الإثنين، 23 محرّم 1446| 2024/07/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 23 دسمبر 2011 م

حزب التحریر کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی حکومتی سازش ایک بار پھر ناکام! بم دھماکہ کیس میں عدالت نے حزب کے ممبران کو باعزت بری کر دیا

چند ماہ قبل پشاور پولیس نے حزب التحریر کو دہشت گردی سے منسلک کرنے اور اس کے ممبران کو حراساں کرنے کی ایک بودی اور ناکام کوشش کی۔ پولیس نے حزب کے چار ممبران پر جماعت اسلامی کے سابقہ ایم این اے کے گھر کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں منسلک کر دیا۔ ان نوجوانوں کو 17اپریل کو امریکہ مخالف اور خلافت کے حق میں ہونے والی ریلی سے گرفتار کیا گیا اور جب تشدد کے بعد بھی پولیس ان کے عزم کو نہ توڑ سکی تو ان پر بم دھماکے کا کیس ڈال دیا گیا۔ متعدد پیشیوں کے باوجود حکومت عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی جس پر جج نے بلآخر ان نڈر نوجوانوں کو باعزت بری کر دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب حزب کے ممبران کو حراساں کرنے اور حزب کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کے لئے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہوں۔ یہ کفریہ جمہوری نظام کا طرۂ امتیاز ہے جہاں NRO کے ذریعے مجرموں کو حکمران بنایا جاتا ہے جبکہ اسلام کے دعیوں کو جھوٹے مقدموں میں گھسیٹا جاتا ہے۔ بے شک عوا م جانتے ہیں کہ حزب التحریر ایک غیر عسکری اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو خلافت کے قیام کے لئے منہج نبوی پر کاربند ہے۔ چنانچہ حزب کے خلاف اس قسم کے جھوٹے پراپیگینڈے سے عوام ہرگز دھوکے میں آنے والے نہیں۔ یہ غدار حکمران اسلام کو روکنے اور امریکہ کو خوش کرنے میں تمام حدود پھلانگ چکے ہیں۔ حال ہی میں لاہور میں حزب کے ایک ممبر کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ کی مدد سے حکومتی غنڈے ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ ان غدار حکمرانوں کو بم دھماکے کرتے ''ریمنڈ ڈیوس‘‘ نظر نہیں آتے لیکن اسلام کی دعوت دینے والے مخلص نوجوان ان کی انکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔ گیلانی اور کیانی نے پاکستان کی سیکورٹی اداروں کو امریکہ کے شکاری کتے بنا کر رکھ دیا ہے جن کا کام محض امریکہ مخالف اور اسلام پسند مخلص مسلمانوں کو گرفتار کرنا اور انہیں ظلم و جبر کا نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ ہم سیکورٹی اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ان غداروں کی خاطر اپنی دنیا اور آخرت تباہ نہ کریں اور کفار کی مدد کرنے کے بجائے اسلام اور مسلمانوں کی مدد اور حفاظت کریں۔ حال ہی میں ہونے والا سلالہ حملہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ امریکہ اپنے مفاد میں آپ کو بھی قتل کرنے سے ہر گز دریغ نہیں کرے گا ۔

ہم زرداری، کیانی اور گیلانی کو بھی متنبہہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں اور خلافت کا قیام نوشتہ دیوار بن چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب غداری کے جرم میں انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔


نوید بٹ
پاکستان میں حزب التحریرکے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک