار کرنا اور اہل طاقت کو اسلام کے نفاذ کے لئے نصرت دینے پر آمادہ کرنا ہوتا ہے۔ الحمد للہ آج امت اسلام کے نفاذ کے لئے تیار ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ افواج میں موجود مخلص عناصر حرکت میں آئیں اور اسلام کے نفاذ کے لئے حزب التحریرکو مدد و نصرت فراہم کریں۔ اے افواج پاکستان! اٹھو اور ان غدار حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکو، جو تمہاری بندوقوں کے سائے تلے بیٹھ کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اٹھو اور خلافت قائم کر کے انصار ثانی کا رتبہ حاصل کرلو۔


حزب التحریر17 اپریل بروز اتوار کو ملک بھر میں ''امریکہ کو بھگاؤ، غداروں کو ہٹاؤ ۔ خلافت کو لاؤ‘‘ کے عنوان سے ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ریلیوں کا مقصد پاک افواج کو اس کی ذمہ داری یاد دلانااور انہیں یہ نظام اکھاڑ کر خلافت کا نظام نافذ کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف ان ریلیوں میں شامل ہو بلکہ مسلح افواج میں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں تک یہ پیغام پہنچانے کے لئے متحرک ہوجائے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ بوسیدہ نظام ایک طاقتور جھٹکے کے ذریعے زمیں بوس ہو جائیگا اور کفر مٹ جائیگا اور دنیا اسلام کے نور سے منور ہو جائیگی۔


(وَقُلْ جَاء الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَہُوقا)
''اور کہہ دیجئے 'سچ آگیا اور جھوٹ مٹ گیا۔ بے شک جھوٹ مٹنے والی شئے ہے‘‘ (سورۃ الاسراء: 81 )

 

نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان

 

سٹکر اور پوسٹر-17 اپریل، ملک گیر ریلیاں- تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک