السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من شوال 1444هـ شمارہ نمبر: 36 / 1444
عیسوی تاریخ     بدھ, 10 مئی 2023 م

پریس ریلیز

وفاداری کے ساتھ امریکہ کی خدمت کو جاری رکھنے کے لیے ، پاکستان کے حکمران ملک کو سیاسی افراتفری کی طرف  دھکیل رہے ہیں

 

9 مئی2023ء کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد، عمران خان کے سپورٹرز اور حکومتی اداروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ دار الحکومت اسلام آباد میں تعینات پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں کہیں کہیں مظاہرے  نکالے جا رہے ہیں یا ان کی تیاری کی جارہی ہے۔ فوج کی عمارتوں پر دھاوا بول دیا گیا اور فوجی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ سڑکوں کو بند کردیا گیا اور عام عوام اپنے گھروں اور دفاتر میں محصور ہو کر رہ گئے۔ وزیر داخلہ نے فون اور انٹرنیٹ کی بندش کا آرڈر دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ مختلف سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے اور امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

اس حکمران ٹولے کی اصلیت کو پہچانو۔ یہ اپنی طاقت کا استعمال ملک و قوم کی بہتری و حفاظت کے لئے نہیں کرتے۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ پورا ملک تباہ و برباد ہو جائے،  بس ان کا اقتدار باقی رہے۔ انہوں نے جان بوجھ کر بحران کا آغاز کیا اور سخت ردعمل کے لئے لوگوں کو اُکسایا۔ پھر  انہوں نے فوجی املاک کو غیر محفوظ چھوڑ کر مزید خرابی پیدا کی۔ اور اب یہ حکمران بحران کو رخ دے کر افراتفری و انتشار  کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے  ہیں تاکہ اپنے اقتدار کی مدت کو طول دےسکیں۔ ان کا مقصد صرف اقتدار میں رہنا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ اس تمام ترسیاسی انتشار  کا مقصد  کیا ہے؟!

 

پاکستان کے حکمرانوں کے اقتدار سے چمٹے رہنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے امریکہ کی چاکری، چاہے اس مقصد کے حصول میں ملک کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔ انہوں نے امریکی آلہ  کار 'آئی ایم ایف' کی اطاعت کرتے ہوئے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ حکمران امریکہ کے حکم کی فرمانبرداری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ یہ حکمران بھارت سے نارملائیزشن کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں تاکہ بھارت اپنے قبضے اورجارحیت  میں مزید مستحکم ہو سکے۔ اور اب ان حکمرانوں نے ملک کو سیاسی افراتفری کی دلدل میں جھونک دیا ہے۔

 

جہاں تک ان کے آقا امریکہ کا تعلق ہے تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان کی حکومت کس کے ہاتھ میں ہے جب تک کہ امریکہ کے مفادات محفوظ رہیں۔ حالیہ بحران سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یکم مئی 2023 کو بیان میں کہا،"ہمارا یقین یہ ہے کہ ہم پاکستان میں پاکستانی لوگوں کے ارادوں کی عکاس  کسی بھی حکومت کی مدد کریں اور اس کے ساتھ کام کریں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات اور سیاسی صورتِ حال  میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں"۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

ان حکمرانوں سے پاکستان کی خیر خواہی کی کوئی امید نہیں۔ یہ حکمران ہم پر ایسا نظام نافذ کرتے ہیں جس کا مقصد صرف استعمار کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ موجودہ نظام  میں چاہے کتنے ہی چہرے بدل دیے جائیں، یہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا کہ یہ نظام سر سے لے کر پاؤں تک ایک استعماری نظام ہے، جو ایسے قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے ہم پر حکمرانی کرتا ہے جوامریکی دفتر خارجہ، پینٹاگون اور امریکی آلۂ کار آئی ایم ایف تشکیل دیتے ہیں۔ جہاں تک سیاسی قیادت کا تعلق ہے تو  پارلیمنٹ کی حیثیت محض استعماری پالیسیوں پر انگوٹھا لگانا  ہے۔ جہاں تک فوجی قیادت کا تعلق ہے تو وہ اس استعماری نظام کی چوکیدار ہے، اور اس نظام کی زندگی کو طول  دے رہی ہیں۔

 

ہمارے لئے اس سب سے نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم موجودہ نظام کو اُکھاڑ کر اسلام کا نظام حکومت نافذ کریں۔ مدینۂ منورہ میں خلافتِ راشدہ کا نظام نافذ تھا جو امن اور خوشحالی کا ضامن تھا۔ یہ صرف خلافتِ راشدہ کے نظام میں ہی ممکن ہے کہ ہم پر ہمارے دین کے ذریعے حکمرانی ہو، جس میں تمام قوانین اور آئین کی ہر شق قرآن و سنت سے اخذ شدہ ہو۔ یہ صرف خلافت راشدہ کا نظام ہی ہے جس میں ہماری افواج کو مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے متحرک کیا جائے گا۔ یہ صرف خلافت ہی ہو گی جس میں ہمارے امور کی دیکھ بھال الله سبحانہ و تعالیٰ کی نازل کردہ وحی کے ذریعے ہو گی، جیسا کہ ماضی میں انبیا علیہ السلام بنی اسرائیل کے سیاسی امور کی دیکھ بھال  کیا کرتے تھے۔

 

مسلم سے مروی ہے،

كَانَت بَنُو إسرَائِيلَ تَسُوسُهُمُ الأَنْبياءُ، كُلَّما هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ وَإِنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي وَسَتَكُونُ خُلَفَاءُ فَتَكْثُر،‏ قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا، قَالَ ‏ فُوا بِبَيْعَةِ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ وَأَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ

" بنی اسرائیل کی سیاست انبیا کیا کرتے تھے۔ جب ایک نبی کا وصال ہوتا تو دوسرا نبی ان کی جگہ لے لیتا۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں البتہ  خلفاء ہوں گے اور بہت سے ہوں  گے۔ صحابہ نے پوچھا آپ ﷺ ہمیں ان سے متعلق کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا، جس کی بیعت پہلے کی جاتی ہے اسے دوسروں پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔ ان کو ان کے جائز حقوق دو۔ الله سبحانہ و تعالیٰ اُن سے اُن کی رعایا کے بارے میں سوال کرے گا جو الله سبحانہ و تعالیٰ نے انہیں سپرد کی تھی"۔

 

خلافتِ راشدہ کے دوبارہ قیام کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک سیاسی قیادت کی ضرورت ہے۔ یہ سیاسی قیادت حزب التحریر ہے۔ حزب التحریر نےآنے والی  خلافت کے لیے  مسودۂ دستور تیار کر رکھا ہے اور اپنی شائع کردہ دیگر کتب میں اسلام کے نظام کی تفصیلات بھی بیان کر دی ہیں۔ سات دہائیوں کی جد و جہد میں حزب التحریر نے  قابل سیاست دان تیار کیے جو ریاست کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے اہل ہیں۔ حزب التحریر تمام مسلم دنیا میں سرگرم عمل ہے تاکہ خلافت کا قیام کیا جا سکے جو تمام امت کو ایک حکمران  کی قیادت تلے یکجا کرے گی۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

مدینہ کی ریاست میں فوجی قوت انصار رضي الله عنهم تھے جنہوں نے نُصرۃ فراہم کی تھی تاکہ اسلامی  حکمرانی کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے جنت کے بدلے اپنی  جان و مال کا سودا کیا ، اور تمام تکالیف اور دنیاوی نقصان کو برداشت کیا۔ انصار نے رسول الله ﷺ سے پوچھا،

 

فَإِنّا نَأْخُذُهُ عَلَى مُصِيبَةِ الْأَمْوَالِ وَقَتْلِ الْأَشْرَافِ ۔ فَمَا لَنَا بِذَلِكَ يَا رَسُولَ اللّهِ إنْ نَحْنُ وَفّيْنَا

"اگر ہم الله کے رسول ﷺکو اپنے ساتھ (یثرب )لے جائیں، اور اس کے نتیجے میں ہمارے مال ہم سے چھن جائیں اور ہمارے اشراف قتل کر دیے جائیں؛  اے الله کے رسول، اگر ہم اپنے وعدے میں سچے رہے، تو اس کے بدلے میں ہمارے لئے کیا ہو گا؟"

 

 

اس پر آپ ﷺ نے فرمایا، الْجَنّةُ "جنت"۔ تواے افواجِ پاکستان  کے مسلمانو!  توپھر آپ کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟ مسلم امت آج کے دَور کے انصار کی منتظر ہے۔ فوراً حزب التحریر کو اپنی نُصرۃ فراہم کریں تاکہ ایک بار پھر ہم پر الله سبحانہ و تعالیٰ کے نازل کردہ احکامات کے ذریعے حکمرانی قائم ہو۔ یہ صرف خلافت کے سائے تلے ہی ممکن ہے کہ آپ کو ایک بار پھر الله سبحانہ و تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے لئے متحرک کیا جائے گا، دنیا سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہو گا  اور دنیا کے چاروں کونوں میں عدل وانصاف قائم ہو گا۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک