الجمعة، 10 رجب 1446| 2025/01/10
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    20 من شـعبان 1445هـ شمارہ نمبر: 33 / 1445
عیسوی تاریخ     جمعہ, 01 مارچ 2024 م

پریس ریلیز

 

نبوت کے طریقے پر خلافت قائم کرو اور غزہ کیلئے فوجوں کو متحرک کرو!

 

29 فروری 2024 کو یہودی وجود کے ٹینکوں نے فلسطین کے درجنوں بھوک کی شدت سے بے حال مسلمانوں کو شہید اور سینکڑوں کوزخمی کردیا جب وہ خوراک وصول کرنے کے لیے کھڑے تھے۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

کیا تم اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان نہیں رکھتے؟  کیا تم اس بہترین امت کے بیٹے نہیں ہو جو بنی نوع انسان کے لیے پیدا کی گئی ہے؟ کیا تم فاتح مجاہدین کے بیٹے نہیں ہو جنہوں نے ساری دنیا میں خیر پھیلایا ؟کیا مسلم افواج میں موجود فوجی آپ ہی کی اولادیں نہیں ہیں؟  کیا آپ ان کو لڑنے پر مجبور نہیں کر سکتے ،کیونکہ وہ یہ قابلیت رکھتے ہیں کہ وہ حق کوقائم کرکے دکھائیں اور ارض مبارک میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں؟

 

﴿وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ فَعَلَیْكُمُ النَّصْرُ﴾

"اور اگر وہ دین میں تم سے مدد مانگیں تو تم پر مدد کرنا واجب ہے۔" (الانفال:72)۔

 

اے افواجِ پاکستان کے جوانو !

جان لو کہ فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی آپ کے حرکت میں نہ آنے کے باعث جاری و ساری ہے ! اللہ سبحانہ و تعالیٰ دیکھ رہا ہے کہ جن لوگوں سے وہ محبت کرتا ہے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے، ان کی بے حرمتی ہو رہی ہے، ان کی تذلیل کی جا رہی ہے، بھوکا پیاسا رکھا جا رہا ہے اور ان کا قتلِ عام کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم افواج میں سے سب سے مضبوط ترین فوج بُت بنی کھڑی ہے ! ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ مزید کتنے بچوں کو بھوکا پیاسا تڑپتے دیکھیں گے، یا سنائپر کا نشانہ بننے دیں گے یا مر جانے دیں گے ؟ آپ مزید کتنے مردوں پر تشدد ہونے اور انہیں ذلیل کرنے کی اجازت دیں گے؟ آپ مزید کتنی خواتین کو "اسرائیلی" قابض افواج کے مردود شیطانوں کے ہاتھوں بے حرمتی کا نشانہ بننے کی اجازت دیں گے؟

 

اے امت اسلامیہ کے سپاہیو !

ہوشیار رہو، ہم سے پہلے بہت سی قوموں کو ان کے ظالم سرداروں، رہنماوں اور حکمرانوں نے گمراہ کیا۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی نافرمانی کرنے والوں کی اطاعت نہ کریں۔ ابن ماجہ اور احمد میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

«مَنْ أَمَرَكُمْ مِنْهُمْ بِمَعْصِيَةِ اللَّهِ فَلَا تُطِيعُوهُ»

"تم میں سے جو کوئی تمہیں اللہ کی نافرمانی کا حکم دے تو اس کی اطاعت نہ کرو۔"

 

اسلام کے پہلے خلیفہ ابوبکر ؓ نے ہمیں نافرمان حکمرانوں کی پیروی سے خبردار کرتے ہوئے کہا:

 

(أطيعوني ما أطعت الله ورسوله، فإن عصيت الله ورسوله فلا طاعة لي عليكم)

"میری اطاعت کرو جب تک میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کروں، پس اگر میں اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کروں تو تم پر میری کوئی اطاعت نہیں ہے۔"

 

حضرت ابوبکرؓ ، جو کہ صحابہ کرام ؓ میں سب سے افضل ہیں، نے امت اسلامیہ کو خبردار کیا کہ اگر وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرنا چھوڑ دیں تو ان کی اطاعت نہ کی جائے۔ لیکن اس تنبیہ کے باوجود آپ ظالم حکمرانوں کی اطاعت کررہے ہیں، جو مغرب کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

 

مسلمانوں کے موجودہ حکمرانوں کا دھوکہ، جھوٹ اورمکر و فریب اب اپنی انتہاء کو پہنچ چکا ہے۔ یہ حکمران وہ بوجھ ہیں جنہیں اب آپ نے ہی امت کے کندھوں سے لازمی اتارنا ہے۔ پس آپ نبوت کے نقشِ قدم پر دوبارہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نُصرۃ فراہم کریں، جو امت کی فوجی طاقت اور معاشی وسائل کو جمع کر کے یہود کے شیطانی، تباہ کن وجود کو زمیں بوس کرے گی اور خطے میں اسلام کی بالادستی قائم کرے گی اور دنیا کی طاقتور ترین ریاست بن کر ابھرے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا،

 

﴿إِن يَنصُرۡكُمُ ٱللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمۡۖ وَإِن يَخۡذُلۡكُمۡ فَمَن ذَا ٱلَّذِي يَنصُرُكُم مِّنۢ بَعۡدِهِۦۗ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ﴾

"اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں اور اگر وہ تمہارا ساتھ چھوڑ دے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے گا اور مومنوں پر لازم ہے کہ اللہ ہی پر بھروسہ کریں۔"(آل عمران، 3:160)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک