الإثنين، 23 محرّم 1446| 2024/07/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 08 جون 2012 م

پانیٹا! امریکہ کے لیے امت کے صبر کا دامن بہت پہلے ختم ہو چکا ہے!

امریکہ کے سیکریٹری دفاع لیون پانیٹا نے 7 جون 2012 کو امریکہ کی افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری صلیبی جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیااور کہا "ہم اپنے صبر کی انتہا کو پہنچ رہے ہیں"۔ واشنگٹن اور پاکستان میں اس کے ایجنٹ کیانی یہ جان لیں کہ امت امریکہ کے مظالم کے حوالے سے اپنے صبر کا دامن بہت پہلے چھوڑ چکی ہے اور پاکستان کے مسلمان بھی یہی جذبات رکھتے ہیں۔

پاکستان کی افواج نے، جو کہ امت کی سب سے مضبوط فوج ہے اور امریکی بدمعاشی کا مقابلہ کر سکتی ہے، کیانی کی غداری کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ افغانستان کی آزادی کے لیے قابض امریکی افواج کے خلاف اپنے قبائلی مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے، افواج پاکستان نے قبائلی علاقوں میں فتنے کی جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھایا ہے۔ یہ وہ جنگ ہے جس کا مقصد بزدل امریکی افواج کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو چند مٹھی بھر مجاہدین کے ساتھ لڑنے میں اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتی ہے۔ یہ نقصان اس کے علاوہ ہے جو امریکی فوج اور اس کی ایجنسیوں نے پاکستان بھر میں افواج پاکستان کو پہنچایا ہے لیکن اس کا الزام مسلمانوں پر ڈال دیا جاتا ہے تاکہ افواج پاکستان کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ قبائلی علاقوں میں جنگ لڑنے پر تیار ہوں۔

اگر یہ سب کچھ بھی پاکستان کے مسلمانوں کے لیے امریکہ سے مایوس ہو جانے کے لیے کافی نہیں تھا تو امریکہ نے پاکستانی افواج کو تین محاذوں پر پھیلا دیا ۔پہلے امریکہ نے افواج پاکستان کوقبائلی علاقوں میں جانے پر مجبور کیا۔ دوسرا امریکہ نے افغانستان کی سرزمین کو بھارت کے لیے کھول دیا تا کہ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ قبائلی علاقوں میں بھی بدامنی پیدا کر سکے۔ تیسرا امریکہ نے کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اس کے چند غدار ساتھیوں کو بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے نام پر بھارت کے سامنے جھک جانے کا حکم دیا اور بھارت کو یہ قوت بخشی کے وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم و ستم میں مزید اضافہ کر دے۔ اور اگر یہ سب کچھ بھی مسلمانوں کے صبر کے دامن کو لبریز نہیں کر سکا تو دہشت گردی کے نام پر پاکستان کی معیشت کو پہنچنے والے اربوں ڈالر کے نقصان اور امریکی ڈرون حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے ہزاروں نہتے شہریوں کی ہلاکت بھی کیا ہمارے صبر کا امتحان نہیں ہے؟

یقیناً امت امریکہ کی ناانصافیوں کے حوالے سے اپنے صبر کی انتہا کو پار کر چکی ہے اور اب ایک انقلاب کے ذریعے امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے جس کی قیادت اس وقت شام کے بہادر مسلمان کر رہے ہیں جو یہ اعلان کر رہے ہیں کہ "لوگ نئی خلافت چاہتے ہیں"۔ اب یہ مسلم افواج کے افسران پر منحصر ہے کہ وہ کب اپنے درمیان موجود چند غداروں کو اس طرح سے جھٹک دیتے ہیں جیسے کندھے پر بیٹھی مکھی کو جھٹک دیا جاتا ہے اور اسلام کو دوبارہ سربلندی سے سرفراز کرتے ہیں۔ یہ ان افسران پر لازم ہے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرة دیں اور پھر پانیٹا اور اس کے دوست وہ دیکھے گے جو وہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ ایک ایسی امت جو اسلام کی بنیاد پر باعزت اورطاقت ور ہو گی اور امریکہ سے اس کے ایک ایک زیادتیوں کا حساب لے گی۔

وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ

"لیکن عزت، طاقت اور شہرت سب اللہ اور اس کے رسولﷺ اور ایمان والوں ہی کے لیے ہے لیکن منافقین نہیں جانتے۔"(منافقون۔8)

ہم پانیٹا اور اس کے استعماری ملک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس امت کے خلاف اپنی خوفناک پالیسیوں اور منصوبوں سے دست بردار ہو جائے، آزادی کے نام پراپنے بوسیدہ نظریہ حیات کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے اور وحی کی بنیاد پر قائم نظریہ حیات یعنی اسلام کو قبول کر لے جو اس کے لیے اس دنیا اور آخرت دونوں میں فائدے مند ہو گی۔اور اگر وہ اس سے انکار کرتے ہیں تو انھیں غلط نظریہ حیات پر قائم اپنے سابق پیش رو یعنی رومنز، فارس اور فروعون کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

"کیا تم تک ان کی خبر نہیں پہنچی جنھوں نے انکار کیا اور انھوں نے اپنے انکار کا مزہ چکھا اور ان کے لیے تکلیف دہ عذاب ہے۔"(تغابون۔5)

 

شہزاد شیخ

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک