السبت، 21 جمادى الأولى 1446| 2024/11/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    13 من رجب 1445هـ شمارہ نمبر: 31 / 1445
عیسوی تاریخ     جمعرات, 25 جنوری 2024 م

پریس ریلیز

ہندوتوا انتہا پسندی کا عروج پاکستان کی سیکولر خارجہ پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہے! خلافت ایک ایسی خارجہ پالیسی اپنائے گی جس کی بنیاد اسلام کے پیغامِ توحید کو پوری دنیا تک پہنچانا ہو گی

 

22 جنوری 2024ءکو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دھوم دھام اور جشن کے ساتھ بدنام زمانہ رام مندر کا افتتاح کیا۔ ایودھیا شہر میں ہندو مندر بابری مسجد کے کھنڈرات پر بنایا گیا ہے، جو برصغیر پر مسلمانوں کی حکمرانی کی بےمثال علامت ہے، جسے 1992ء میں انتہا پسند ہندو مظاہرین کے ہجوم نے شہید کر دیا تھا۔بی جے پی کا ہندوتوا نظریہ اسلام اور مسلمان دشمنی سے عبارت ہے۔ ان کا سیاسی ہدف اور پروجیکٹ اسلام کو بطور سیاسی آئیڈیالوجی شکست دینا اور ہندوستان اور برصغیر پاک و ہند سے اسلامی تہذیب کے تمام نشانات کو مٹانا ہے۔ اس لئے رام مندر اور اس کی تعمیر مودی اور بی جے پی کے لیے علامتی سیاسی اور ثقافتی اہمیت کی حامل تھی۔ رام مندر کے افتتاح کے ذریعے مودی نے مسلمانوں اور اسلام پر ہندو اور ہندوتوا کی فتح کا اعلان کیا ہے۔

 

مودی، بی جے پی اور ہندوتوا کے انتہا پسند نظریے کا بھارت میں اقتدار میں آنا، پاکستان کے حکمرانوں کی سیکولر خارجہ پالیسی  اور پاکستان کے لیے سیکولر تشخص اپنانے کا براہ راست نتیجہ ہے۔ جنرل مشرف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، پاکستان کے فوجی جرنیلوں نے واشنگٹن میں اپنے سیاسی اور نظریاتی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے، پاکستان کے اسلامی تشخص کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے جہاد کے نظریے کو پاکستانی فوج کے آپریشنل فوجی نظریے کے طور پر ترک کر دیا ہے، جو کسی بھی مسلم فوج کا بنیادی خیال اور بنیادی محرک ہوتاہے۔ ایک اسلامی فوج اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی راہ میں لڑتی ہے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے کلمے کو بلند کرتے ہوئے، توحید کے اسلامی پیغام کو پوری دنیا تک پہنچاتی ہے۔

 

خلافت کی فقید المثال افواج کی طرز پر مبنی فوج کی بجائے، جس نے برصغیر پاک و ہند کو اسلام کے لیے کھولا، یا عثمانی دور میں رومی سلطنت کے زیادہ تر حصے کو فتح کر لیا، پاکستان کی فوجی قیادت نے اسلام اور مسلمانوں کی بالادستی کے لیے لڑائی کے عظیم وژن سے ہٹ کر پاکستانی فوج کے وژن کی نئی تعریف کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان کے عسکری رہنماؤں نے پاکستانی فوج کے وژن کو ایک دفاعی، قوم پرست، جغرافیائی حدود کی حفاظت تک محدود کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ وہ وژن ہےجسے قومی ریاست کی سرحدوں میں جکڑا گیا ہے۔ حقیقتاً یہ افسوسناک تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف نے غضب ناک ہو کر ایک بھی پاکستانی کے قتل کی صورت میں افغانستان کو فوجی جواب کی دھمکی دی، لیکن دوسری جانب یہودیوں کے ہاتھوں 25 ہزار سے زائد مسلمانوں کو فلسطین میں شہید کردیا گیا ،لیکن پاکستان کی فوجی قیادت کی جانب سے نہ کوئی گولی چلائی گئی اور نہ ہی عسکری کارروائی کی دھمکی دی گئی۔

 

ہندوتوا نظریے کا عروج پاکستان کے نئے فوجی ڈاکٹرائن کا براہ راست نتیجہ ہے۔ پاکستان کے فوجی رہنماؤں نے اپنے فوجی ڈاکٹرائن میں سے ہندوستان کو سرفہرست فوجی خطرہ کی لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے بجائے، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان کی عسکری قیادت نے پاکستان کی فوج کو ایک قوم پرست، انسداد دہشت گردی فورس میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاک فوج کا یہ وژن محمد بن قاسم، محمود غزنوی، شہاب الدین غوری اور قطب الدین ایبک جیسے عظیم مسلمان فوجی کمانڈروں کے وژن سے بالکل متصادم ہے جنہوں نے 712ء سے 1757ءتک برصغیر پاک و ہند پر اسلام کا غلبہ قائم کیا۔  مزید برآں، ایک مسلم فوج کے لیے قوم پرستی کی محدود سوچ، شرعی احکام اور مسلم فوج کے لیے اسلامی وژن سے براہ راست متصادم ہے۔

 

اے افواج پاکستان کے افسران!

اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ اللہ کی راہ میں اس وقت تک جہاد کرو جب تک کہ اس کا دین غالب نہ آجائے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا،

 

قَاتِلُوا الَّذِيۡنَ لَايُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِوَلَا بِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَلَا يُحَرِّمُوۡنَمَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوۡلُهٗ"

"لڑو ان سے، جو ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور روز قیامت پر،اور حرام نہیں مانتے اس چیز کو، جس کو حرام کیا اللہ اور اس کے رسول ﷺنے۔"(التوبہ، 9:29)۔

 

اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ

"جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے میں ہے۔"(بخاری و مسلم)۔

 

اپنی نصرۃ نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لیے حزب التحریر کو دیں جو اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے امیر، ممتاز عالم اور مدبر، شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی قیادت میں دن رات ایک کررہی ہے۔ خلافت آپ کو آپ کے عظیم پیشروؤں کے راستے پر لوٹائے گی، وہ عظیم مسلمان فوجی کمانڈر جنہوں نے اسلام کی عظمت اور فتح کے لیے جہاد کیا۔ خلافت قائم کریں اور مودی اور اس کے ہندوتوا نظریے کو موت کے گھاٹ اتار دیں، اورسری نگر اور یروشلم پر خلافت کے کلمے والے جھنڈے لہرانے کا اعزاز اور ثواب حاصل کریں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک