الأحد، 05 رجب 1446| 2025/01/05
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    4 من ذي الحجة 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/73
عیسوی تاریخ     پیر, 05 اگست 2019 م

پریس ریلیز

کشمیر مودی کے اتحادی ٹرمپ کی ثالثی سے نہیں بلکہ  افواج پاکستان کے شیروں  کے ذریعے آزاد ہو گا

 ایک ایسے وقت میں جب ظالم و جابر ہندو ریاست نے مقبوضہ کشمیر کو اپنی بے رحم افواج سے بھر دیا ہے اور آزاد کشمیر پر کلسٹر بموں کی بارش کرکے معصوم مسلمانوں کےجسموں کے  چیتھڑے اڑا رہا ہے تو پاکستان کی بے بصیرت اور بزدل سیاسی و فوجی قیادت اپنے آقا ٹرمپ سے یہ التجا کررہی ہے کہ وہ گجرات کے قصائی، مودی،  کے ساتھ بات چیت کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرے۔ 4 اگست 2019 کو عمران خان نے   ٹویٹ کیا کہ، “صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔اس پر عمل کرنے کا  یہی وقت ہے”۔  ایک ایسے وقت میں جب قابض بھارتی افواج زبردست عوامی مزاحمت کو کچلنے میں بُری طرح سے ناکام ہو چکی  ہیں اور کشمیری مسلمان اس قدر  بہادری  کا  مظاہرہ کررہے ہیں کہ موت  کا خوف ان کے لیے بے معنی ہو چکا ہے تو ایسی صورتحال میں افواج پاکستان کے شیروں کو کھلا چھوڑ دینا چاہیے تا کہ وہ گھبرائی ہوئی بھارتی افواج پر ایک ایسا آخری کاری وار کریں کہ  ہندو فوج کے قبضے سے مقبوضہ کشمیر آزاد ہوجائے۔ لیکن پاکستان کی بزدل قیادت  مغربی استعمار کو مداخلت کی دعوت دے کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی عظیم جدوجہد کو ملیا میٹ کرنے جارہی ہے۔اگست 1947 میں برصغیر کی تقسیم  کے وقت یہ مغربی استعمار ہی تھا جس کے ریڈ کلف مشن  نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندو ں کے ہاتھ مضبوط رہیں  اور مسلم اکثریتی کشمیر کو ہندو ریاست کے حوالے کردیا گیا۔  1947، 1965، 1971 اور 1999 میں بھارت کے ساتھ جنگوں میں مغربی استعمار کی مداخلت نے مسلمانوں کی کمر میں خنجر گھوپنے کا کام کیا اور ہندو ریاست کو  ذلت   و رسوائی سے بچایا ۔  اور اب ایک بار پھر ٹرمپ کی مداخلت کا مقصد یہ ہے کہ ہندو اشرافیہ میں موجود امریکا کے اتحادیوں کو مقبوضہ کشمیر کی زبردست تحریک مزاحمت سے پہنچنے والی ذلت و رسوائی سے بچایا جائے اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہندو ں کی بالادستی قائم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو، ان کی افواج اور خصوصاً مجاہدین!

 مسلمانوں کے دشمن کفار کو بین الاقوامی ثالثی کے لیے بلانے والی تمام درخواستوں، التجاوں اور پکاروں کو مسترد کردو کیونکہ یہ مسلمانوں کو ان کے حق سے محروم کردیں گے کیونکہ کفار ایمان والوں کے خلاف ایک ہیں۔ یقیناً مقبوضہ کشمیر بھی ویسے ہی آزاد ہوگا جیسا کہ اس سے قبل آزاد کشمیر آزاد ہوا تھا ۔ اور آزاد کشمیر  اس وقت آزاد ہوا تھا جب ایمان والے کامیابی یا شہادت  کا جذبہ لیے نکل پڑے۔ یہی وہ جذبہ ہے   جو بزدل کفار کے مقابلے میں مسلمانوں کی طاقت کو کئی گنا بڑھا دیتاہے۔ آپ اس  بات کا مطالبہ کریں کہ مجاہدین کی مکمل حمایت کی جائے جس میں عسکری حمایت بھی شامل ہے تا کہ ہندو ریاست کا قبضہ عملاً زمین بوس ہوجائے اور وہ کشمیر سے ذلیل و رسوا ہو کر نکل جائے۔  اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا مطالبہ کریں جو مقبوضہ کشمیر کو  ہر ممکن طریقے اور صلاحیت  کو بروئے کار لاتے ہوئےآزاد کرائے گی اور اس  میں ہماری افواج کو حرکت میں لانا بھی شامل ہے جن کی طاقت  پست ہمت ہندو افواج کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے  کیونکہ ان کے دل شوق شہادت سے لبریز ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ اثَّاقَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ أَرَضِيتُم بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ

”مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم (کاہلی کے سبب سے) زمین پر گرے جاتے ہو (یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے) کیا تم آخرت (کی نعمتوں) کو چھوڑ کر دنیا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔ دنیا کی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہی کم ہیں  “(التوبہ 9:38)۔    

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک