السبت، 11 رجب 1446| 2025/01/11
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    8 من رجب 1445هـ شمارہ نمبر: 29 / 1445
عیسوی تاریخ     اتوار, 21 جنوری 2024 م

پریس ریلیز

ارض مقدس فلسطین کی آزادی کے لیے تل ابیب پر میزائلوں کی بارش کرنے کی بجائے مسلم افواج قومی ریاستوں کےبت کے باعث  ایک دوسرے کے علاقوں پر میزائل فائر کر رہی ہیں

 

ایران  کی جانب سے پاکستان کے شہر پنجگور میں ڈرون اور میزائل حملے کے بعد پاکستان نے بھی ایران میں سیستان میں سرجیکل اسٹرائیک کیے، اور یوں ثابت کر دیا کہ قومی ریاست کا ناسور  مسلمانوں کی طاقت کی تقسیم کی اصل وجہ ہے۔ ایران کا اپنے ملک میں بم دھماکوں کے جواب میں شام، عراق اور پاکستان میں میزائل حملوں نے  واضح کر دیا کہ ایران کا علاقہ اور ارض مقدس غزہ میں زمین آسمان کا فرق ہے، کیونکہ ایرانی شہر کرمان میں بم دھماکوں سے جاں بحق ہونے والوں کے جواب میں تین مسلم ممالک پر بھی حملہ کیا جا سکتا ہے، لیکن 24 ہزار مسلمانوں کی غزہ اور مغربی کنارے میں شہادت بھی ایراناور پاکستان کی کلمہ گو افواج کو مسجد اقصیٰ اور تمام فلسطین کی آزادی کیلئے متحرک کرنے کو کافی نہیں۔

 

  اسی طرح پاکستان نے سبز کوہ، پنجگور،  بلوچستان کے بچوں کی ہلاکت  کے چند گھنٹوں کے اندر ایران کا سفیر بے دخل کر دیا گیا، اور پاکستانی افواج کو ریڈ الرٹ کرکے "مرگ بر سرمچار" آپریشن کے لیے متحرک کر دیا گیا ۔  اس سے قبل فروری 2019 میں ہندو ریاست کے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کے جواب میں پاکستانی افواج کو گھنٹوں کے اندر متحرک کرکے منہ توڑ جواب دیا گیا ،  لیکن غزہ کو صیہونی یہود نے ملیا میٹ کر دیا اور ایسے جرائم سرانجام دئیے کہ جانور بھی اس سے شرما جائیں، لیکن 100 دن گزرنے کے باوجود فوجی قیادت  کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، اور کوئی "مرگ برصیہونی قبضہ" آپریشن لانچ نہیں کیا گیا۔  اس  قومی ریاست کے ناسور کو دفن کیے بغیر مسلمانوں کی کوئی نجات نہیں، جو صرف خلافت علیٰ منہاج النبویﷺ کے قیام سے  ہی دفن ہو گا۔

 

ان حملوں نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ کمزور معیشت، پاکستان کے "اپنے پیچیدہ اندرونی سیکیوریٹی اور سیاسی مسائل"اور   عالمی پابندیوں کے خدشات، سب محض ڈھکوسلہ ہیں۔  کیونکہ قومی ریاست کے بت کی بےحرمتی پر کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں کی جاتی، سوائے اگر یہ خلاف ورزی امریکہ آقا کی جانب سے ہو، کیونکہ واشنگٹن بذات خود ہماری سیاسی اور فوجی قیادت کا سیکیوریٹی قبلہ ہے۔ لیکن اس بت کی بے حرمتی کے بغیر اگر رب کائنات کی کتاب، قرآن کریم کی توہین کی جائے، ہمارے حبیب رسول اللہﷺ کی حرمت کو پامال کرنےکی کوشش ہو،  یا مسلمانوں کے شہر در شہر ملیا میٹ کر دئیے جائے، لیکن 100 دن، یا سالوں بھی گزر جائیں، تو نہ تو  کوئی گولی فائر کی جاتی ہے، نہ ہی سفیرکو بے دخل  کر کے سفارتی تعلقات منقطع کیے جاتے ہیں۔

 

اسی طرح ان حملوں کے جواب نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ  ہماری فوجی قوت، عسکری صلاحیت اور ہماری افواج کی تیاری بھرپور ہے، اور ہم ہر دشمن، خواہ وہ یہود ہو، ہندو ریاست ہو یا وہ امریکہ ہی کیوں نہ ہو، کا بھرپور مقابلہ کرنے کے مکمل اہل ہیں۔ ہمارا اصل  مسئلہ مغربی عالمی آرڈر سے جڑی وہ فوجی اور سیاسی قیادت ہے ، جو امریکہ کی قیادت میں موجود عالمی ورلڈ آرڈر کی وفادار ہے۔ لہٰذا اس قیادت کا تختہ پلٹائے بغیر ہم کبھی بھی حقیقی آزادی اور مسلمانوں کے حرمات کی حفاظت نہیں کر سکتے۔

 

اے افواج پاکستان!

تمہاری عزت پر داغ لگ گیا ہے۔غزہ کے دردناک مناظر کو گھر کی عورتوں کی طرح رو دھو کر دیکھنے نے تمہارے ساکھ داؤ پر لگا دی ہے۔ امت مسلمہ، اور پاکستان کے عوام بجا طور پر تم سے پوچھتے ہیں کہ تمہاری بہادری، غیرت اور اسلامی جذبہ کہاں ہے؟ وہ تمہاری اس دلیل کو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ "ہمیں آرڈر نہیں ہے۔"  نہ ہی اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمہاری اس دلیل کو قبول فرمائیں گے، بلکہ اس امریکی ایجنٹ قیادت کی اطاعت تمہیں بھی ان کے ساتھ دوزخ کی آگ میں جلانے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا؛ 

مُّحَمَّدٌۭ رَّسُولُ ٱللَّهِ ۚ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ أَشِدَّآءُ عَلَى ٱلْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيْنَهُمْ ۖ"

محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور جو ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت جبکہ آپس میں نرم ہیں۔" (سورہ الفتح، 48:24( ۔

 

لیکن تمہاری قیادت کفار کے لیے ریشم کی طرح نرم لیکن مسلمانوں سے آگ اور بارود کی زبان میں بات کرتی ہے۔ اس قیادت کو ہٹانا تم پر شرعی طور پر واجب ہے، تاکہ تم پر عائد فرض جہاد کا راستہ کھل سکے۔ یہ تم پر واجب ہے کہ ان حکمرانوں کی جگہ ایک مخلص اسلامی قیادت کو خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ دو۔  پس آگے بڑھو اور ممتاز عالم اور عالمی سیاستدان، شیخ عطا بن خلیل ابو رشتہ کی قیادت میں حزب التحریرکو خلافت کے قیام کیلئے نصرۃ دیں۔ تاکہ وہ تمہیں فتح یا شہادت کے عظیم راستے پر متحرک کرے، اور مسجد اقصی ٰ میں مسلم افواج تکبیرات کے ساتھ داخل ہوں،

 

﴿ وَيَوۡمَئِذٖ يَفۡرَحُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ

"اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔"(سورۃ روم:4)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک