السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    17 من ذي الحجة 1444هـ شمارہ نمبر: 44 / 1444
عیسوی تاریخ     بدھ, 05 جولائی 2023 م

پریس ریلیز

امریکہ کا بھارت کو چین کے خلاف جدید اسلحے سے لیس کرنا پاکستان کی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے آخر کب تک پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت امریکہ جیسے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن کو دوست سمجھتی رہے گی!

 

22 جون، 2023 کو جو بائیڈن اور نریندر مودی ملاقات کے بعد امریکہ و بھارت کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ یہ اعلامیہ امریکہ بھارت تعلقات میں جامع تعاون کا اعادہ کرتا ہے اور پاکستان کی سلامتی کیلئے  شدید خطرناک ہے۔ 58 نکات پر مبنی یہ اعلامیہ خود اس امر کا اعتراف کر رہا ہے کہانسانی کوششوں سے تعبیر کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس کا احاطہ دونوں عظیم اقوام کی پارٹنرشپ نہیں کرتی- سمندروں سے ستاروں تک۔صنعتی سپلائی چینز، انڈو پیسیفک میں سمندری اور سکیورٹی تعاون، برما، پاکستان، طالبان، یوکرین سمیت ہرموضوع پر تعاون کے علاوہ امریکہ بھارت کی ڈرونز اور جیٹ انجن بنانے اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں مدد کرے گا۔ 

 

اگرچہ یہ معاہدے بھارت کی معاشی اور دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ہیں تاکہ وہ چین کے خلاف ایک معاشی اور دفاعی قوت کے طور پر کھڑا ہو سکے مگر بھارت کی معاشی اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ پاکستان اور اس خطے کے مسلمانوں کے لیے براہ راست اور شدید خطرہ ہے۔ بھارت پر ایک ہندو پرست اسلام دشمن حکومت کا راج ہے جو مسلم مخالف پالیسیوں کے نفاذ پر کار بند ہے اور جو بھارت میں موجود مسلم آبادی اور کشمیر میں موجود مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ یہ بھارت کی پاکستان اور اسلام دشمنی ہی ہے کہ بھارت نے امریکہ سے اصرار کروا کر امریکہ-بھارت اعلامیہ میں پاکستان مخالف پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کروایا ۔

 

امریکہ بھارت کو خطے میں چین کے خلاف صرف اسی صورت میں  کھڑا کر سکتا ہے اگر بھارت پاکستان کی طرف سے بے خوف ہو اور وہ پاکستان کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ نہ سمجھے۔ اور اس کو پاکستان کی طرف سے یہ گارنٹی ملے کہ پاکستان کشمیر پر عسکری مہم جوئی نہیں کرے گا۔

پاکستان کی موجودہ فوجی اور سیاسی قیادت کی بھارت سے نارمالائزیشن کی خواہش اور لائن آف کنڑول پر جنگ بندی کے معاہدے اور کشمیر پر عسکری مہم جوئی سے انکار کی پالیسی نے خطے میں ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے کہ امریکہ بھارت کو چین کے خلاف کھڑا کرنے کی پالیسی کو نافذ کرنے میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہوا ہے۔

 

اے افواج پاکستان!

کیا برصغیر میں ایک ایسے ملک کا قیام کہ جس میں اتھارٹی اور حکومت مسلمانوں کے پاس ہو اس لیے نہیں تھا کہ ہمارے بڑوں نے یہ عہد کیا تھا کہ وہ ہندو مشرکین اور ان کی کفریہ حکمرانی کو کبھی قبول نہیں کریں گے؟ تو آج آپ کیسے خطے میں ہندو راج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں ؟ کیا آپ اپنی آنکھوں سے ہندو راج کے اسلام کے خلاف بغض کا مشاہدہ نہیں کر رہے؟

 

﴿قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ وَ مَاتُخْفِیْ صُدُوْرُهُمْ اَكْبَرُؕ﴾

بغض تو ان کی زبانوں سے خود ظاہر ہو چکا ہے، اور جو (عداوت) ان کے سینوں نے چھپا رکھی ہے
وہ اس سے (بھی) بڑھ کر ہے۔ (آل عمران:118)

 

اگر آپ اپنے حکمرانوں کے اعمال اور پالیسیوں پر خاموش رہیں گے تو بھارت کشمیر کو ہڑپ کر جائے گا۔ یہ حکمران اگلے سال بھارت میں الیکشن کے بعد معیشت کی کمزوری اور تجارت کے نام پر بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھائیں گے۔ اور وسطی ایشیاء اور ایران سے بھارت کو انرجی کی ترسیل پر آپ کو چوکیدار کے طور پر بیٹھائیں گے اور جس مشرکانہ اور کفریہ ہندو تہذیب سے بغاوت آپ کے آباؤ اجداد نے کی تھی وہ تہذیب اور تمدن اور رواج آپ کی سر زمین پر آپ کی نوجوان نسل پر مسلط کر دی جائے گی۔

 

اے افواج پاکستان! 

آپ کے پاس یہ صلاحیت اور قوت ہے کہ آپ امریکہ کا اس خطے کے لیے بنائے گئے منصوبے کو خاک میں ملا دیں۔ آپ بھارت کی ذیلی ریاست بننے سے انکار کر دیں ۔ آپ امریکہ کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے دشمن کو آپ کے خلاف کیل و کانٹے سے لیس کرے۔ بھارت سے ٹکر لیں، کشمیر کی آزادی کے لیے عسکری پالیسی کا اعلان کریں، بھارت کو مسلم علاقوں سے آنے والے تیل و گیس کی ترسیل روک دیں! آپ جانتے ہیں کہ ایک بزدل اور امریکہ نواز حکومت اور قیادت ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ تو آپ ان حکمرانوں کے پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لیں۔ خلافت کے قیام کے لیے اپنی نصرۃ فراہم کریں۔ مسلمانوں کا خلیفہ مسلم علاقوں کو آپ کی فوجی طاقت کے ذریعے متحد کرے گا۔ ایک ایسا خلیفہ جو قطر اور آذربائیجان کی گیس، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تیل، پاکستان، ترکی اور افغانستان کی جنگی صلاحیت اور پاکستان اور وسطی ایشیاء کی زراعت کی دولت سے مالا مال ہو گا ،وہ فوری طور پر امریکہ اور اس کی ناپاک موجودگی کو مسلم دنیا سے ختم کرے گا اور بھارت کو اس کی اوقات یاد دلائے گا۔

 

اے افواج پاکستان!

آپ برصغیر کے حقیقی وارث ہیں! مسلمانوں نے اس خطے پر اپنی قلیل تعداد کے باوجود صدیوں حکومت کی۔ آپ کی طاقت وسائل کی بہتات میں نہیں بلکہ آپ کی طاقت آپ کے الله پر ایمان اور اس کی راہ میں جہاد کے جذبے میں ہے۔ آگے بڑھیں اور خلافت کے قیام کے ذریعے اپنے دشمنوں پر غلبہ حاصل کر لیں۔

 

﴿وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾

اور تم ہمت نہ ہارو اور نہ غم کرو اور تم ہی غالب آؤ گے اگر تم (کامل) ایمان رکھتے ہو۔

(آل عمران:139)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک